دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

بسم الله الرحمن الرحیم

اجمال ترجمہ اکمال

یعنی

حالات صحابہ و تابعین

آج بتاریخ ۲۱ رمضان المبارک ۱۳۸۸،۱۲ دسمبر ۱۹۶۸ء؁  پنجشنبہ کو بفضل الله تعالٰی میں مرآت شرح مشکوۃ شریف کی تصنیف سے فارغ ہوا،دل چاہا کہ مؤلف مشکوۃ حضرت ولی الدین ابن عبدالله محمد ابن عبدالله خطیب بغدادی کے رسالہ اکمال کا ترجمہ کر دوں جو فنِ اسماء الرجال میں مختصر مگر جامع رسالہ ہے،آج تاریخ دن مہینہ مبارک ہے اس لیے میں نے یہ کام الله کے نام سے آج ہی شروع کردیا ہے رب تعالٰی تکمیل کی توفیق دے قبول فرمائے۔اس رسالہ میں اکمال کے ترجمہ کے ساتھ حاشیہ اکمال وغیرہ سے کچھ اضافہ بھی ہوگا،اس کا نام اجمال فی ترجمۃ اکمال رکھتا ہوں،اس میں حرف تہجی کے ترتیب سے اولًا صحابہ کرام پھر تابعین عظام پھر صحابیات کے نام مع مختصر حالات درج ہوں گے۔

حالات صحابہ و تابعین

باب الالف صحابہ کرام

(۱)حضرت انس ابن مالک: آپ کا نام انس ابن مالک ابن نضر ہے،کنیت ابو حمزہ ہے،خزرجی انصاری ہیں،حضور انور کے خادم خاص آپ کی والدہ ام سلیم بنت ملحان ہیں،جب نبی صلی اللہ علیہ و سلم مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو جناب انس کی عمر دس سال تھی،جب حضور انور کی وفات ہوئی تو آپ بیس سالہ تھے،دس سال تک مسلسل حضور انور کی خدمت کی، خلافت فاروقی میں آپ بصرہ منتقل ہو گئے وہاں ہی آپ کی وفات ہوئی،آپ بصرہ کے آخری صحابی ہیں،      ۹۱ھ؁ میں وفات ہوئی،ایک سو تین سال عمر ہوئی،بعض نے فرمایا ۹۹ سال عمر ہوئی،آپ کے اولاد اسی۸۰ یا سو۱۰۰ہے،اٹھتّر لڑکے اور دو لڑکیاں یعنی اولاد در اولاد آپ سے بہت مخلوق نے روایت لیں۔خلاصہ میں ہے کہ آپ کی احادیث ایک ہزار دو سو چھیاسی ہیں جن میں سے ایک سو اڑسٹھ حدیثیں متفق علیہ ہیں اور تراسی۸۳ احادیث بخاری کی اکہتّر ۷۱مسلم کی۔

(۲)انس ابن مالک کعبی: آپ کی کنیت ابو امامہ ہے،آپ سے صرف ایک حدیث مروی ہے مسافر حاملہ اور مرضعہ کے روزے کے متعلق،آخر میں بصرہ میں رہے،آپ سے ابن قلابہ نے روایت کی رضی الله عنہ۔

(۳)انس ابن نضر: آپ انصاری بنی نجار سے ہیں،انس بن مالک کے چچا ہیں،غزوہ احد میں تیس سے زیادہ نیزوں تلواروں کے زخم کھاکر شہید ہوئے،انہیں کے متعلق یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی"مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عٰہَدُوا اللہَ عَلَیۡہِ"الخ۔

(۴)انس ابن مر ثد: آپ کا نام انس ابن مرثد ابن ابی مرثد کنانہ ابن حصین ہے،بعض نے فرمایا کہ آپ کا نام انیس ہے،ابن عبدالبر نے اسی کو ترجیح دی،آپ فتح مکہ اور غزوہ حنین میں شریک ہوئے،بعض کے خیال میں آپ سے ہی حضور انور نے فرمایا تھا کہ اے انیس ان کی بیوی کی طرف جاؤ اگر وہ ا قرار زنا کرے تو اسے رجم کردو،آپ کی وفات ۲۰ بیس ہجری میں ہوئی،آپ خود اور آپ کے بھائی والد دادا سب صحابی ہیں،آپ سے سہل ابن حنظلہ حکم ابن مسعود نے روایت کیں۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن