30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہے ورنہ یہ لوگ اپنے کو اہل سنت کہتے نہ کہ اہل حدیث بلکہ اس سے مراد حضرات محدثین کرام اور فقہاء عظام ہیں جنہوں نے اپنی عمریں اس فن شریف کی خدمت میں گزاریں۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ اصحاب حدیث سے مراد اہلِ سنت و الجماعت ہیں۔خیال رہے کہ ہر فقیہ محدث ضرور ہوگا کیونکہ علم فقہ بغیر حدیث دانی نہیں حاصل ہوتا۔
۵؎ یعنی یہ حدیث بہت سی اسنادوں سے مروی ہے بعض اسنادوں سے صحیح ہے بعض سے حسن۔
|
6293 -[11] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنَّ اللَّهَ تَجَاوَزَ عَنْ أُمَّتِي الْخَطَأَ وَالنِّسْيَانَ وَمَا اسْتُكْرِهُوا عَلَيْهِ» . رَوَاهُ ابْن مَاجَه وَالْبَيْهَقِيّ |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ الله نے میری امت کی بھول چوک سے درگزر کی ۱؎ اور جس پر وہ مجبور کیےجاویں ۲؎ (ابن ماجہ،بیہقی) |
۱؎ خطا اور نسیان دونوں مقابل ہیں عمد کے،خطاء میں مانع یاد ہوتا ہے مگر کام کا ارادہ نہیں ہوتا جیسے روزہ دار نے کلی کی بغیرارادہ پانی حلق سے اتر گیا یہ ہوئی خطا،نسیان میں کام تو ارادہ سے ہوتا ہے مگر مانع یاد نہیں ہوتا جیسے روزہ دار کو روزہ یا د نہ رہا اور اس نے کھا پی لیا۔اس حدیث کا مقصد یہ ہے کہ الله تعالٰی نے میری امت پر یہ کرم فرمایا کہ ان کی بھول چوک معاف فرمادی، اس میں ان پر نہ گناہ ہوگا نہ پکڑ اگرچہ بعض صورتوں میں ان دونوں پر احکام شرعیہ مرتب ہوجاتے ہیں جیسے نماز میں بھول کر بات کرنے سے نماز ٹوٹ جاتی ہے یا قتل خطاء میں کفارہ یا دیت لازم ہوجاتے ہیں،نماز کا واجب بھول جانے سے سجدہ سہو واجب ہوجاتا ہے۔
۲؎ یعنی مسلمان جو برا کام مجبورًا کرلے تو وہ گنہگار نہ ہوگا لہذا مجبورًا منہ سے کفریہ بات بول دینے والا کافر نہ ہوگا، مجبورًا شراب پلائے جانے والا گنہگار نہ ہوگا۔غرضکہ یہاں مجبور سے عصیان کی نفی ہے احکام کی نفی نہیں اس لیے یہاں تجاوز فرمایا یعنی رب نے درگزر فرائی لہذا مجبور کی طلاق واقع ہوجاتی ہے یہ ہی احناف کا مذہب ہے۔خیال رہے کہ ہر جرم کی مجبوری علیحدہ ہے کفر بکنے کے لیے خطرہ جان ضروری ہے،جبرًا طلاق و نکاح کے لیے دوسرے جبر بھی کافی ہیں اس کی بحث کتب فقہ کتاب الاکراہ میں مطالعہ فرماؤ۔
|
6294 -[12] وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ فِي قَوْلِهِ تَعَالَى: [كُنْتُمْ خير أُمَّةٍ أًّخرجت للنَّاس] قَالَ: «أَنْتُمْ تُتِمُّونَ سَبْعِينَ أُمَّةً أَنْتُمْ خَيْرُهَا وَأَكْرَمُهَا عَلَى اللَّهِ تَعَالَى»رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ وَالدَّارِمِيُّ وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ |
روایت ہے بہز ابن حکیم سے وہ اپنے والد سے وہ اپنے دادا سے راوی ۱؎ انہوں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو فرماتے سنا رب تعالٰی کے اس فرمان کے متعلق کہ تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی۲؎ فرمایا تم ستر امتیں پوری کرو گے۳؎ تم الله پر ان سب سے بہتر اور عزت والے ہو۴؎ (ترمذی، ابن ماجہ،دارمی)ترمذی نے فرمایا یہ حدیث حسن ہے۔ |
۱؎ آپ بہز ابن حکیم ابن معاویہ ابن حیدہ ہیں،قشیری بصری ہیں،حق یہ ہے کہ آپ تابعی ہیں،ثقہ ہیں لہذا یہ روایت معاویہ ابن حیدہ سے ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع