دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۲؎  صحابہ کرام سمجھے کہ اس سوال کا مقصد افضلیت کی تحقیق فرمانا ہے اس لیے انہوں نے فرشتوں کا نام لیا کہ وہ نورانی اور معصوم مخلوق ہے اسے رب تعالٰی سے بہت ہی قرب حاصل ہے،جواب میں فرمایا کہ ان کی افضلیت میں شک نہیں مگر جہاں اسباب ایمان بہت کم ہوں اور ایمان کامل ہو،دین کی خدمت مکمل ہو وہ بات فرشتوں میں موجود نہیں ان کا ایمان حیرت انگیز نہیں۔

۳؎  اس کا مطلب وہ ہی ہے جو ابھی کیا گیا کہ حضرات انبیاءکرام کا ایمان بھی حیرت کا باعث نہیں کیونکہ وہ وحی الٰہی اور وحی والے فرشتے کو دیکھتے ہیں ان کے اسباب ایمان بہت موجود ہیں لہذا اس سے یہ لازم نہیں کہ کسی کا ایمان نبی کے ایمان کے برابر ہوسکے۔

۴؎  یعنی تم نے مجھ کو دیکھا،مجھ پر وحی الٰہی آتے دیکھی،میرے معجزات دیکھے،حضرت جبریل کو شکل انسانی میں آتے دیکھا تمہارے لیے بھی ایمان لانے کے بہت اسباب ہیں وہ لوگ بتاؤ جن کے لیے اسباب ایمان نہ ہوں یا کم ہوں مگر وہ ایمان میں بہت پختہ ہوں۔

۵؎  یعنی میری وفات کے بعد سے تاقیام قیامت جو لوگ ایمان لائیں گے،جو صرف میرا نام سن کر ایمان لائیں گے وہ ایمان بہت ہی قابل قدر اور حیرت انگیز ہوگا کہ ان کا ایمان ہر طرح ایمان بالغیب ہوگا،فرشتوں نبیوں کا ایمان بالشہادۃ ہے حضرات صحابہ کا ایمان بعض چیزوں پر بالغیب ہے بعض پر بالشہادۃ۔حضرت عبدالله ابن مسعود فرماتے ہیں کہ ہم صحابہ نے حضور محمد مصطفی صلی الله علیہ و سلم کو اور ان کی شان اور ان کے معجزات کو آنکھوں دیکھا خدا کی قسم ایمان تو ان کا ہوگا جنہوں نے یہ کچھ نہ دیکھا اور ایمان لائیں گے پھر آپ نے یہ آیت پڑھی"یُؤْمِنُوۡنَ بِالْغَیۡبِ"۔(مرقات،اشعہ)خیال رہے کہ شعر

حسنِ یوسف پہ کٹیں مصر میں انگشت زناں            سر کٹاتے ہیں ترے نام پہ مردان عرب

حضور صلی الله علیہ و سلم کی ادا حضور کا نام ایمان بخش ہے آج غازی عبدالقیوم،غازی عبدالرشید،غازی علم دین نے حضور کی عزت پر اپنے سر دے دیئے یہ ہے اس حدیث کا ظہور۔صحف سے مراد قرآن مجید کے صحیفے ہیں یا احادیث،فقہ،صوفیاء و علماء کی تصنیفات کے اوراق۔

6289 -[7]

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْعَلَاءِ الْحَضْرَمِيِّ قَالَ: حَدَّثَنِي مَنْ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّهُ سَيَكُونُ فِي آخِرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ لَهُمْ مِثْلُ أَجْرِ أَوَّلِهِمْ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقَاتِلُونَ أَهْلَ الْفِتَنِ» رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيّ فِي دَلَائِل النُّبُوَّة

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن علاء حضرمی سے۱؎ فرماتے ہیں کہ مجھ کو اس نے خبر دی جس نے نبی صلی الله علیہ و سلم سے سنا۲؎ کہ فرماتے ہیں کہ اس امت کے آخر میں ایک ایسی قوم ہوگی جن کو اگلوں کا سا ثواب ہوگا۳؎ وہ بھلائی کا حکم دیں گے برائی سے روکیں گے اور فتنوں والوں سے لڑیں گے۴؎ یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کیں۔

۱؎  عبدالرحمن تو تابعی ہیں مگر ان کے والد علاء کا نام عبدالله ہے،حضر موت کے رہنے والے ہیں،حضور انور کے زمانہ میں بحرین کے حاکم مقرر ہوئے،حضرت صدیق اکبر فاروق اعظم نے انہیں قائم رکھا،ان کی وفات      ۱۴؁  چودہ ہجری میں ہوئی،دیکھو اکمال،مرقات وغیرہ۔

۲؎  سننے والے صحابی کا نام نہ لیا اس سے حدیث کی صحت پرکوئی اثر نہیں پڑتا کہ تمام صحابہ عادل ہیں ان کا نام معلوم نہ ہو تو حدیث مجہول نہیں بنتی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن