30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ یعنی جیسے موقع پر آنے والی بارشوں کے متعلق یہ نہیں کہا جاسکتا کہ فلاں بارش مفید تھی باقی بے کار بلکہ ساری بارشیں فائدہ مند ہوتی ہیں کہ اگلی بارش سے کھیتوں کی نشوونما ہوتی ہے آخر بارشوں سے دانہ وغیرہ کا پکنا اسی طرح میری ساری امت میں خیر ہے حضرات صحابہ میں بھی اور ان کے بعد تاقیامت مسلمانوں میں بھی کہ یہ سب لوگ دین کی مختلف خدمات انجام دیتے رہیں گے ،یہ مطلب نہیں کہ حضور کو علم نہیں کہ صحابہ افضل ہیں کہ بعد کے لوگ۔چنانچہ زمانہ نبوی سے آج تک مختلف شکلوں میں دینی خدمات انجام دے رہے ہیں اگرچہ حضرات صحابہ افضل ہیں خیر القرون قرنی مگر کوئی مؤمن بے کار نہیں۔(مرقات،اشعہ)یہ فرمان عالی ایسا ہے جیسے لوگ کہتے ہیں کہ وہ قوم ڈھلے ہوئے حلقے کی طرح ہے خبر نہیں کہ اس کے کنارے کہاں ہیں۔ایک شاعر کہتا ہے شعر
ان الخیار من القبائل واحد وبنو حنیفۃ کلھم اخیار
خلاصہ یہ ہے کہ میری امت کے اگلے پچھلے ایک دوسرے سے گتھے ہوئے ہیں خیروخوبی میں وابستہ ہیں کوئی خوبی سے خالی نہیں۔
|
6287 -[5] عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَبْشِرُوا إِنَّمَا مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْغَيْثِ لَا يُدْرَى آخِرُهُ خَيْرٌ أَمْ أَوَّلُهُ؟ أَوْ كَحَدِيقَةٍ أُطْعِمَ مِنْهَا فَوْجٌ عَامًا لَعَلَّ آخِرَهَا فَوْجًا أَنْ يكون أعرَضَها عرضا وَأَعْمَقَهَا عُمْقًا وَأَحْسَنَهَا حُسْنًا كَيْفَ تَهْلِكُ أُمَّةٌ أَنَا أَوَّلُهَا وَالْمَهْدِيُّ وَسَطُهَا وَالْمَسِيحُ آخِرُهَا وَلَكِنْ بَين ذَلِك فَيْجٌ أَعْوَج لَيْسُوا وَلَا أَنا مِنْهُم» رَوَاهُ رزين |
روایت ہے حضرت جعفر سے وہ اپنے والد سے راوی وہ اپنے دادا سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے خوش ہوجاؤ خوشی سناؤ کہ میری امت کی مثال بارش کی ہے نہیں کہا جاتا کہ اس کی پچھلی اچھی ہے یا کہ اگلی۲؎ یا اس باغ کی سی ہے جس میں سے ایک سال ایک فوج نے کھایا پھر ایک سال دوسری فوج نے کھایا۳؎ شاید کہ آخری فوج چوڑائی میں زیادہ چوڑی ہو اور گہرائی میں زیادہ گہری اور حسن میں زیادہ اچھی ہو۴؎ وہ امت کیسے ہلاک ہوسکتی ہے جس کا اول میں ہوں اور اس کے درمیان مہدی ہوں اور آخر مسیح ہوں۵؎ لیکن اس کے درمیان ٹیڑھی فوج ہے نہ وہ مجھ سے ہیں نہ میں ان سے۶؎ (رزین) |
۱؎ اس فرمان عالی میں جدہ کی ضمیر حضرت امام جعفر صادق کی طرف ہے،امام جعفر صادق محمد باقر کے بیٹے ہیں اور امام باقر کے والد،امام زین العابدین ان کے والد امام حسین ابن علی ابن ابی طالب ہیں اس اسناد کو محدثین سلسلۃ الذھب کہتے ہیں یعنی سونے کی زنجیر۔(مرقات)
۲؎ یعنی ساری امت خیر ہے ایک شاعر کہتا ہے۔شعر
تشابہ یوماہ علینا فاشکلا فما نحن ندری ای یومیہ افضل
ایوم بداء العم ام یوم باسہ وما منھما الا اغز مجھل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع