30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴؎ غوطہ دمشق کا فنائی علاقہ ہے جہاں باغات کھیت وغیرہ کثرت سے ہیں یہ مسلمانوں کا مرکز بنے گا،فقیر نے وہ جگہ دیکھی ہے۔
|
6279 -[14] وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْخِلَافَةُ بِالْمَدِينَةِ وَالْمُلْكُ بِالشَّام» |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ خلافت مدینہ میں ہے اور سلطنت شام میں ۱؎ |
۱؎ یعنی خلافتِ راشدہ کا دارالخلافہ مدینہ منورہ میں ہوگا،یہ حکم اکثریہ ہے کلی نہیں کیونکہ حضرت علی نے اپنا دار الخلافہ کوفہ کو مقرر فرمالیا اور اسلام کی سلطنت کادارالخلافہ شام میں ہے چنانچہ امیر معاویہ کا دارالخلافہ دمشق رہا۔اس سے دو مسئلہ معلوم ہوئے: ایک یہ کہ امیر معاویہ اسلام کے سلطان برحق ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی پیش گوئی فرمائی۔دوسرے یہ کہ امیر معاویہ امام حسن سے صلح فرمانے کے بعد بھی سلطان ہی رہے خلیفہ نہیں ہوئے خلافت تو امام حسن پر ختم ہوچکی کہ حضور نے اسے ملک فرمایا۔
|
6280 -[15] وَعَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَيْتُ عَمُودًا مِنْ نُورٍ خَرَجَ مِنْ تَحْتِ رَأْسِي سَاطِعًا حَتَّى اسْتَقَرَّ بِالشَّامِ» . رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي «دَلَائِل النُّبُوَّة» |
روایت ہے حضرت عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ میں نے ایک نور کا ستون دیکھا جو میرے سر کے نیچے سے چمکتا ہوا نکلا حتی کہ شام میں ٹھہر گیا ۱؎ (بیہقی دلائل النبوۃ) |
۱؎ ظاہر یہ ہوا کہ نورانی ستون سے خلافت نبویہ امارت مصطفویہ کی طرف اشارہ ہے کہ مدینہ منورہ میں خلافت قائم ہوئی پھر سلطنت بن کر دمشق میں ٹھہری۔
|
6281 -[16] وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِنَّ فُسْطَاطَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ إِلَى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا: دِمَشْقُ مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّامِ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُد |
روایت ہے حضرت ابو الدرداء سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ بڑی جنگ کے دن مسلمانوں کی پناہ گاہ غوطہ ہے جو اس شہر کے کنارہ میں ہے جسے دمشق کہا جاتا ہے ۱؎ یہ شام کے بہترین شہروں میں ہے۲؎ (ابوداؤد) |
۱؎ یعنی قیامت کے قریب جو بڑی بڑی جنگیں ہوں گی ان میں مسلمانوں کو دمشق میں پناہ ملے گی وہ جگہ انکی پناہ گاہ ہوگی۔
۲؎ شام ایک ملک ہے جس میں بہت شہر ہیں حمص،دمشق وغیرہ،دمشق ان سب میں افضل شہر ہے۔
|
6282 -[17] وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سُلَيْمَانَ قَالَ: سَيَأْتِي مَلِكٌ مِنْ مُلُوكِ الْعَجَمِ فَيَظْهَرُ عَلَى الْمَدَائِنِ كلِّها إِلا دمشق. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ |
روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن سلیمان سے فرماتے ہیں کہ عجمی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ سارے شہروں پر غالب آجاوے گاسواء دمشق کے ۱؎ (ابوداؤد) |
۱؎ یہ کوئی ظالم یا کافر بادشاہ ہوگا جو جبرًا ہر جگہ قبضہ کرے گا مگر دمشق پر قبضہ نہ کرسکے گا۔حضور انور کے مدینہ کی تو یہ شان ہے کہ وہاں دجال بھی نہ پہنچ سکے گا اس وقت فرشتے اس خطے کی حفاظت کریں گے۔خیال رہے کہ دمشق میں صرف وہ ظالم بادشاہ راج نہ کرسکے گا،یہ مطلب نہیں کہ وہاں کبھی کوئی ظالم بادشاہ نہ ہوگا،نیز یہاں مدائن سے مراد غالبًا شام کے سارے شہر ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع