دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۳؎ کیونکہ شام کا علاقہ اس وقت فتنوں فسادوں سے محفوظ ہوگا۔خیال رہے کہ یہاں مہاجر جیم کے فتح سے ہے بمعنی ہجرت گاہ۔ایک وقت وہ بھی آئے گا جب مسلمانوں کو سواء مدینہ منورہ کے کہیں امان نہ ملے گی وہ دوسرا زمانہ ہوگا لہذا یہ حدیث اس فرمان عالی کے خلاف نہیں کہ اسلام مدینہ کی طرف ایسا سمٹ آوے گا جیسے سانپ اپنے سوراخ کی طرف۔

۴؎  قذر کے لفظی معنی پلیدی بھی ہوتے ہیں اور نفرت اور گھن کرنا بھی یہاں دونوں معنی مراد نہیں ہوسکتے کہ الله  تعالٰی ان سے پاک ہے لہذا قذر بمعنی ناراضی ہے یعنی دنیا بھر میں وہ کفار و مشرکین رہیں گے جن سے لوگ بھی نفرت کریں اور الله  تعالٰی بھی ناراض ہو مسلمانوں کو ان میں رہنا ٹھیک نہیں ہوگا۔

۵؎  بندروں سے مراد کفار کے بچے ہیں اور سؤروں سے مراد بڑے کفار یا ان سے مراد یہ جانور ہی ہوں پہلے معنی کو شارحین نے ترجیح دی ہے۔

۶؎  اس کی شرح باب علامات قیامت میں گزرچکی۔

6276 -[11]

عَن ابْنِ حَوَالَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «سيصير الْأَمر إِلَى أَنْ تَكُونُوا جُنُودًا مُجَنَّدَةً جُنْدٌ بِالشَّامِ وَجُنْدٌ بِالْيَمَنِ وَجُنْدٌ بِالْعِرَاقِ» . فَقَالَ ابْنُ حَوَالَةَ: خِرْ لِي يَا رَسُولَ اللَّهِ. إِنْ أَدْرَكْتُ ذَلِكَ. فَقَالَ: «عَلَيْك بِالشَّامِ فَإِنَّهَا خِيَرَةُ اللَّهِ مِنْ أَرْضِهِ يَجْتَبِي إِلَيْهَا خِيَرَتَهُ مِنْ عِبَادِهِ فَأَمَّا إِنْ أَبَيْتُمْ فَعَلَيْكُمْ بِيَمَنِكُمْ وَاسْقُوا مِنْ غُدَرِكُمْ فَإِنَّ اللَّهَ تَوَكَّلَ لِي بِالشَّامِ وَأَهْلِهِ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو دَاوُد

روایت ہے ابن حوالہ سے ۱؎  فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله  علیہ و سلم نے کہ معاملہ اس حد تک ہوجاوے گا کہ تم لوگ متفرق لشکر ہوجاؤ گے کوئی لشکر شام میں اور کوئی لشکر یمن میں اور کوئی لشکر عراق میں ہوگا۲؎  ابن حوالہ نے کہا یارسول الله  میرے لیے کوئی جگہ اختیار فرمایئے اگر میں یہ وقت پاؤں۳؎ تو فرمایا کہ تم شام کو اختیار کرنا کیونکہ وہ الله  کی زمین میں بہترین زمین ہے۴؎ کھچ آئیں گے اس کی طرف۵؎  اس کے بہترین بندے لیکن اگر تم نہ کرسکو تو اپنے یمن کو اختیار کرنا اور تالابوں سے پانی پینا ۶؎ کیونکہ الله عزوجل نے میرے لیے شام اور شام والوں کی ضمان دی ہے۷؎ (احمد،ابوداؤد)

۱؎  ابن حوالہ صحابی ہیں،اسدی ہیں،شام میں رہے،وہاں ہی انتقال ہوا،      ۸۵؁ پچاسی میں وفات ہوئی۔(جامع الاصول،اشعہ)

۲؎  یعنی ایک وقت ایسا آوے گا جب کہ مسلمان متفرق ہوکر اپنے وطن چھوڑ کر جگہ جگہ کھو جائیں گے۔

۳؎  اگرچہ حضرت حوالہ کو یہ خبرتھی کہ یہ واقعہ قریب قیامت ہوگا اس وقت میں حیات نہ ہوں گا مگر پھر یہ سوال فرمایا تاکہ اس کا جواب لوگ سن لیں اور اس وقت جو مسلمان ہوں وہ اس پر عمل کریں۔

۴؎  ارض الله  سے مراد زمین کے وہ علاقے ہیں جن میں اس وقت لوگ پھیل جائیں گے یعنی اس وقت تمام زمین سے شام بہتر ہوگی لہذا اس پر یہ اعتراض نہیں کہ بہترین زمین تو مکہ معظمہ ہے اور مدینہ منورہ اور بیت المقدس ہے یا خیر سے مراد ہے امن کی جگہ یعنی اس وقت امن کی جگہ شام ہوگی۔

۵؎  یعنی اس وقت الله  کے مقبول بندے شام میں جمع ہوجائیں گے دوسرے علاقوں میں ایسے مبارک اجتماع نہ ہوں گے۔معلوم ہوا کہ جہاں الله  کے مقبول بندوں کا اجتماع ہو وہ جگہ بہترین جگہ ہوجاتی ہے،مقبولوں کے قرب سے زمین بھی اشرف ہوجاتی ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن