دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

الفصل الثانی

دوسری فصل

6272 -[7]

عَنْ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَظَرَ قِبَلَ الْيَمَنِ فَقَالَ: «اللَّهُمَّ أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ وَبَارِكْ لَنَا فِي صاعِنا ومُدِّنا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت انس سے وہ جناب زید ابن ثابت سے راوی کہ نبی صلی الله  علیہ و سلم نے یمن کی طرف نظر کی پھر فرمایا الٰہی ان کے دل ادھر لگادے ۱؎  اور ہم کو ہمارے صاع میں اور ہمارے مد میں برکت دے۲؎ (ترمذی)

۱؎ یعنی اہلِ یمن کے دلوں میں ہماری محبت پیدا فرمادے انہیں ایمان کی دولت سے مالا مال کردے۔اہلِ مدینہ پر رزق کی تنگی تھی یمن میں دانے پھل کثرت سے تھے ان کے ادھر آنے سے اہلِ مدینہ کو دنیاوی فائدے تھے اور انہیں دینی فائدے اس لیے یہ دعا فرمائی۔(مرقات،اشعہ)

۲؎ یعنی یمن میں ہمارے لیے مدوصاع میں برکت دے۔خیال رہے کہ چار مد کا ایک صاع ہوتا تھا اور وہ صاع قریبًا ساڑھے چار سیر کا لہذا ایک سیر سے کچھ زیادہ کا ہوا بہرحال اس سے مراد ہے وہاں کے رزق میں برکت۔ایک روایت میں ہے کہ الٰہی مکہ کے لیے تیرے خلیل نے دعا کی مدینہ کے لیے تیرے حبیب دعا کرتے ہیں کہ یہاں کے صاع مد میں مکہ سے دگنی برکتیں عطا فرما(مرقات)ممکن ہے کہ بارك لنا میں بھی اہلِ مدینہ کے ناپ تول میں برکت مراد ہو۔

6273 -[8]

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «طُوبَى لِلشَّامِ» قُلْنَا: لِأَيٍّ ذَلِكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «لِأَنَّ مَلَائِكَةَ الرَّحْمَنِ بَاسِطَةٌ أَجْنِحَتَهَا عَلَيْهَا» رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت زید ابن ثابت سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ و سلم نے شام کو خوشخبری ہو ہم نے عرض کیا یارسول الله  یہ کس لیے فرمایا اس لیے کہ الله  کے فرشتے اس پر اپنے پر بچھائے ہوئے ہیں ۱؎ (احمد،ترمذی)

۱؎   چونکہ چالیس ابدال ہمیشہ شام کے شہر دمشق میں رہیں گے اس لیے وہاں فرشتے حفاظت کے لیے مقرر ہیں۔معلوم ہوا کہ الله  والوں کی برکت سے ملک میں حفظ و امان رہتی ہے۔خیال رہے کہ اس سے یہ لازم نہیں کہ شام میں کبھی کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہوگی ہاں دوسرے مقامات سے کم یا وہاں کفر و گناہ کم ہوں گے جیسے ہر انسان کے ساتھ حفاظتی فرشتے رہتے ہیں مگر پھر بھی انسان کو تکلیف پہنچ جاتی ہے کہ یہ تکلیف رب تعالٰی کے حکم سے آتی ہے اس وقت فرشتے حفاظت نہیں کرتے۔

6274 -[9]

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «سَتَخْرُجُ نَارٌ مِنْ نَحْوِ حَضْرَمَوْتَ أَوْ مِنْ حَضْرَمَوْتَ تَحْشُرُ النَّاسَ» قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا تَأْمُرنَا؟ قَالَ: «عَلَيْكُم بِالشَّام» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عبدالله  ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ و سلم نے کہ حضر موت کی طرف سے ایک آگ نکلے گی ۱؎  جو لوگوں کو جمع کردے گی ہم نے عرض کیا یارسول الله  ہم کو حضور کیا حکم دیتے ہیں فرمایا تم شام کو اختیار کرنا۲؎ (ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن