30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
6268 -[3] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَسُ الْكُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ وَالْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ» |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ کفر کا سرا مشرق کی طرف ہے ۱؎ اور فخر و غرور سے رہنے والے اونٹ گھوڑے والوں میں۲؎ اور خیمے میں رہنے والے شور مچانے والوں میں۳؎ اوراطمینان بکری والوں میں ہے۴؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ مشرق سے مراد یا تو ملک فارس ہے یا مدینہ منورہ کا شرقی علاقہ جہاں سے دجال نکلے گا یا اس سے مراد نجد کا علاقہ ہے کہ وہاں سے فرقہ وہابیہ پیدا ہوا۔(مرقات،اشعہ)نجد یوں سے اسلام کو بڑے نقصانات پہنچے ان کے حملے اہل اسلام پر ہوئے۔
۲؎ گھوڑے والوں اونٹ والوں کے معنی ابھی عرض کیے گئے۔یہاں مرقات نے فرمایا کہ اکثر انسان جب گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں تو دل میں کچھ فخر آجاتا ہے۔(مرقات)غالبًا یہاں نفسانی لوگ مراد ہوں گے ورنہ گھوڑے اور اونٹ کی سواری سنت ہے، رب فرماتاہے:"وَ اَعِدُّوۡا لَہُمۡ مَّا اسْتَطَعْتُمۡ مِّنۡ قُوَّۃٍ وَّمِنۡ رِّبَاطِ الْخَیۡلِ"۔
۳؎ وبر کہتے ہیں بھیڑ کی اون کو یہاں مراد اونی خیمے ہیں۔بدوی لوگ اکثر جنگلوں میں اونی خیموں میں رہتے ہیں اہل وبر سے وہ ہی مراد ہیں۔فداد بمعنی شور مچانے والا یعنی بدوی اور بادیہ نشین لوگوں میں فخروتکبر زیادہ ہوتا ہے جو خیموں میں جنگل میں رہتے ہیں جانور چراتے ہیں ان کے پیچھے شور مچاتے ہیں ان تک علم کی روشنی بہت کم پہنچتی ہے،اب بھی عرب کے بادیہ نشین بدویوں میں یہ دیکھا جارہا ہے۔
۴؎ اس لیے اکثر انبیاءکرام نے بکریاں چرائی ہیں اس سے ملک رانی سیکھنے میں مدد بھی ملتی ہے۔
|
6270 -[5] وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «غِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي الْمَشْرِقِ وَالْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ دلوں کی سختی اور ظلم مشرق میں ہے ۱؎ اور ایمان حجاز والوں میں ہے۲؎ (مسلم) |
۱؎ یعنی عرب کا جو علاقہ مدینہ منورہ سے جانب مشرق ہے نجد وہاں کے لوگوں کے دل سخت ہیں وہ لوگ ظالم ہیں۔
۲؎ حجاز وہ علاقہ ہے جس میں مکہ معظمہ،مدینہ منورہ،طائف،خیبر وغیرہ واقع ہیں،اس علاقہ کے خصوصًا مدینہ منورہ کے لوگ بہت کامل الایمان ہیں۔
|
6271 -[6] وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَامِنَا اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي يَمَنِنَا» . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَفِي نَجْدِنَا؟ فَأَظُنُّهُ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: «هُنَاكَ الزَّلَازِلُ وَالْفِتَنُ وَبِهَا يَطْلُعُ قرن الشَّيْطَان» . رَوَاهُ البُخَارِيّ |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی الله علیہ و سلم نے الٰہی ہم کو ہمارے شام میں برکت دے ۱؎ الٰہی ہمارے یمن میں برکت دے۲؎ لوگوں نے عرض کیا یارسول الله ہمارے نجد میں۳؎ فرمایا الٰہی ہم کو ہمارے شام میں برکت دے الٰہی ہم کو ہمارے یمن میں برکت دے۴؎ لوگوں نے عرض کیا یارسول الله اور ہمارے نجد میں مجھے خیال ہے کہ تیسری بار میں فرمایا ۵؎ کہ وہاں زلزلے اور فتنے ہوں گے۶؎ اور وہاں شیطانی گروہ نکلے گا ۷؎ (بخاری) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع