دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

میں نے گن لیے ہیں سر شریف میں چودہ بال سفید تھے داڑھی مبارک میں پانچ ریش بچی میں ایک۔و الله اعلم! ہم نے عرض کیا ہے   ؎

گو میسر نہیں سالک کو حضور بدنی                             روح حاضر ہے مگر مثل اویس قرنی

جسم ہندی ہے مرا جان ہے میری مدنی                   یا خدا  دور  کسی  طرح ہو   بعد  بدنی

6267 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَتَاكُم أهلُ الْيمن هم أَرقُّ أفئدَةً وَأَلْيَنُ قُلُوبًا الْإِيمَانُ يَمَانٍ وَالْحِكْمَةُ يَمَانِيَةٌ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَصْحَابِ الْإِبِلِ وَالسَّكِينَةُ وَالْوَقَارُ فِي أهل الْغنم» .

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی الله  علیہ و سلم سے راوی فرمایا تمہارے پاس یمن والے آئے ۱؎  یہ لوگ طبیعت کے ملائم اور دلوں کے نرم ہیں۲؎  پیارا ایمان یمنی ہے اور حکمت یمنی ہے۳؎  اور فخروتکبر اونٹ والوں میں ہے۴؎  اور سکون و وقار بکری والوں میں ہے۵؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  یہ فرمان عالی جب ہوا جب کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری اور ان کے رفقاء یمن سے حضور انور کی خدمت میں وفد بن کر آئے تھے۔(اشعہ)

۲؎  فواد اور قلب ان میں بہت طرح فرق کیا گیا ہے۔قلب پورے دل کو کہتے ہیں فواد دل کے اندرونی حصہ کو،قلب دل کو کہتے ہیں فواد دل سے اوپری غلاف کو،یہ غلاف اگر باریک ہو تو نصیحت جلد قبول کرلیتا ہے اس لیے افئدہ کے لیے ارق ارشاد ہوا بمعنی باریک اور قلب کےلیے الین فرمایا گیا یعنی نرم۔قلب اور فواد یوں ہی رقت و لین ان کے متعلق صوفیاء کرام کے عجیب عجیب اقوال ہیں اس کی کچھ بحث ہم نے تفسیرنعیمی ختم الله  علی قلوبہم کی تفسیر میں کی ہے۔یعنی یمن والے نرم ملائم طبیعت والے ہوتے ہیں ان میں احکام الہیہ قبول کرنے کا مادہ زیادہ ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ زمین کے طبقات کا اثر لوگوں کی طبیعتوں پر پڑتا ہےکسی جگہ کے لوگ بہت نرم دل ہوتے ہیں جیسے یمنی اور کسی جگہ کے لوگ بہت سخت دل جیسے نجد۔

۳؎  یعنی بمقابلہ مشرقی نجدیوں کے مجھے یمن کے لوگوں کا ایمان ان کا علم بہت پیارا ہے یہاں حجاز اور حضرات صحابہ کے مقابل یہ فرمان نہیں ہے۔(از اشعہ)یعنی یمنی لوگوں کے دل ایمان،عرفان،حکمت کی کان ہیں ان کے مقابل لوگوں کا ذکر آگے آرہا ہے۔الحمد للهکہ اہل سنت کے عقائد کے امام ابوموسیٰ اشعری ہیں جو یمنی ہیں انہیں کے متبعین اشاعرہ کہلاتے ہیں۔ (دیکھو اشعہ) مرقات نے فرمایا کہ یہ فرمان عالی اس زمانہ کے یمنی لوگوں کے متعلق ہے۔

۴؎  یعنی جو لوگ اونٹ گھوڑے پالنے چرانے ان کی تجارت میں بہت مشغول رہتے ہیں ان میں عمومًا غرور وتکبر پیدا ہو جاتا ہے کہ یہ قیمتی مال ہے ان کا مالک اپنے کو بڑا امیر خیال کرتا ہے دوسرے کو ذلیل۔

۵؎ یعنی جو لوگ بکریاں پالتے ان کی تجارت کرتے ہیں وہ عمومًا بمقابلہ اونٹ والوں گھوڑے والوں کے دل کے نرم ہوتے ہیں ان میں تکبروغرور نہیں ہوتا۔اس سے معلوم ہوا کہ جانوروں کی صحبت بھی انسان پر اثر کرتی ہے،جب جانوروں کی صحبت اثر کرتی ہے تو کفار اور مؤمنوں کی صحبت میں بھی ضرور اثر ہوگا۔(مرقات،اشعہ)

6268 -[3] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «رَأَسُ الْكُفْرِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالْفَخْرُ وَالْخُيَلَاءُ فِي أَهْلِ الْخَيْلِ وَالْإِبِلِ وَالْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ وَالسَّكِينَةُ فِي أَهْلِ الْغَنَمِ»

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله  صلی الله  علیہ و سلم نے کہ کفر کا سرا مشرق کی طرف ہے ۱؎  اور فخر و غرور سے رہنے والے اونٹ گھوڑے والوں میں۲؎  اور خیمے میں رہنے والے شور مچانے والوں میں۳؎ اوراطمینان بکری والوں میں ہے۴؎ (مسلم،بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن