دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۴۳؎ آپ کا نام عوف ہے،مسطح آپ کا لقب ہے،بدر احد اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،ام المؤمنین عائشہ صدیقہ کی تہمت میں آپ بھی شریک ہوگئے تھے،آپ کو تہمت کی سزا اسی کوڑے لگائے گئے،جب آپ کا وظیفہ حضرت ابوبکر صدیق نے بند فرما دیا تو یہ آیت کریمہ نازل ہوئی"وَ لَا یَاۡتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنۡکُمْ وَ السَّعَۃِ اَنۡ یُّؤْتُوۡۤا اُولِی الْقُرْبٰی"تب آپ نے وظیفہ جاری کردیا اسی آیت میں حضرت صدیق کو اولو الفضل یعنی بعد رسول ساری مخلوق سے افضل فرمایا گیا۔ہم نے عرض کیا ہے   ؎

تیرے مداح نبی تیرا ثنا گو الله                                   حق اولو الفضل کہے ا ور پیمبر صدیق

 مسطح کی وفات  ۳۴ھ؁ میں ہوئی ۵۶ سال عمر پائی۔(مرقات وغیرہ)

۴۴؎ آپ انصاری عامری ہیں تیسرے وہ ہیں جو غزوہ تبوک سے رہ گئے تھے جن کا بائیکاٹ کیا گیا تھا پھر ان کی توبہ رب نے قبول فرمائی"وَعَلَی الثَّلٰثَۃِ الَّذِیۡنَ خُلِّفُوۡا حَتّٰۤی اِذَا ضَاقَتْ عَلَیۡہِمُ الۡاَرْضُ"وہ تین حضرات حضرت کعب ابن مالک،ہلال ابن امیہ،مرارہ ابن ربیع ہیں اسی آیت کی وجہ سے سورۃ کا نام سورۂ توبہ ہے۔

۴۵؎ آپ بدری صحابی ہیں،تمام غزوات میں شریک ہوئے،خلافت صدیقی میں غزوہ یمامہ میں شریک ہوئے،حضور صلی الله  علیہ و سلم نے آپ کو حضرت زید ابن خطاب کا بھائی بنایا یہ دونوں ایک ہی دن میں شہید ہوئے۔

۴۶؎ مقداد کے والد عمرو نے قبیلہ بنی کندہ سے معاہدہ کیا تھا ان کے حلیف تھے اس لیے انہیں کندی کہا جاتا ہے۔حضرت مقداد نے مقام جرف میں وفات پائی یعنی مدینہ منورہ سے تین میل دور وہاں سے آپ کی میت جنت البقیع میں لائی گئی جہاں آپ دفن ہوئے، ۳۳ھ؁ تینتیس میں وفات ہوئی ستر سال عمر پائی۔

۴۷؎ آپ ہی تیسرے وہ صاحب ہیں جو غزوہ تبوک میں حاضر نہ ہوسکے انہوں نے ہی اپنی بیوی کو شریک ابن صحماء سے تہمت لگائی تھی اور لعان کیا تھا۔یہ کل پینتالیس نام ہوئے،ان ناموں کی توسل سے جو دعا مانگی جاوے ان شاءالله  قبول ہوگی،بعض عارفین اصحابِ بدر کے نام کے وظیفے پڑھتے ہیں۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن