دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۳۲؎   آپ قدیم الاسلام ہیں،آپ کے متعلق یہ آیت نازل ہوئی"تَوَلَّوۡا وَّ اَعْیُنُہُمْ تَفِیۡضُ مِنَ الدَّمْعِ"مدینہ منورہ میں رہے، امیر معاویہ کے آخری زمانہ میں وفات ہوئی۔

۳۳؎  آپ کی کنیت ابو مسعود انصاری ہیں،بدری ہیں،مشہور صحابی ہیں،بعض نے فرمایا کہ آپ کا گھر بدر میں تھا غزوہ بدر میں شریک نہ ہوئے لہذا لفظ بدری سے امام بخاری کو دھوکا ہواوالله  اعلم!           ۴۱؁ اکتالیس میں وفات ہوئی۔(مرقات و اشعہ)

۳۴؎ آپ قبیلہ بنی عنزہ سے ہیں،عنزہ آپ کے خاندان کے مؤرث اعلٰی کا نام ہے،صاحب ہجرتین ہیں،بدر  وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،     ۳۲؁ بتیس میں وفات پائی۔

۳۵؎ آپ کی کنیت ابوسلیمان ہے،انصاری ہیں،بدر میں شریک ہوئے،غزوہ رجیع میں آپ ہی کا واقعہ ہے کہ مشرکین نے جب آپ کا سر کاٹنا چاہا تو الله  تعالٰی نے آپ کی لاش کی حفاظت کرنے کے لیے شہد کی مکھیاں اس پر بھیج دیں جس سے مشرکین آپ کی لاش تک نہ پہنچ سکے پھر لاش مبارک کو سیلاب بہا کر لے گیا،آپ کی قبر کہیں نہیں بنی،بنو لحیان نے آپ کو شہید کیا تھا۔(مرقات،اشعہ)

۳۶؎ آپ انصاری اوسی ہیں،بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،آپ کی وفات بعض کہتے ہیں کہ حضور انور کی حیات شریف میں ہی ہوگئی تھی،بعض کہتے ہیں کہ آپ کے بعد      ۶۶؁ چھیاسٹھ سال عمر پائی۔(اشعہ)

۳۷؎ آپ خزرجی اوسی ہیں،بدر میں حاضر ہوئے باوجودیکہ نابینا تھے،آپ ہی کا یہ واقعہ ہے کہ آپ نے عرض کیا تھا کہ میں اپنی معذوری کی وجہ سے مسجد مقدس میں حاضر نہیں ہوسکتا ہوں حضور میرے گھر تشریف لا کر ایک گوشہ میں دو رکعت ادا فرمالیں تاکہ میں وہاں نماز پڑھا کرو ں وہ جگہ مسجد خانہ بنالوں حضور انور نے قبول فرمایا تھا،آپ کی وفات امیر معاویہ کے زمانہ میں ہوئی رضی الله  عنہ۔(اشعہ)

۳۸؎ آپ حضرت عبدالله  ابن عمر کے ماموں ہیں،دو ہجرتوں والے ہیں،بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،حضرت عمر نے آپ کو بحرین کا حاکم مقرر فرمایا پھر معزول فرما دیا،       ۶۸؁ ارسٹھ سال عمر پائی،       ۳۶؁ چھتیس میں وفات ہوئی۔(اشعہ)

۳۹؎ آپ حضرت ابوسعید خدری کے اخیافی بھائی ہیں،بیعت عقبہ اور بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،     ۲۳؁ تئیس ہجری میں وفات ہوئی،حضرت عمر نے آپ کی نماز جنازہ پڑھی۔(مرقات)

۴۰؎ آپ خزرجی انصاری ہیں،بیعت عقبہ اور بدر وغیرہ میں شریک ہوئے،آپ ہی نے معاذ ابن عفراء کے ساتھ مل کر ابو جہل کو قتل کیا،آپ نے ابوجہل کا پاؤں کاٹ کر اسے زمین پر گرایا عکرمہ ابن ابوجہل نے آپ ہی کا ہاتھ کاٹ دیا جو بعد میں حضور نے اپنے لعاب شریف سے جوڑ دیا۔

۴۱؎  آپ معاذ کے بھائی ہیں،عفراء آپ کی ماں کا نام ہے،جب ابوجہل زمین پر گر گیا تو اس کی گردن آپ نے کاٹی پھر وہ سسک رہا تھا کہ اس خبیث کا سر حضرت عبدالله  ابن مسعود نے تن سے جدا کیا۔غرضکہ ابوجہل کے قتل میں تین صحابہ کی جماعت شریک ہوئی الله  نے اس عظیم الشان کارخیر میں ایک جماعت کو حصہ دیا،ان کے ایک بھائی عوف ہیں جو بدرمیں شہید ہوئے۔ (مرقات)

۴۲؎ یہ بھی حضرت معاذ و معوذ کے بھائی ہیں ان تینوں کی ماں عفراء بنت عبید ابن ثعلبہ ہیں،بدرواحد اور تمام غزوات میں شامل ہوئے،        ۶۰؁ ساٹھ میں وفات پائی،۷۷ ستتر سال عمر ہوئی آخر میں نابینا ہوگئے تھے،سب سے آخری بدری آپ ہی فوت ہوئے،آپ کی وفات سے زمین اہل بدر صحابہ سے خالی ہوگئی۔(اشعہ،مرقات)مالک نام ہے اور ابو اسید کنیت ہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن