30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جرموز نے جو حضرت علی کا سپاہی تھا شہید کیا پھر حضرت علی کو اس نے اس قتل کی بشارت دی آپ نے فرمایا تو دوزخی ہے میں نے حضور کو فرماتے سنا کہ زبیر کا قاتل دوزخی ہوگا۔(اشعہ)
۲۰؎ آپ حضرت انس کے سوتیلے والد ام سلیم کے خاوند ہیں،زید ابن سہل آپ کا نام ہے،ابو طلحہ کنیت،بارہا آپ کے حالات بیان ہوچکے ہیں۔بیعت عقبہ اور بدر وغیرہ میں شامل ہوئے،بڑے امیروسخی تھے ۳۱ اکتیس میں وفات ہوئی،ستتر سال عمر ہوئی۔ (مرقات)
۲۱؎ آپ قرآن کے جامع اور قرآن کے حافظ صحابی ہیں آپ کے نام میں اختلاف ہے یا سعد ابن عمر ہے یا قیس ابن سکن۔
۲۲؎ آپ ہی کو سعد ابن وقاص کہا جاتا ہے،عشرہ مبشرہ سے ہیں،حضرت ابوبکر صدیق کے ہاتھ پر اسلام لائے،حضور نے آپ سے فرمایا تھا اے سعد تیر مار تجھ پر میرے ماں باپ فدا،مقام عقیق میں وفات پائی،مدینہ منور ہ میں دفن ہوئے ۵۵ پچپن ہجری امیر معاویہ کی سلطنت میں وفات ہوئی،ستر سال سے زیادہ عمر ہوئی،بہت ممالک اسلامیہ کے فاتح آپ ہی ہیں۔
۲۳؎ آپ یمنی ہیں،حجۃ الوداع میں مکہ مظمہ میں وفات پائی۔(اشعہ)
۲۴؎ آپ حضرت عمر کے بہنوئی ہیں،آپ ہی کے ذریعہ حضرت عمر ایمان لائے،مقام عقیق میں وفات پائی ۵۰ پچاس میں،عمر شریف سترسال سے زیادہ ہوئی،عشرہ مبشرہ میں سے ہیں،آپ کے والد زید ابن عمر نے حضور سے ملاقات کی ہے مگر ظہور نبوت سے پہلے انہوں نے زمانہ جاہلیت میں بتوں کے نام کے ذبیحہ نہ کھائے انہیں موحد جاہلیت کہا جاتا ہے۔
۲۵؎ آپ اوسی ہیں،بدر وغیرہ تمام غزوات میں حضور کے ساتھ رہے،حضرت علی نے آپ کو مدینہ منورہ کا حاکم بنایا پھر فارس کا، کوفہ میں ۸۳ میں وفات پائی،حضرت علی نے آپ کی نماز پڑھائی۔
۲۶؎ آپ اوسی ہیں،بیعت عقبہ ثانیہ اور بدر وغیرہ میں حاضر ہوئے۔
۲۷؎ ان کے بھائی کا نام مظہر ابن رافع ہے۔
۲۸؎ آپ کے فضائل بے شمار ہیں پہلے ذکر ہوچکے۔آپ خلافت فاروقی اور شروع خلافت عثمانی میں کوفہ کے افسر مال رہے، پھر مدینہ منورہ میں رہے، ۳۲ میں وفات ہوئی،جنت البقیع میں دفن ہوئے،ساٹھ سال سے زیادہ عمر ہوئی۔
۲۹؎ آپ بھی عشرہ مبشرہ سے ہیں،زہرہ ابن کلاب کی اولاد سے ہیں،واقعہ فیل سے دس سال بعد ولادت ہوئی،ابوبکر صدیق رضی الله عنہ کے ہاتھ پر ایمان لائے،اولًا حبشہ کی طرف ہجرت کی،احد میں بیس سے زیادہ زخم کھائے،آپ کے پیچھے حضور نے فجر کی ایک رکعت پڑھی ہے،غزوہ تبوک میں حاضر نہ ہوئے اس کے کفارہ میں چار ہزار درہم خیرات کیے پھر چالیس ہزار دینار پھر پانچ سو گھوڑے پانچ سو اونٹ غازیوں کو دیئے،حضور کی وفات کے بعد ازواج پاک کی بہت ہی خدمت کی، آپ کی چار بیویاں تھیں انہیں دس ہزار دینار میراث ملی،خلافت عثمان میں وفات ہوئی۔(اشعہ)
۳۰؎ آپ کی کنیت ابوالحارث ہے،قدیم الاسلام ہیں بدر کے دن ولید ابن عتبہ کو آپ نے للکار کر مقابلہ میں بلایا اور دونوں ایک دوسرے کے وار سے فوت ہوئے۔(۱شعہ)
۳۱؎ آپ مشہور صحابی ہیں،انصار کے نقیب تھے،دونوں بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،آپ حضور صلی الله علیہ و سلم کے زمانہ میں جامعین قرآن میں سے ہیں،بیت المقدس میں وفات پائی بیاسی سال عمر ہوئی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع