دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۸؎  آپ لیثی ہیں،بدر وغیرہ تمام غزوات میں شریک ہوئے،دارارقم میں ایمان لائے،  ۳۴ھ؁ میں وفات ہوئی۔

۹؎  آپ حضور کے مؤذن خاص ہیں،آپ پہلے امیہ ابن خلف کے غلام تھے آپ کو وہ سخت ایذائیں دیتا تھا،فتح مکہ کے دن کعبہ کی چھت پر پہلے آپ ہی نے اذان دی،دمشق میں   ۳۰ھ؁ میں وفات پائی۔(اشعہ)اس فقیر نے قبر انور کی زیارت کی ہے۔ الحمد لله !

۱۰؎  آپ کی کنیت ابو عمارہ ہے حضور کے چچا اور رضاعی بھائی بدر میں شریک احد میں شہید ہوئے،حضور سے چار سال عمر میں زیادہ تھے،آپ کی والدہ کا نام ہالہ بنت وہب ہے یعنی حضرت آمنہ کی بہن،فرشتوں کو دیکھا گیا کہ آپ کی میت کو غسل دے رہے ہیں اور حنظلہ کو بھی۔(اشعہ)

۱۱؎  آپ کے حالات کچھ بیان ہوچکے ہیں۔آپ کی کنیت ابو عبدالله  ہے،بدروخندق وغیرہ غزوات میں شریک ہوئے،      ۳۰؁ میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،عمر پینسٹھ سال ہوئی،آپ کا اہلِ مکہ کو خط لکھنا وہ پکڑا جانا پہلے مذکور ہوچکا ہے۔

۱۲؎  آپ کے نام میں اختلاف ہے۔مشہور یہ ہے کہ آپ کا نام ہشام ابن عتبہ ابن ربیعہ ابن عبدالشمس ہے،فضلاء صحابہ میں سے ہیں،صاحب ہجرتین ہیں،غزوہ یمامہ میں شہید ہوئے،تریپن۵۳ سال عمر ہوئی۔(اشعہ)

۱۳؎ ربیع حارثہ کی ماں کا نام شریف ہے،والد کا نام سراقہ ہے،آپ انصار کے پہلے شہید ہیں۔

۱۴؎  آج کل کی زبان میں نظارہ کا ترجمہ اوپی ہے جو جنگ میں کسی اونچی جگہ بیٹھ کر دشمن کی نگرانی کرتا ہے اور اپنی فوج کو مطلع کرتا ہے۔

۱۵؎ آپ اوسی ہیں،بدر میں شریک ہوئے،غزوہ رجیع     ۳ھ؁  میں کفار کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے،انہوں نے آپ کو مکہ معظمہ لاکر بنو حارث کے ہاتھ فروخت کردیا،آپ نے بدر کے دن بنو حارث کے سردار کو قتل کیا تھا اس کی اولاد نے آپ کو خریدا اور سولی دی، آپ پہلے سولی یافتہ ہیں آپ کی سولی کا واقعہ بہت مشہور ہے،آپ نے سولی کے وقت عرض کی کہ خدایا کوئی نہیں جو میرا سلام میرے حبیب تک پہنچادے تو ہی پہنچادے چنانچہ حضرت جبریل نے آپ کا سلام حضور تک پہنچایا۔ (اشعہ) آپ کے متعلق یہ شعر ہیں

لے سجناں میں توڑ نباہی جان دتی راہ تیرے             حشر دہاڑے شرماں تلیوں رکھ لیں پردے میرے

مردے ویلے یار نہ ڈٹھا ایہہ افسوس ودہیرا             چنگا سجناں کدوں کرینگا  فیر میرے دل پھیرا

۱۶؎ آپ بی بی حفصہ بنت عمر رضی الله عنہما کے پہلے خاوند ہیں،غزوہ بدر میں شریک ہوئے احد میں زخمی ہوئے،مدینہ منورہ آکر اس زخم سے وفات پائی،پہلے حبشہ کے مہاجر تھے پھر مدینہ منورہ کے مہاجر ہوئے،ان کی وفات کے بعد بی بی حفصہ حضور انور کے نکاح میں آئیں۔(مرقات،اشعہ)

۱۷؎ دونوں باپ بیٹے صحابی انصاری ہیں،بدر اور تمام غزوات میں شامل رہے،جنگ جمل میں حضرت علی کے ساتھ تھے،امیر معاویہ کی شرو ع سلطنت میں فوت ہوئے۔

۱۸؎ ابولبابہ انہیں رفاعہ کی کنیت ہے،آپ انصاری ہیں،بیعت عقبہ میں شریک ہوئے۔قوی یہ ہے کہ آپ کو بدر کے موقعہ پر مدینہ منورہ میں حفاظت کے لیے رکھا گیا مگر غنیمت سے حصہ دیا گیا،حضرت علی کی خلافت میں وفات ہوئی،ایک موقعہ پر اپنے کو ستون سے باندھ دیا تھا اب تک اس ستون کا نام ستون ابولبابہ یا ستون توبہ ہے مسجد نبوی شریف میں ہے۔(اشعہ،مرقات)

۱۹؎  آپ حضور کے پھوپھی زاد بھائی ہیں صدیق اکبر کے داماد یعنی صفیہ کے بیٹے اسماء کے خاوند،جنگ جمل میں حضرت عائشہ کے ساتھ شہید ہوئے،وادی سباع میں دفن ہوئے،پھر وہاں سے آپ کی میت بصرہ پہنچائی گئی ان کی قبر مشہور ہے۔ آپ کو ابن

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن