دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6264 -[69]

وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ مَا نَعْلَمُ حَيًّا مِنْ أَحْيَاءِ الْعَرَبِ أَكْثَرَ شَهِيدًا أَعَزَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الْأَنْصَارِ. قَالَ: وَقَالَ أَنَسٌ: قُتِلَ مِنْهُمْ يَوْمَ أُحُدٍ سَبْعُونَ وَيَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ سَبْعُونَ وَيَوْمَ الْيَمَامَةِ عَلَى عَهْدِ أَبِي بَكْرٍ سَبْعُونَ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت قتادہ سے فرماتے ہیں کہ ہم عرب کے قبیلوں میں کوئی ایسا نہیں جانتے جو انصار سے زیادہ شہیدوں والا ہے اور قیامت میں زیادہ عزت والا ہو ۱؎  بولے کہ حضرت انس نے فرمایا کہ انصار میں احد کے دن ستر شہید کیے گئے بیر معونہ میں ستر اور صدیق اکبر کے زمانہ میں یمامہ کے دن ستر۲؎ (بخاری)

۱؎  یعنی ہم تمام صحابہ میں یہ مشہور تھا اور ہے کہ انصار کا قبیلہ دنیا میں زیادہ شہیدوں والا ہے اور آخرت میں بہت درجات والا کہ یہ لوگ حضور کے میزبان معاونین اسلام الله  رسول کے نام پر قربان ہیں انہیں میں زیادہ شہید ہیں۔

۲؎  دوسری جماعتوں میں اتنے حضرات شہید نہیں ہوئے۔چنانچہ غزوہ احد میں انصار چونسٹھ شہید ہوئے اور مہاجرین چھ،بعض روایات میں ہے کہ ستر انصار شہید ہوئے اور مہاجرین میں صرف امیرحمزہ۔

6265 -[70]

وَعَن قيس بن حَازِم قَالَ: كَانَ عَطَاءُ الْبَدْرِيِّينَ خَمْسَةُ آلَافٍ. وَقَالَ عُمَرُ: لَأُفَضِّلَنَّهُمْ على مَنْ بَعدَهم. رَوَاهُ البُخَارِيّ1- النَّبِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.2- عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُثْمَانَ أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ الْقُرَشِيُّ.3 -عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْعَدوي.4 - عُثْمَان بن عَفَّان خَلفه النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وَسلم عَلَى ابْنَتِهِ رُقَيَّةَ وَضَرَبَ لَهُ بِسَهْمِهِ.5 - عَلِيُّ بن أبي طَالب الْهَاشِمِي.6- إِياس بن البُكَيْر.7- بِلَالُ بْنُ رَبَاحٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ.8- حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ الْهَاشِمِيُّ.9-حَاطِبُ بْنُ أبي بلتعة حليفٌ لقريش.10-أَبُو حُذَيْفَةَ بْنُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ الْقُرَشِيُّ. 11-حَارِثَةُ بْنُ الرُّبَيِّعِ الْأَنْصَارِيُّ قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ وَهُوَ حَارِثَةُ بْنُ سُرَاقَةَ كَانَ فِي النَّظَّارَةِ.12-خُبَيْبُ بْنُ عَدِيٍّ الْأَنْصَارِيُّ.13-خُنَيْسُ بْنُ حُذَافَةَ السَّهْمِيُّ. 14- رِفَاعَةُ بْنُ رَافِعٍ الْأَنْصَارِيُّ.15- رِفَاعَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ أَبُو لُبَابَةَ الْأَنْصَارِيُّ.16- الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ الْقُرَشِيُّ.17-زَيْدُ بْنُ سَهْلٍ أَبُو طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيُّ. 18-أَبُو زَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ.19 -سَعْدُ بْنُ مَالِكٍ الزُّهْرِيُّ. 20 - سَعْدُ بْنُ خَوْلَةَ الْقُرَشِيُّ.21 -سَعِيدُ بْنُ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ الْقُرَشِيُّ.22 - سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ الْأَنْصَارِيُّ.23 - ظُهَيْرُ بْنُ رَافِعٍ الْأَنْصَارِيُّ.

روایت ہے حضرت قیس ابن ابی حازم سے فرماتے ہیں کہ بدر والوں کا عطیہ پانچ پانچ ہزار تھا حضرت عمر نے فرمایا کہ میں ان کو بعد والوں پر فضیلت دوں گا ۱؎ (بخاری)ان بدر والوں کے نام جو بخاری کی جامع میں بیان کیے گئے۲؎ نبی محمد ابن عبدالله  ہاشمی صلی الله  علیہ وسلم۳؎ عبدالله  ابن عثمان یعنی ابوبکر صدیق قرشی۴؎ عمر ابن خطاب عدوی۵؎ عثمان ابن عفان قرشی جنہیں نبی صلی الله  علیہ و سلم نے اپنی دختر رقیہ کی تیمار داری کے لیے پیچھے چھوڑا اور ان کے لیے حصہ الگ رکھا۶؎ علی ابن ابی طالب ہاشمی۷؎  ایاس ابن بکیر۸؎ بلال ابن رباح یعنی ابوبکر صدیق کے غلام۹؎ حمزہ ابن عبدالمطلب ہاشمی ۱۰؎ حاطب ابن ابی بلتعہ جو قریش کے حلیف تھے۱۱؎  ابو حذیفہ ابن عقبہ ابن ربیعہ قرشی۱۲؎ حارثہ ابن ربیع انصاری جو بدر کے دن شہید ہوئے۱۳؎ اور وہ حارثہ ابن سراقہ ہیں جو اوپی میں مقرر تھے۱۴؎ خبیب۱۵؎   ابن عدی انصاری،خنیس ابن حذافہ سہمی۱۶؎   رفاعہ ابن رافع انصاری۱۷؎ رفاعہ ابن عبدالمنذر ابو لبابہ انصاری ۱۸؎  زبیر ابن عوام قرشی۱۹؎  زید ابن سہل یعنی ابوطلحہ انصاری۲۰؎  ابو زید انصاری۲۱؎ سعد ابن مالک زہری ۲۲؎ سعد ابن خولہ قرشی۲۳؎سعید ابن زید ابن عمرو ابن نفیل قرشی۲۴؎سہل ابن حنیف انصاری۲۵؎ ظہیر ابن رافع انصاری۲۶؎  اور انکے بھائی۲۷؎ عبدالله  ابن مسعود ہذلی۲۸؎ عبدالرحمن ابن عوف زہری۲۹؎ عبیدہ ابن حارث قرشی۳۰؎ عبادہ ابن صامت انصاری۳۱؎  عمرو ابن عوف جو بنی عامر ابن لوی کے حلیف تھے۳۲؎ عقبہ ابن عمرو انصاری۳۳؎ عامر ابن ربیعہ عنزی۳۴؎ عاصم ابن ثابت انصاری۳۵؎ عویمر ابن ساعدہ انصاری۳۶؎ عتبان ابن مالک انصاری۳۷؎ قدامہ ابن مظعون۳۸؎قتادہ ابن نعمان انصاری۳۹؎معاذ ابن عمرو ابن جموح ۴۰؎ معوذ ابن عفراء ۴۱؎ اور ان کے بھائی مالک ابن ربیعہ ابو اسید انصاری۴۲؎مسطح ابن اثاثہ ابن عباد ابن عبدالمطلب ابن عبدمناف۴۳؎مرارہ ابن ربیع انصاری ۴۴؎ معن بن عدی انصاری۴۵؎مقداد ابن عمرو کندی جو بنی زہرہ کے حلیف ہیں۴۶؎ ہلال ابن امیہ انصاری ۴۷؎ الله  تعالٰی ان سب سے راضی رہے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن