30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
6249 -[54] وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا إِنَّ عَيْبَتِيَ الَّتِي آوِي إِلَيْهَا أَهْلُ بَيْتِي وَإِنَّ كَرِشِيَ الأنصارُ فاعفوا عَن مسيئهم واقبلوا من مُحْسِنِهِمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ |
روایت ہے ابو سعید سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ آگاہ رہو میرے وہ خاص لوگ جن کی طرف میں رجوع کرتا ہوں میرے گھر والے ہیں ۱؎ اور میرے اندرونی مشیر کار انصار ہیں تو ان کے خطاکاروں سے درگزر کرو اور ان کے نیک کاروں سے نیکی قبول کرو۲؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن ہے۔ |
۱؎ اہلِ بیت میں ازواج پاک اولاد مطہرات سب ہی داخل ہیں۔
۲؎ اس فرمان عالی کی شرح پہلے گزر چکی کہ اس میں خطاب یا ساری امت سے ہے یا اسلام کے خلفاء اور بادشاہوں سے کہ اگر کوئی انصاری کسی کے ذاتی معاملہ میں کچھ زیادتی کمی کر دے تو اسے یہ سمجھ کر معاف کرو یہ ہمارے رسول کے میزبان بے مثال ہیں ان کا ہم سب پر احسان عظیم ہے۔اس پوری حدیث کا خلاصہ یہ ہے کہ مجھے آپ نے گھر والوں اور جماعت انصار سے بہت ہی محبت ہے۔
|
6250 -[55] وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا يُبْغِضُ الْأَنْصَارَ أَحَدٌ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ |
روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ نہیں بغض رکھے گا انصار سے کوئی وہ شخص جو الله اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہو ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ |
۱؎ یعنی جس کے دل میں ایمان ہے وہ جنس انصار سے یا سارے انصار سے بغض نہ رکھے گا۔(مرقات)لہذا اگر کسی شخص کا کسی انصاری سے کسی ذاتی معاملہ میں اختلاف ہوجائے اس کے متعلق یہ حکم نہیں،یا اگر انصاری کی کوئی بات خلاف قانون اسلامی ہونے کی وجہ سے قبول نہ کی جائے وہ اس حکم کی زد میں نہیں۔حضور کے پردہ فرمانے کے بعد انصار نے کہا تھا کہ ایک امیر ہم میں سے چاہیے ایک تم مہاجرین میں سے تو حضرت ابوبکر صدیق نے ان کی یہ رائے یہ حدیث پیش کرکے رد فرمادی کہ الخلافۃ فی القریش۔
|
6251 -[56] وَعَن أنس وَأبي طَلْحَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَقْرِئْ قَوْمَكَ السَّلَامَ فَإِنَّهُمْ مَا علمت أَعِفَّةٌ صُبُرٌ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت انس سے وہ ابو طلحہ سے راوی ہیں کہ مجھے رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ اپنی قوم کو سلام کہو ۱؎ کیونکہ جیسا میں جانتا ہوں وہ لوگ پاک باز صبر والے ہیں۲؎ (ترمذی) |
۱؎ اقرئ اگر الف کے زبر اور رے کے کسرہ سے ہو تو اس کے بعد علٰی نہیں آتا اور اگر الف کے کسرہ اور رے کے فتحہ سے ہو تو بعد میں علٰی آتا ہے،اقرئ علی فلان یہاں پہلی قراءۃ ہے۔غالبًا کسی جگہ انصار جمع ہوئے ہوں گے حضرت ابوطلحہ بھی وہاں جا رہے ہوں گے تب نبی کریم صلی الله علیہ و سلم نے اس قوم کو ان کے ذریعہ سلام کہلایا۔معلوم ہوا کہ کسی خاص شخص کو بھی سلام بھیجنا جائز ہے اور خاص قوم کو عام لوگوں کو بھی،یہاں قومك سے مراد انصار ہیں کیونکہ ابو طلحہ خود انصار ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع