30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے وہ عالم ارواح دور ہے ہمارا گجرات قریب ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ بندہ اپنی زندگی میں رب کو راضی کرے تو ان شاءالله بعد موت رب ہم کو راضی کرے گا،ہم یہاں اللہ رسول سے پوچھ پوچھ کر کام کریں ان شاء الله وہاں رب تعالٰی ہم سے پوچھ پوچھ کر انعام دے گا۔
۶؎ یعنی مجھے جو مزہ تیری راہ میں سر کٹانے میں آیا وہ کسی چیز میں نہ آیا مولٰی تمنا ہے کہ پھر دنیا میں جاؤں اور تیرے نام پر سر کٹاؤں۔
۷؎ یعنی ہمارا یہ قانون نہیں کہ جسے امتحان لے کر پاس کردیں،اس کا دوبارہ امتحان لیں تم تو اول نمبر پاس ہو کر آگئے اب دوبارہ امتحان کیسا۔خیال رہے کہ مرنے کے بعد دنیا میں لوٹ کر نہ آنا یہ رب کا قانون ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی دعا پر مردوں کا زندہ ہو کر آنا یہ ان کی خصوصیت ہے قانون اور خصوصیات میں فرق ہے،یوں ہی حضور انور کا اپنے والدین کو زندہ کرنا انہیں کلمہ پڑھانا صحابی بنانا حضور کی خصوصیات سے ہے۔
۸؎ یہاں تو ارشاد ہے کہ شہداء کو مردہ مت سمجھو مگر دوسری جگہ ارشاد ہے کہ شہداء کو مردہ نہ کہو۔
|
6247 -[52] وَعنهُ قال: اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خمْسا وَعشْرين مرّة. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے میرے لیے پچیس بار دعاء مغفرت کی ۱؎ (ترمذی) |
۱؎ یا تو ایک ہی مجلس میں پچیس بار ان کے لیے دعائے مغفرت فرمائی یا متعدد موقعوں پر دعائیں فرمائیں۔خیال رہے کہ حضرت جابر ابن عبدالله کی کنیت ابو عبدالله ہے،انصاری اسلمی ہیں،بدر اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،شام اور مصر میں قیام رہا، چورانوے سال عمر پائی، ۷۴ھ ہجری میں وفات پائی،جنت البقیع میں دفن ہوئے،مدینہ منورہ کے آخری صحابی ہیں،آپ کی وفات پر مدینہ منورہ میں صحابہ کا دور ختم ہوگیا۔(مرقات)
|
6248 -[53] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَمْ مِنْ أَشْعَثَ أَغْبَرَ ذِي طِمْرَيْنِ لَا يَؤُبَّهُ لَهُ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ مِنْهُمُ الْبَرَاءُ بْنُ مَالِكٍ» رواء التِّرْمِذِيّ وَالْبَيْهَقِيّ فِي دَلَائِل النُّبُوَّة |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ بہت سے پریشان بال غبار میں اٹے ہوئے پرانے کپڑے والے جن کی پرواہ نہ کی جاوے اگر الله پر قسم کھالیں تو الله پوری کر دے ۱؎ ان میں سے براء ابن مالک ہیں۲؎ (ترمذی، بیہقی دلائل النبوۃ) |
۱؎ یعنی میری امت میں بعض غرباء مساکین جن کی کوئی نہ سنے وہ عندالله ایسے مقبول ہوں گے کہ اگر وہ کہہ دیں کہ خدا کی قسم تو جنتی ہے یا قسم خدا کی تجھے بیٹا ملے گا یا قسم الله کی کل بارش ہوگی تو الله تعالٰی ان کی قسم کی لاج رکھتے ہوئے یہ کام کردے،بزرگوں سے دعاء کرانے کی اصل یہ حدیث بھی ہے۔الله بے قراروں کی سنتا ہے یا بے قرار بنو یا کسی بے قرار سے دعا کراؤ"اَمَّنۡ یُّجِیۡبُ الْمُضْطَرَّ اِذَا دَعَاہُ"۔
۲؎ آپ حضرت انس ابن مالک کے بھائی ہیں،احد اور بعد کے غزوات میں شریک رہے،بڑے جانباز بہادر تھے،ان غزوات کے علاوہ موقعوں پر ایک سو کفار مبارزین کو قتل کیا(مرقات)جنگ یمامہ میں بڑی دلیری سے لڑے، ۱۰ھ میں وفات ہوئی۔(اشعہ)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع