30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ ان بزرگوں کے حالات زندگی بیان ہوچکے ہیں۔حضور انور کا ان حضرات کے متعلق فرمانا کہ یہ حضرات اچھے ہیں ان کی انتہائی عظمت کی دلیل ہے۔اعلیٰ حضرت نے کیا خوب فرمایا ہے ؎
رضا قسمت ہی کھل جاوے جو جیلاں سے خطاب آئے کہ تو ادنی سگ درگاہ دربار معالی ہے
۲؎ آپ انصاری اوسی ہیں،دوسری بیعت عقبہ میں شریک ہوئے،بدر اور تمام غزوات میں حاضر ہوئے، ۲۵ پچیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی،جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
۳؎ آپ انصاری خزرجی ہیں،بیت عقبہ میں آپ مع اپنے والد عمرو ابن جموح کے شریک ہوئے،آپ نے اپنے بھائی معاذ ابن عفراء کے ساتھ مل کر ابوجہل کو قتل کیا،معاذ ابن عمرو نے ابوجہل کا پاؤں پکڑ کر اسے پچھاڑا جس پر عکرمہ ابن ابوجہل نے آپ کا ہاتھ کندھے سے کاٹ دیا،آپ کے بھائی معاذ ابن عفراء نے ابوجہل کو ذبح کردیا اسے سسکتا ہوا چھوڑا،حضرت عبداللہ ابن مسعود نے اس ملعون کا سر کاٹا،حضرت معاذ کی وفات خلافت عثمانیہ میں ہوئی۔(مرقات)غالبًا یہ حضرات ایک مجمع میں جمع ہوں گے کہ حضور انور نے ان سب کو اس کرم نوازی سے نوازا(اشعہ)کہ ان کے فضائل جمع فرمائے۔
|
6234 -[39] وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم: «إِنَّ الْجَنَّةَ تَشْتَاقُ إِلَى ثَلَاثَةٍ عَلِيٍّ وَعَمَّارٍ وسلمان» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جنت تین شخصوں کی مشتاق ہے ۱؎ علی،عمار اور سلمان۲؎ (ترمذی) |
۱؎ یعنی تمام مؤمنین جنت کے جویاں ہیں اور جنت ان تین شخصوں کی طالب وجویاں ہے،سب طالب جنت ہیں اور یہ تین حضرات مطلوب جنت۔
۲؎ حضرت علی و عمار تو باغیوں میں گھرے ان سے بہت دکھ اٹھائے اور حضرت سلمان کفار کے ہاتھوں بہت دکھ اٹھا چکے تھے،کئی جگہ فروخت ہوئے سب لوگوں نے آپ کو غلام بنائے رکھا،آخر کار محبوب کے قدم تک پہنچ گئے جنت ان کی مشتاق نہ ہو تو کس کی ہو۔(مرقات)
|
6235 -[40] وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «ائْذَنُوا لَهُ مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ جناب عمار نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے حاضری کی اجازت مانگی تو فرمایا انہیں اجازت دے دو خوب آئے پاکیزہ اور پاکباز ۱؎ (ترمذی) |
۱؎ یعنی حضرت عمار بذات خود بھی پاکیزہ ہیں اور ان کے اخلاق،عادات،افعال،احوال بھی پاکیزہ۔طیب سے ذاتی پاکیزگی مراد ہے اور مطیب سے صفاتی اخلاقی پاکیزگی مراد۔خیال رہے کہ اکثر ظاہری پاکیزگی کو طہارت کہتے ہیں اور پاکیزگی کو طیب۔ طہارت کا مقابل ہے نجاست اور طیب کا مقابل ہے خباثت۔کپڑا ناپاک تھا دھو دیا طاہر ہوگیا،بکری ذبح کردی گئی تو طیب ہوگئی۔مگر یہ قاعدہ اکثریہ ہے کبھی ذاتی اور اندرونی پاکیزگی کو بھی طہارت کہہ دیتے ہیں،رب فرماتاہے:"وَ یُطَہِّرَکُمْ تَطْہِیۡرًا"۔ تزکیہ،تطہیر، تطییب ان میں نفیس فرق ہے۔طیب صفت مشتبہ اور مطیب باب تفعیل کا اسم مفعول فرما کر بہت ہی فضائل بیان فرمادیئے۔
|
6236 -[41] وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا خُيِّرَ عَمَّارٌ بَيْنَ أمرينِ إِلا اخْتَار أرشدهما» رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ عمار کو کبھی دو چیزوں میں اختیار نہیں دیا گیا مگر آپ نے ان میں سے سخت ترین کو اختیار کیا ۱؎ (ترمذی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع