دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

ذرہ عشق نبی ازحق طلب                                         سوزِ صدیق و علی ازحق طلب

۳؎  یہ حاضر ہونے والے حضرت عباس تھے جیساکہ دوسری روایت میں ہے۔عرض کیا کہ حضور آپ کے فراق میں بہت بے چین ہیں ایک جھلک حضور انہیں دکھادیں۔

 ۴؎ یعنی حضور انور کا یہ آخری وعظ بلکہ عام صحابہ کو آخری دیدار تھا ا س وقت سارے اہلِ مدینہ کا کیا حال ہوا ہوگا رب تعالٰی ہی جانتا ہے    ؎

لذت بادہ عشقش زمن مست مپرس                      ذوق ایں مے نہ شناسی بخدا تانہ چشی

۵؎   اس میں خطاب یا تو مہاجرین سے ہے یا سارے اہل مدینہ سے یا اپنے بعد والے خلفاء سے یا تاقیامت سارے مسلمانوں سے۔

۶؎  کرش کاف کے فتحہ اور ر کے کسرہ سے بروزن کشف۔اس کے چند معنی ہیں: معدہ،کنبہ،چھوٹے بچے جماعت،مشیرکار یہاں سارے معنی درست ہیں اور عبیہ خاص لباس رکھنے کی صندوقچی۔بہرحال مطلب یہ ہے کہ انصار میرے خاص راز دار لوگ ہیں۔

۷؎ یعنی بیعت عقبہ میں انصار نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ ہم آپ کی مدد کریں گے آپ مدینہ منورہ تشریف لائیں ہم ہر طرح آپ پر نثار ہوں گے،ہم نے ان سے ثواب جنت،رحمت،بخشش کا وعدہ کرلیا ہے،انہوں نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہمارا وعدہ باقی ہے،رب فرماتا ہے:"اِنَّ اللہَ اشْتَرٰی مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ اَنۡفُسَہُمْ وَ اَمْوٰلَہُمۡ بِاَنَّ لَہُمُ الۡجَنَّۃَ"۔ (لمعات،مرقات،اشعہ)

۸؎  یعنی اگر ان میں سے کوئی انصاری تم میں سے کسی کا کوئی قصور کرے پھر معذرت کرے تو اس کی معذرت قبول کرلو اور اگر وہ معذرت کرنے نہ آوے تب بھی اسے معافی دے دو،نہ اس سے دنیا میں بدلہ لو نہ آخرت میں بدلہ لینے کی نیت کرو،یہ میرے محسن ہیں ان سے اچھا سلوک کرو۔(مرقات)یہ مطلب نہیں کہ انصار کو گناہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔محسن اور مسیئ کے یہ ہی معنی ہیں۔

6222 -[27]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ حَتَّى جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ ثُمَّ قَالَ: «أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ النَّاسَ يَكْثُرُونَ وَيَقِلُّ الْأَنْصَارُ حَتَّى يَكُونُوا فِي النَّاسِ بِمَنْزِلَةِ الْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ فَمَنْ وَلِيَ مِنْكُمْ شَيْئًا يَضُرُّ فِيهِ قَوْمًا وَيَنْفَعُ فِيهِ آخَرين فليقبل عَن محسنهم وليتجاوز عَن مسيئهم» رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ و سلم اس بیماری میں باہر تشریف لائے جس میں حضور کی وفات ہوئی ۱؎ حتی کہ منبر پر جلوہ گر ہوئے تو الله کی حمدوثنا کی۲؎  پھر فرمایا کہ بعد حمد کے جان لو کہ لوگ بڑھیں گے اور انصار گھٹیں گے۳؎ حتی کہ ایسے ہوجائیں گے جیسے کھانے میں نمک ۴؎ تو میں تم میں سے جوبھی کسی ایسے عہدہ کا مالک ہو جس میں کسی قوم کو نفع اور دوسروں کو نقصان پہنچا سکے ۵؎  تو وہ ان کے نیکوں سے قبول کرے اور برائی کرنے والوں سے درگزر کرے۶؎ (بخاری)

۱؎  غالبًا یہ پہلے ہی واقعہ کا ذکر ہے جو ابھی مذکور ہوا اور ہوسکتا ہے کہ یہ واقعہ اس مذکورہ واقعہ سے پہلے کا ہو کیونکہ اس پہلے واقعہ کے بعد تو حضورانور نہ باہر تشریف لائے نہ خطبہ فرمایا۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن