دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱؎  ان بی بی کا نام ام سلیم ہے اولًا مالک ابن نضر کے نکاح میں تھیں،اس سے حضرت انس پیدا ہوئے وہ مشرک ہوکر مارا گیا،اس کے بعد آپ ایمان لائیں،ابو طلحہ نے آپ کو پیغام نکاح دیا،آپ نے فرمایا کہ تم اسلام قبول کرو یہی میرا مہر ہے۔ چنانچہ وہ بھی مسلمان ہوئے اور آپ ان کے نکاح میں آئیں،حضور انور کو ان سے بہت ہی محبت تھی۔

۲؎  معراج کی شب میں نے جنت میں جاتے وقت اپنے آگے حضرت بلال کے قدم کی آہٹ سنی کہ آپ مجھ سے آگے جنت میں جارہے ہیں،یہ وہ نقشہ دکھایا گیا جو قیامت میں حضور کے جنت میں جاتے وقت ہوگا کہ حضرت بلال حضور سے آگے آگے ہٹو بچو کرتے ہوئے خادمانہ شان سے جائیں گے،آج حضرت بلال کو معراج نہیں ہوئی تھی یہ حدیث نوافل کے باب میں گزر چکی ہے۔خیال رہے کہ بلال ابن رباح ابوبکر صدیق کے آزاد کردہ غلام ہیں،آپ پہلے امیہ ابن خلف کے غلام تھے مکہ معظمہ میں سب سے پہلے آپ نے اپنا اسلام ظاہر کیا،بدر اور تمام غزوات میں حضور کے ساتھ رہے،آخر میں دمشق میں رہے وہاں ہی    ۲۰ھ؁ بیس ہجری میں وفات ہوئی تریسٹھ سال عمر پائی،فقیر نے قبر شریف کی زیارت کی ہے۔آپ نے امیہ ابن خلف کے ہاتھوں اسلام کی خاطر بہت ہی مصیبتیں جھلیں امیہ ابن خلف جنگ بدر میں مارا گیا اور بری طرح بدن چھید چھید کر مارا گیا،رب تعالٰی نے حضرت بلال کا اس سے بدلہ لیا۔امام احمد نے روایت کی کہ سات شخصوں نے پہلے اسلام ظاہر کیا: حضور انور صلی الله علیہ و سلم،ابو بکر،عمار،سمیہ،صہیب،بلال،مقداد ان میں سے حضرت بلال کو بہت سخت ایذائیں پہنچیں۔

6202 -[7]

وَعَن سعد قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِتَّةَ نَفَرٍ فَقَالَ الْمُشْرِكُونَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم: اطرد هَؤُلَاءِ لَا يجترؤون عَلَيْنَا. قَالَ: وَكُنْتُ أَنَا وَابْنُ مَسْعُودٍ وَرَجُلٌ مِنْ هُذَيْلٍ وَبِلَالٌ وَرَجُلَانِ لَسْتُ أُسَمِّيهِمَا فَوَقَعَ فِي نَفْسِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَقَعَ فَحَدَّثَ نَفْسَهُ فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى:[وَلَا تَطْرُدِ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُمْ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ] . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت سعد سے فرماتے ہیں کہ ہم نبی صلی الله علیہ و سلم کے ساتھ چھ آدمی تھے تو مشرکین نے نبی صلی الله علیہ و سلم سے عرض کیا کہ ان کو نکال دیں کہ یہ لوگ ہم پر جرأت  نہ کریں ۱؎  فرماتے ہیں کہ وہ چھ آدمی میں اور ابن مسعود اور ہذیل کے ایک صاحب اور بلال اور دو شخص اور تھے جن کا نام نہیں لیتا۲؎ تو رسول الله صلی الله علیہ و سلم کے دل میں وہ بات آئی جو رب نے چاہا حضور نے دل میں کچھ سوچا ۳؎ تب الله نے یہ آیت اتاری اور آپ انہیں نہ نکالیں جو شام سویرے اپنے رب کی عبادت کرتے ہیں اس کی رضا چاہتے ہیں۴؎ (مسلم)

۱؎  یعنی اگر ان چھ فقراء ومساکین کے ہوتے ہوئے ہم آپ پر ایمان لے آئیں تو ان کو ہم سے برابر ہمسری کرنے کی جرأت  ہو جائے گی لہذا پہلے ان لوگوں کو اپنے سے ہٹا دیں پھر ہم آپ کی مجلس میں حاضر ہوں گے آپ کا کلام سنیں گے، اگر دل نے مانا تو اسلام قبول کرلیں گے۔

۲؎ غالبًا وہ حضرات حضرت خباب اور عمارہ ہیں کسی مصلحت سے ان کا نام نہیں لیا۔خیال رہے کہ حضرت خباب ابن ارت تمیمی ہیں،حضور کے دار ارقم میں جانے سے پہلے اسلام لائے،الله کی راہ میں بہت ستائے گئے آخر میں کوفہ میں رہے،وہاں ہی وفات پائی،    ۳۷ ؁ میں تہتّر سال عمر ہوئی۔(مرقات)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن