دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6199 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"استقرؤوا الْقُرْآنَ مِنْ أَرْبَعَةٍ:مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ وَسَالِمٍ مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ وَأُبَيِّ بْنِ كَعْب ومعاذ بن جبل ".

روایت ہے حضرت عبدالله ابن عمرو سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ قرآن مجید چار شخصوں سے سیکھو ۱؎ عبدالله ابن مسعود ۲؎  ابو حذیفہ کے مولٰی سالم۳؎   ابی ابن کعب اور معاذ ابن جبل ۳؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  یعنی قرآن مجید کی تلاوت اس کے مضامین اس کے احکام اس کے اسرار ان صحابی سے خصوصیت کے ساتھ سیکھو۔خیال رہے کہ یہ چار صحابہ قرآن سکھانے والے ہیں اور حضرت خلفاء راشدین قرآن چلانے والے،اسے جاری کرنے والے ہیں لہذا اس فرمان کا یہ مقصد نہیں کہ ان حضرات سے علوم قرآنیہ حاصل نہیں ہوئے ہر ایک کی ڈیوٹی علیحدہ ہے۔بعض روایات میں ہے کہ یہ چار حضرات قرآن مجید کے حافظ تھے،انہوں نے براہ راست قرآن حضور انور سے سیکھا اور یاد کیا۔

۲؎  آپ قرآن مجید کے بڑے عالم فقیہ  ہیں حتی کہ  امام اعظم اکثر احکام میں  آپ کی اتباع کرتے ہیں  رضی اللہ  عنہما ۔

۳؎ جناب سالم اصطخر یعنی ملک فارس کے تھے،آپ مہاجرین اولین کی امامت کرتے تھے یعنی حضور کی تشریف آوری سے پہلے حالانکہ ان میں حضرت عمر موجود تھے اور ابو حذیفہ کا نام ہشام ہے،آپ عتبہ ابن ربیعہ ابن عبدالشمس ہیں،حضور انور کے دار رقم میں تشریف لانے سے پہلے ایمان لائے۔

۴؎  ابی ابن کعب سید القراء ہیں کاتب وحی ہیں،حضرت عمر آپ کو سید المسلمین کہتے تھے،معاذ ابن جبل کے فضائل تو بے حدوبیشمار ہیں،حضور انور نے انہیں یمن کا حاکم بناکر بھیجا تھا۔(اشعۃ اللمعات)

6200 -[5]

وَعَن علقمةَ قَالَ: قَدِمْتُ الشَّامَ فَصَلَّيْتُ رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ قُلْتُ: اللَّهُمَّ يَسِّرْ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَأَتَيْتُ قَوْمًا فَجَلَسْتُ إِلَيْهِمْ فَإِذَا شَيْخٌ قَدْ جَاءَ حَتَّى جَلَسَ إِلَى جَنْبِي قُلْتُ: مَنْ هَذَا؟ قَالُوا: أَبُو الدَّرْدَاءِ. قُلْتُ: إِنِّي دَعَوْتُ اللَّهَ أَنْ يُيَسِّرَ لِي جَلِيسًا صَالِحًا فَيَسَّرَكَ لِي فَقَالَ: مَنْ أَنْتَ؟ قُلْتُ: مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ. قَالَ: أَو لَيْسَ عنْدكُمْ ابْن أمِّ عبد صَاحب النَّعْلَيْنِ وَالْوِسَادَةِ وَالْمَطْهَرَةِ وَفِيكُمُ الَّذِي أَجَارَهُ اللَّهُ مِنَ الشَّيْطَانِ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِ؟ يَعْنِي عَمَّارًا أَوْ لَيْسَ فِيكُمْ صَاحِبُ السِّرِّ الَّذِي لَا يعلمُه غيرُه؟ يَعْنِي حُذَيْفَة. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے علقمہ سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں شام پہنچا تو میں نے دو رکعتیں پڑھیں پھر میں نے عرض کیا الٰہی مجھے نیک ساتھی ہم نشین عطا فرما ۲؎ پھر میں ایک قوم کے ساتھ گیا ان میں بیٹھا تو ایک بوڑھے بزرگ آئے حتی کہ میرے برابر بیٹھ گئے۳؎ میں نے کہا یہ کون ہیں لوگوں نے کہا ابوالدرداء ہیں۴؎ میں نے کہا کہ میں نے الله سے دعا کی تھی کہ مجھے نیک ہم نشین نصیب کرے تو الله نے مجھے آپ کو میسر کیا وہ بولے تم کون ہو میں نے کہا میں کوفہ والوں میں سے ہوں ۵؎ فرمایا کیا تمہارے پاس ام عبد کے بیٹے نہیں جو حضور کے نعلین اور تکیہ والے ہیں۶؎  اور وضو کے لوٹے والے ۷؎  اور تم میں تو وہ بھی ہیں جنہیں الله نے اپنے نبی کی زبان پر شیطان سے امان دی ہے یعنی حضرت عمار ۸؎  اور کیا تم میں حضور کے رازدار نہیں جن رازوں کو ان کے سواء کوئی نہیں جانتا ۹؎ یعنی حضرت حذیفہ۱۰؎ (بخاری)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن