30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
6194 -[11] عَن أبي مُوسَى قَالَ: مَا أُشْكِلَ عَلَيْنَا أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثٌ قَطُّ فَسَأَلْنَا عَائِشَةَ إِلَّا وَجَدْنَا عِنْدَهَا مِنْهُ عِلْمًا. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيب |
روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں کہ ہم اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم پر کوئی حدیث مشکل نہ ہوئی کبھی بھی پھر ہم نے جناب عائشہ سے پوچھا مگر ہم نے ان کے پاس ان کا علم پایا ۱؎ (ترمذی) اور فرمایا یہ حدیث حسن بھی ہے غریب بھی۔ |
۱؎ یعنی اصحاب رسول اللہ کو کسی مسئلہ میں کوئی اشکال ہوتا اور وہ مشکل کہیں حل نہ ہوتی تو جناب عائشہ صدیقہ کے پاس حاضر ہوتے ان کے پاس یا تو اس کے متعلق حدیث مل جاتی یا کسی حدیث سے اس مسئلہ کا استنباط مل جاتا۔از آدم تا ایں دم کوئی بی بی ایسی عالمہ فقیہہ پیدا نہ ہوئیں جیسی جناب عائشہ رضی اللہ عنہا ہوئیں،آپ علوم قرآنیہ علوم حدیث کی جامع تھیں،بڑی محدثہ بڑی فقیہہ۔صرف ایک مثال پیش کرتا ہوں کسی نے عرض کیا کہ اے ام المؤمنین قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ حج و عمرہ میں صفا و مروہ کی سعی واجب نہیں صرف جائز ہے کیونکہ رب نے فرمایا:"فَلَا جُنَاحَ عَلَیۡہِ اَنۡ یَّطَّوَّفَ بِہِمَا"کہ ان کے سعی میں گناہ نہیں،آپ نے جواب دیا اگر یہ سعی واجب نہ ہوتی تو یوں ارشاد ہوتا"لا جناح علیہ ان لایطوف بھما۔دیکھو اس ایک جواب میں اصول فقہ کا کتنا دقیق مسئلہ حل فرما دیا کہ واجب کی پہچان یہ ہے کہ اس کے کرنے میں ثواب نہ کرنے میں گناہ،جائز کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نہ کرنے میں گناہ نہ ہو،یہاں آیت میں پہلی بات فرمائی گئی ہے۔
|
6195 -[12] وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ قَالَ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَفْصَحَ مِنْ عَائِشَةَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت موسیٰ ابن طلحہ سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ سے زیادہ کسی کو فصیح و بلیغ نہ دیکھا ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن بھی ہے صحیح بھی غریب بھی۔ |
۱؎ حضرت عائشہ صدیقہ علاوہ قرآن و حدیث و فقہ کے عالم ہونے کے بڑی شاعرہ،علم و انساب میں بڑی کامل،فصاحت و بلاغت میں بے مثال عالمہ تھیں کیوں نہ ہوتیں کہ محبوبہ محبوب رب العالمین تھیں،حضرت ابوبکر صدیق کی لخت جگر نور نظر تھیں،ہم سب کی باعث ناز قابل فخر ام محترمہ جن کے گیت قرآن گاتا ہے۔خیال رہے کہ موسیٰ ابن طلحہ تابعی ہیں،آپ نے بہت صحابہ سے ملاقات کی ہے، ۱۰۴ھ ایک سو چار میں وفات پائی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع