دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱؎  یہ مضمون پہلے گزر چکا ہے۔خیال رہے کہ جناب عائشہ صدیقہ کے فضائل ریت کے ذروں،آسمان کے تاروں کی طرح بیشمار ہیں،آپ رب تعالٰی کا تحفہ ہیں جو حضور انور کو عطا ہوئیں،آپ کی عصمت و عفت کی گواہی خود رب تعالٰی نے قرآن مجید میں سورۂ نور میں دی حالانکہ جناب مریم اور یوسف علیہ السلام کی عصمت کی گواہی بچے سے دلوائی گئی۔

یعنی ہے سورۂ نور جن کی گواہ                   ان کی پر نور صورت پہ لاکھوں سلام

بنت صدیق آرام جان نبی                         اس حریم براءت پہ لاکھوں سلام

امت کو تیمم کی آسانی آپ کے صدقہ سے ملی،حضور کا وصال آپ کے سینہ پر ہوا،حضور کی آخری آرام گاہ آپ کا حجرہ ہے،آپ کا لعاب حضور کے ساتھ وصال کی وقت جمع ہوا،آپ کے بستر میں وحی آتی تھی،آپ خود صدیقہ ہیں اور صدیق کی بیٹی ہیں رضی اللہ تعالٰی عنہا۔

6192 -[9]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: بَلَغَ صَفِيَّةَ أَنَّ حَفْصَةَ قَالَتْ: بِنْتُ يَهُودِيٍّ فَبَكَتْ فَدَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ تَبْكِي فَقَالَ:«مَا يُبْكِيكِ؟» فَقَالَتْ: قَالَتْ لِي حَفْصَةُ: إِنِّي ابْنَةُ يَهُودِيٍّ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: «إِنَّك ابْنة نَبِيٍّ وَإِنَّ عَمَّكِ لَنَبِيٌّ وَإِنَّكِ لَتَحْتَ نَبِيٍّ فَفِيمَ تَفْخَرُ عَلَيْكِ؟»ثُمَّ قَالَ:«اتَّقِي اللَّهَ يَا حَفْصَة» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ وَالنَّسَائِيّ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جناب صفیہ کو خبرپہنچی کہ حضرت حفصہ نے انہیں یہودی کی بیٹی کہا ۱؎  تو وہ روئیں ان کے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم تشریف لائے جب کہ وہ رو رہی تھیں فرمایا کیوں روتی ہو آپ بولیں کہ مجھے بی بی حفصہ نے کہا ہے کہ میں یہودی کی بیٹی ہوں تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تم نبی کی بیٹی ہو۲؎ تمہارے چچا نبی ہیں اور تم نبی کی بیوی ہو تو تم پر حفصہ کیسے فخرکرتی ہیں۳؎  پھر فرمایا اے حفصہ اللہ سے ڈرو۴؎ (ترمذی،نسائی)

۱؎  کیونکہ بی بی صفیہ حیی ابن اخطب یہودی کی بیٹی تھیں،جناب حفصہ نے بطور طعن یہ کہا اس لیے جناب صفیہ روئیں۔

۲؎  کیونکہ حیی ابن اخطب حضرت ہارون علیہ السلام کی اولاد میں تھے اور بی بی صفیہ ان کی بیٹی۔خیال رہے کہ حیی ابن اخطب کو اولاد نبی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ کفر کیوجہ سے انہوں نے اپنا رشتہ نبی سے توڑ دیا،چونکہ بی بی صفیہ مؤمنہ ہیں لہذا نبی کی اولاد سے ہیں،کفر مؤمن سے رشتہ توڑ دیتا ہے"اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَ الْاَبْتَرُ"کنعان حضرت نوح علیہ السلام کا بیٹا نہ رہا"اِنَّہٗ لَیۡسَ مِنْ اَہۡلِکَ"۔

۳؎  یعنی اے صفیہ تم کو تین عظمتیں حاصل ہیں: تم ایک نبی حضرت ہارون کی بیٹی ہو،حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بھتیجی ہو اور میری بیوی ہو تم کو تین نبیوں سے نسبت حاصل ہے۔خیال رہے کہ حضرت حفصہ بنت عمر کو بھی یہ نسبتیں حاصل ہیں آپ حضرت اسماعیل کی اولاد سے ہیں،حضرت اسحاق علیہ السلام کی بھتیجی ہیں اور حضور کی زوجہ ہیں لہذا مطلب یہ ہے کہ حفصہ تم سے افضل نہیں بلکہ برابر ہیں۔(مرقات)

۴؎  یعنی اے حفصہ طعنے غیبت ایذا رسانی تمہاری شان سے بعید ہے۔گزشتہ سے توبہ کرو آئندہ اس سے بچی رہو یہ باتیں جاہلیت کی عادات سے ہیں۔

6193 -[10]

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَعَا فَاطِمَةَ عَامَ الْفَتْحِ فَنَاجَاهَا فَبَكَتْ ثُمَّ حَدَّثَهَا فَضَحِكَتْ فَلَمَّا تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلْتُهَا عَنْ بُكَائِهَا وَضَحِكِهَا. قَالَتْ: أَخْبَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يَمُوتُ فَبَكَيْتُ ثُمَّ أَخْبَرَنِي أَنِّي سَيِّدَةُ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَّا مَرْيَمَ بِنْتَ عِمْرَانَ فَضَحِكْتُ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فتح مکہ کے سال جناب فاطمہ کو بلایا ۱؎ ان سے کچھ سرگوشی کی آپ روئیں پھر ان سے کچھ بات کی تو آپ ہنسیں۲؎  پھر جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے وفات پائی تو میں نے ان کے رونے اور ان کے ہنسنے کے متعلق پوچھا تو بولیں مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی کہ آپ وفات پاجائیں گے۳؎  تو میں روئی پھر مجھے خبر دی کہ میں سوا مریم بنت عمران کے جنتی عورتوں کی سردار ہوں۴؎  تو میں ہنسی۵؎ (ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن