30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۱؎ وہ بیویاں یہ سمجھیں کہ شاید ام سلمہ کے کہنے سے حضور انور کو ایذا ہوتی ہو جناب فاطمہ کے عرض کرنے سے ایذا نہ ہوگی لہذا یہ اعتراض نہیں کہ ازواج مطہرات نے حضور کی ایذا کیوں گوارا کی۔
۱۲؎ یعنی اے فاطمہ تم عائشہ صدیقہ سے محبت و الفت کرو اور کوئی بات ایسی نہ کرو جو انہیں تکلیف دے کیونکہ انکی تکلیف سے مجھے تکلیف ہوگی۔اس سے معلوم ہوا کہ ام المؤمنین عائشہ صدیقہ سے محبت حضور انور سے محبت ہے،ان سرکار سے عداوت حضور سے عداوت ہے،ان سرکار کی تکلیف حضور کی تکلیف ہے۔
۱۳؎ یعنی وہ حدیث مصابیح میں یہاں مذکور تھی ہم نے اس باب میں بیان کردی اور مرآت میں وہاں ہی یہ عرض کردیا گیا کہ ثرید یعنی روٹی شوربا بوٹیاں ایک جان کی ہوئی بہترین غذا ساری غذاؤں سے افضل کہ وہ زود ہضم،نہایت ہی مقوی،بہت مزے دار،چبانے سے بے نیاز،بہت صفات کی جامع غذا ہے ایسے ہی حضرت عائشہ صورت سیرت،علم عمل،فصاحت فطانت، ذکاوت، عقل،حضور کی محبوبیت وغیرہ ہزارہا صفات کی جامع ہیں۔حق یہ ہیں کہ آپ ساری عورتوں حتی کہ خدیجۃ الکبریٰ سے بھی افضل ہیں،آپ بہت احادیث کی جامع علوم قرآنیہ کی ماہر بی بی ہیں رضی اللہ عنہا۔(مرقات)
|
6190 -[7] عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «حَسْبُكَ مِنْ نِسَاءِ الْعَالَمِينَ مَرْيَمُ بِنْتُ عِمْرَانَ وَخَدِيجَةُ بِنْتُ خُوَيْلِدٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ محمَّد وآسية امْرَأَة فِرْعَوْن» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت انس سے کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تمہارے جہان والی عورتوں میں جناب مریم بنت عمران،خدیجہ بنت خویلد،فاطمہ بنت محمد اور آسیہ فرعون کی بیوی کافی ہیں ۱؎ (ترمذی) |
۱؎ یعنی مرد تو بہت کامل ہوئے مگر عورتوں میں یہ چار بیبیاں بہت کامل ہوئیں،دوسری روایت میں اس کے بعد یہ ہے و فضل عائشہ علی سائر النساء کفضل الثرید علی سائر الطعام۔خیال رہے کہ حضرت عائشہ و خدیجہ رضی اللہ عنہما کے متعلق تین قول ہیں: ایک یہ کہ جناب عائشہ بی بی خدیجہ سے افضل ہیں،دوسرے اس کے برعکس،تیسرے اس میں خاموشی اس میں احتیاط ہے۔امام سیوطی نے نقایہ میں فرمایا کہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ جناب مریم و فاطمہ تمام عورتوں سے افضل ہیں اور تمام ازواج مطہرات میں عائشہ و خدیجہ افضل ہیں ہم نے جناب فاطمہ زہرا کے شان میں عرض کیا ہے۔شعر
نبی کی لاڈلی بانو ولی کی ماں شہیدوں کی یہاں جلوہ نبوت کا ولایت کا شہادت
|
6191 -[8] وَعَن عَائِشَة أَن جِبْرِيل جَاءَ بِصُورَتِهَا فِي خِرْقَةِ حَرِيرٍ خَضْرَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «هَذِهِ زَوْجَتُكَ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ |
روایت ہے حضرت عائشہ سے کہ جناب جبریل ان کی صورت سبز ریشمی ٹکڑے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں لائے عرض کیا یہ دنیا و آخرت میں آپ کی بیوی ہیں ۱؎ (ترمذی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع