دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

کا رجحان اوپر کی طرف ہے کہ وہ مجرد ہے جیساکہ روایات میں ہے لہذا حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ یہاں ہلکا پلہ اونچا کیوں ہوگا،رب تو فرماتاہے:"اِلَیۡہِ یَصْعَدُ الْکَلِمُ الطَّیِّبُ

۹؎ خیال رہے کہ یہ تو حضور انور کا ظاہری وزن تھا حقیقی وزن کا یہ حال ہے کہ کارخانہ قدرت میں ایسی ترازو نہیں بنی جو حضور کا ایک سجدہ بھی تول سکے جیسے کسی انسانی کارخانہ نے ایسی ترازو نہ بنائی جو سمندر کا پانی یا ہوا تول سکے،ایسا میٹر نہ بنایا جو سورج کی روشنی ناپ لے تو کارخانہ قدرت نے ایسی ترازو نہ بنائی جو حضور صلی الله علیہ وسلم کے اعمال تول لے اس لیے قیامت میں حضور صلی الله علیہ وسلم کے اعمال کا وزن نہ ہوگا کہ وزن کس ترازو سے کیا جاوے وہ ترازو کہاں سے آئے کارخانہ قدرت میں تو بنی نہیں۔حدیث شریف میں ہے کہ ایک گنہگار کے تاحدِ نظر گناہوں کے دفتر ایک ڈیڑھ ماشہ پرچہ کے ساتھ تولے جائیں گے جس پر لکھا ہوگا لا الہ الا الله محمد رسول الله تو پرچہ بھاری ہوگا وہ لاکھوں من کے دفتر ہلکے کیوں نہ ہوں کہ وہ تھے اس کے کام،یہ ہے الله رسول کا نام ہمارے کاموں سے ان کا نام بھاری ہے۔شعر

دل عبث خوف سے پتّہ سا اڑا جاتا ہے                      پلہ ہلکا سہی بھاری ہے بھروسہ تیرا

اگر قیامت کے دن حضور ساری امت کے ہلکے پلے میں اپنا قدم رکھ دیں تو قسم خدا کی سب کا پلہ بھاری ہوجائے اور سب کے بیڑے پار لگ جاویں اللھم صل وسلم و بارك علیہ۔

5775 -[37]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ وَأُمِرْتُ بِصَلَاةِ الضُّحَى وَلَمْ تؤمَروا بهَا» . رَوَاهُ الدَّارَقُطْنِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ مجھ پر قربانی فرض کی گئی تم پرفرض نہیں کی گئی  ۱؎ اور میں چاشت کی نماز کا حکم دیا گیا  ہوں تم کو  اس کاحکم نہیں دیاگیا۲؎ (دارقطنی)

۱؎ یعنی ہم میں تم میں شرعی احکام میں بھی فرق ہے کہ تم میں سے جوشخص امیر ہو اس پر قربانی فرض نہیں بلکہ واجب ہے، غریب پر واجب بھی نہیں مگر ہم پر بہرحال فرض ہے۔خیال رہے کہ حضور صلی الله علیہ وسلم پر زکوۃ فرض نہیں(شامی)یا اس لیے کہ آپ کا مال وقف ہے اور وقف میں زکوۃ نہیں(شامی)یا اس لیے کہ ساری امت حضور صلی الله علیہ وسلم کی لونڈی غلام ہے اور اپنے غلام لونڈی کو زکوۃ نہیں دی جاسکتی آپ کے لیے مصرف موجود نہیں۔(شیخی و مرشدی مولانا نعیم الدین صاحب)فقیر کے نزدیک یہ وجہ قوی ہے ورنہ آپ پر قربانی فرض نہ ہوتی،مال وقف سے قربانی نہیں دی جاتی حضور صلی الله علیہ وسلم کا یہ فرمان اس آیت کی طرف اشارہ ہے"فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَ انْحَرْ

۲؎ حضور صلی الله علیہ وسلم پر چھ نمازیں فرض تھیں پانچ تو یہ نمازیں چھٹی نماز تہجد،رب فرماتاہے:"وَ مِنَ الَّیۡلِ فَتَہَجَّدْ بِہٖ نَافِلَۃً لَّکَ"آیت کریمہ میں نافلہ بمعنی زائدہ ہے یعنی مسلمانوں پر پانچ نمازیں فرض ہیں آپ پر نماز تہجد زائد فرض ہے۔چنانچہ ہمارے لیے ارکان ایمان پانچ ہیں حضور صلی الله علیہ وسلم کے لیے چار یعنی زکوۃ فرض نہیں، ہم پر نمازیں پانچ حضور صلی الله علیہ وسلم پر چھ یعنی تہجد بھی فرض ہے۔خیال رہے کہ پنجگانہ نمازیں اطاعت کی ہیں جو ہمارے لیے آئیں اور نماز تہجد نماز عشق ہے جو حضور انور صلی الله علیہ وسلم کے لیے آئی۔ہم حضور صلی الله علیہ وسلم کی طفیل یہ نماز پڑھ لیتے ہیں اور نماز چاشت حضور صلی الله

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن