دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۳؎ حجر ح کے کسرہ سے بمعنی کوکھ اور ح کے فتح سے بمعنی پرورش،آپ سمجھیں کہ حضور انور کے گوشت کا ٹکڑا میری گود میں آنا بہت ہی خطرناک ہے۔

۴؎ یعنی جناب فاطمہ زہرا امید سے ہیں ان کے بیٹا ہوگا اور تم اسے اپنی گود میں کھلایا کرو گی،حضرت حسین میرے جسم بلکہ میرے قلب و جگر کا ٹکڑا ہیں اس خواب کی یہ ہی تعبیر ہے۔

۵؎  معلوم ہوا کہ حضرت ام الفضل بطور خدمت جناب امام حسین کی پرورش کرتی تھیں۔مبارک ہیں امام حسین جو فاطمہ زہرا کے بطن شریف میں اور ام الفضل کی پرورش میں اور حضور صلی الله علیہ و سلم کی گود میں رہے۔

۶؎ یعنی مجھے یہ پتہ نہیں لگا کہ حضور انور کے رونے کی ابتدا کیسے ہوئی کیونکہ میرا دھیان اتفاقًا بٹ تھا جب میں نے حضور کی طرف دھیان کیا تو آپ کو زاروقطار روتے پایا۔

۷؎ یعنی حضور بلا سبب کیوں رو رہے ہیں۔لختِ جگر گود میں ہے یہ وقت تو خوشی کا ہے خوشی کے موقعہ پر غم کیسا۔

۸؎  امتی فرماکر یہ بتایاکہ جناب امام حسین کو قتل کرنے والے کلمہ گو ہوں گے،اپنے کو مسلمان کہیں گے عیسائی یہودی یا مشرکین نہ ہوں گے۔خیال رہے کہ قتل امام حسین گناہ کبیرہ تو یقینًا ہے مگر جن لوگوں نے اس فعل کو حلال سمجھ کر کیا یا حضرت امام حسین سے ذاتی عداوت کی بنا پر وہ تو کافر ہوگئے اور جنہوں نے دنیاوی لالچ میں یہ حرکت کی وہ بدترین فاسق ہیں۔قتل نبی کفر ہے،غیر نبی کا قتل مطلقًا کفر نہیں،یوں ہی جس نے حضرت امام حسن کو زہر دیا وہ بھی بدترین فاسق ہے اسے کافر نہیں کہا جاسکتا،یہ ہی حال قاتل علی اور قاتل عثمان کا ہے کہ یہ سب لوگ فاسقین ہیں جیسے یوسف علیہ السلام کے دسوں بھائی جنہوں نے انہیں ستایا کنویں میں ڈالا فروخت کیا،یعقوب علیہ السلام کو جھوٹی خبر دی وہ سب لوگ فاسق ہوئے کافر نہیں ہوئے،پھر توبہ کرنے اور ان دونوں بزرگوں سے معافی حاصل کرلینے پر ان کا فسق ختم ہوا امتی فرمانے میں یہی اشارہ ہے۔جو لوگ قتل حسین کو کفر کہتے ہیں وہ قتل امام حسن،قتل علی،قتل عثمان کو کفر کیوں نہیں کہتے،یوں ہی برادران یوسف علیہ السلام کو کافر کیوں نہیں کہتے۔

۹؎  یعنی حضرت جبریل امین علیہ السلام نے مجھے کربلا کی مٹی لاکر دکھائی جو خون امام حسین سے سرخ تھی۔خیال رہے کہ کربلا معلی کی مٹی سرخ نہ تھی اور نہ اب سرخ،قتل امام حسین علیہ السلام کے وقت یا تو ساری مٹی سرخ ہوگئی تھی یا خاص وہ مٹی جس پر حضرت امام حسین علیہ السلام کا خون گرا وہ ہی مٹی لا کر دکھائی۔مقبولین آئندہ کے واقعات کو دیکھ لیتے اور سن لیتے ہیں، حضور انور نے معراج کی رات جنت میں اپنے آگے حضرت بلال کے قدم کی آہٹ سنی حالانکہ یہ واقعہ بعد قیامت ہوگا کہ حضرت بلال حضور کے آگے ہٹو بچو کرتے جنت میں جائیں گے۔

6181 -[47]

وَعَن ابْن عَبَّاس قَالَ: رَأَيْت النَّبِي صلى الله عَلَيْهِ وسل فِيمَا يَرَى النَّائِمُ ذَاتَ يَوْمٍ بِنِصْفِ النَّهَارِ أَشْعَثَ أَغْبَرَ بِيَدِهِ قَارُورَةٌ فِيهَا دَمٌ فَقُلْتُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي مَا هَذَا؟ قَالَ: «هَذَا دَمُ الْحُسَيْنِ وَأَصْحَابِهِ وَلَمْ أَزَلْ أَلْتَقِطُهُ مُنْذُ الْيَوْم» فأحصي ذَلِك الْوَقْت فأجد قبل ذَلِكَ الْوَقْتِ. رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي «دَلَائِلِ النُّبُوَّةِ» وَأحمد الْأَخير

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو ایک دن دوپہری میں خواب میں دیکھا پرا گنداہ بال گردا گرد آپ کے ہاتھ میں ایک شیشی تھی جس میں خون تھا ۱؎ میں نے کہا کہ میرے ماں باپ فدا ہوں یہ کیا ہے فرمایا یہ حسین اور ان کے ساتھیوں کا خون ہے آج میں اس خون کو اٹھاتا رہا ۲؎ میں وہ وقت خیال میں رکھنے لگا میں نے یہ وقت قتل کا پایا۳؎ یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے دلائل النبوۃ میں روایت کیں اور احمد نے آخری حدیث روایت کی۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن