30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کی وجہ سے جبریل دھوکا کھاگئے اور بجائے علی کے حضور کو وحی اور نبوّت دے گئے۔(مرقات)شاید بعد میں رب نے فرمایا ہوگا خیر اب چلنے دو۔
۳؎ یہ شخص عبید الله ابن عبدالله ابن زیاد ثقفی ہے،یہ یزید ابن معاویہ کی طرف سے کوفہ کا گورنر تھا،اس نے حضرت حسین رضی الله عنہ کے مقابلہ میں لشکر تیار کیا یہ مردود ۶۶ چھیاسٹھ ہجری میں مقام موصل میں ابراہیم ابن مالک ابن اشتر نخعی کے ہاتھوں قتل کیا گیا۔
|
6179 -[45] وَعَن أنس قَالَ: أَتَى عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ زِيَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ فَجُعِلَ فِي طَسْتٍ فَجَعَلَ يَنْكُتُ وَقَالَ فِي حُسْنِهِ شَيْئًا قَالَ أَنَسٌ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ إِنَّهُ كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ مَخْضُوبًا بِالْوَسِمَةِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ ابْنِ زِيَادٍ فَجِيءَ بِرَأْسِ الْحُسَيْنِ فَجَعَلَ يَضْرِبُ بِقَضِيبٍ فِي أَنْفِهِ وَيَقُولُ: مَا رَأَيْتُ مِثْلَ هَذَا حسنا. فَقلت: أما إِنَّهُ كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ حَسَنٌ غَرِيب |
روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ عبید الله ابن زیاد کے پاس حضرت حسین کا سر لایا گیا ۱؎ تو طشت میں رکھا گیا ۲؎ وہ ٹھونکنے لگا۳؎ اور ان کے حسن کےمتعلق کچھ کہا۴؎حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے کہا کہ الله کی قسم یہ سب سے زیادہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم کی ہم شکل تھے۵؎ اور آپ وسمہ کا خضاب لگائے ہوئے تھے۔(بخاری)اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ میں ابن زیاد کے پاس تھا کہ حضرت حسین کا سر لایا گیا تو وہ آپ کی ناک میں چھڑی مارنے لگا اور کہنے لگا کہ میں نے اس جیسا حسین نہ دیکھا تو میں نے کہا کہ آپ سب سے زیادہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم کے ہم شکل تھے۶؎ اور ترمذی نے کہا یہ حدیث صحیح بھی ہے حسن بھی غریب بھی۔ |
۱؎ حضرت حسین رضی الله عنہ کا سر مبارک ایک طشت میں رکھ کر اس مردود کے سامنے پیش کیا گیا واقعہ کربلا کے موقعہ پر یہاں اس کا ذکر ہے۔
۲؎ یعنی ایک چھڑی سے جو اس کے ہاتھ میں تھی اس سر مبارک دانت اور ناک شریف میں ٹھونکیں لگانے لگا کچھ سوچتے ہوئے یہ حرکت کر رہا تھا۔
۳؎ اس نے یا تو آپ کے حسن کی تعریف کی خواہ بطورِ تمسخر یا واقعی یا آپ کے متعلق برے الفاظ بولے کہ آپ حسین نہیں میں نے تو آپ کے حسن کا بڑا شہرہ سنا تھا یہ تو کچھ بھی نہیں مگر پہلے معنی قوی ہیں ابھی ترمذی کی روایت سے آرہا ہے۔
۴؎ ظاہر یہ ہے کہ حضرت انس کا یہ فرمان ابن زیاد کی تائید کے لیے ہے یعنی واقعی امام حسین بڑے ہی خوبصورت و حسین تھے تجھے ان کے مقابلہ میں شرم کرنی چاہیے تھی،یہ حضور کے ہم شکل تھے تو نے کس چاند کی صورت کو خاک میں سلا دیا۔
۵؎ اس کی تحقیق ہم گزشتہ احادیث میں کرچکے ہیں کہ خالص وسمہ سبز رنگ دیتا ہے مگر مہندی سے ملکر تو پکا لال رنگ دیتا ہے اور اگر مہندی سے غالب ہو سیاہ رنگ دیتا ہے۔ظاہر یہ ہے کہ حضرت حسین نے خالص وسمہ لگایا ہوا تھا اور داڑھی شریف کا رنگ ہرا تھا اور اگر سیاہ رنگ ہو تب بھی آپ کو جائز تھا کہ آپ غازی تھے،غازی کو سیاہ خضاب جائز ہے بلا وجہ ممنوع ہے لہذا اس حدیث سے سیاہ خضاب کے جواز پر دلیل نہیں پکڑی جاسکتی۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع