دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

وہ وقت تا قیامت برکت والا ہوجاتا ہے۔ماہ رمضان شب قدر میں ایک بار قرآن مجید آچکا مگر تاقیامت وہ مہینہ وہ رات برکت والی ہوگئی،یوں ہی ماہ ربیع الاول دو شنبہ کا سویرا برکت والا ہے خصوصًا جب کہ ربیع الاول کا مہینہ بارہ تاریخ سویرے کا وقت ان کا اجتماع ہوجائے تب تو سبحان الله!

۳؎ یعنی ظاہری ذنوب باطنی عیوب جو جانے علام الغیوب سب کو معافی دے دے آئندہ کے لیے اصلاح فرمادے کہ نہ ان تک ذنوب پہنچیں نہ عیوب۔(از مرقات)

۴؎ یعنی حضرت عباس کو مع ان کی اولاد کے اپنی حفظ و امان میں رکھ یا حضرت عباس کو ان کی اولاد میں رہتے ہوئے محفوظ رکھ مطلب ایک ہی ہے۔خیال رہے کہ ان بزرگوں کو کمبل شریف میں لے کر یہ اشارہ فرمایا کہ یہ لوگ بظاہر چند ہیں مگر درحقیقت ایک ہیں کہ ایک کمبل رحمت میں ہیں کل قیامت میں ایک جھنڈے کے نیچے ہوں گے۔ (مرقات)

۵؎  نبی کی خلافت باطنی ولایت ہے۔مطلب یہ ہے کہ الٰہی تاقیامت ان کی اولاد میں ولایت قائم رہے،ان میں اولیاء الله، ابدال، غوث و قطب،علم شریعت و طریقت رہے،ان کی نسل ولایت سے خالی نہ ہوجاوے۔اشعۃ اللمعات نے خلافت کے معنی کئے سلطنت،دولت پائیدار۔چنانچہ بہت عرصہ خلافت و سلطنت بنی عباس میں رہی۔(اشعہ)

6159 -[25]

وَعنهُ أَنه رأى جِبْرِيل مَرَّتَيْنِ وَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مرَّتَيْنِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے انہیں سے کہ انہوں نے جبریل کو دوبار دیکھا اور ان کے لیے رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے دو بار دعا کی ۱؎ (ترمذی)

۱؎ چنانچہ حضرت ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں ایک بار اپنے والد صاحب کے ساتھ حضور انور کی بارگاہ میں حاضر ہوا حضور کے پاس ایک صاحب تھے جو بہت ہی حسین و جمیل تھے،کچھ دیر بعد حضرت عباس حضور انور کے پاس پھر حاضر ہوئے پوچھا حضور وہ حسین صاحب کہاں گئے،فرمایا وہ جبریل تھے جب تم دونوں یہاں آئے تو جبریل نے مجھ سے پوچھا یہ دونوں کون تھے میں نے فرمایا میرے چچا اور میرے چچا کا بیٹا،فرمایا یہ بچہ محل خیر ہے،ہم نے فرمایا جبریل تم ان کے لیے دعا خیرکرو انہوں نے کہا اللھم بارك علیہم اللھم اجعل منہ کثیرا طیبًا۔(مرقات)دوسری بار اور جگہ حضور انور کے پاس بیٹھا ہوا حضرت دحیہ کلبی کی شکل میں دیکھا آپ وہاں پہنچے اتفاقًا سلام نہ کیا،حضرت جبریل علیہ السلام نے حضور انور صلی الله علیہ و سلم سے فرمایا کہ اگر یہ سلام کرتے تو میں انہیں بہت اچھا جواب دیتا،حضرت جبریل علیہ السلام چلے گئے تو حضور انور صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ اے ابن عباس تم کو سلام سے کس چیز نے منع کیا۔یہ واقعہ امام سیوطی نے جمع الجوامع میں بروایت ابن عساکر اور شیخ نے اشعۃ اللمعات میں نقل کیا۔خیال رہے کہ حضرت جبریل کو بشکل انسان ابن عباس نے دو بار دیکھا،ان کی اصل شکل میں حضور صلی الله علیہ و سلم کے سواء کسی نے نہ دیکھا حضور نے بھی صرف دو بار  ان کی اصلی شکل میں دیکھا۔

6160 -[26]

وَعَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: دَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُؤْتِيَنِي اللَّهُ الْحِكْمَة مرَّتَيْنِ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے انہیں سے کہ انہوں نے فرمایا کہ میرے لیے رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے دوبار دعا کی کہ الٰہی انہیں حکمت عطا کر ۱؎(ترمذی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن