دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6157 -[23]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْعَبَّاسُ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ» رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ عباس مجھ سے ہیں اور میں عباس سے ہوں ۱؎(ترمذی)

۱؎  اس حدیث کا مطلب بھی پہلے بیان ہوچکا کہ میں عباس سے قریب ہوں اور عباس مجھ سے قریب ہیں۔جناب عباس حضور سے صرف دو سال بڑے تھے،کسی نے آپ سے پوچھا کہ آپ بڑے یا رسول الله صلی الله علیہ و سلم بڑے ہیں،تو فرمایا کہ بڑے تو وہ ہی ہیں عمر میری زیادہ ہے انا اسن و ھو اکبر۔حضرت عباس بچپن میں گم ہوگئے تھے تو آپ کی والدہ نے منت مانی تھی کہ الٰہی میرا عباس مل جاوے تو میں کعبہ کو ریشم کا غلاف پہناؤں،آپ مل گئے تو انہوں نے ریشمی غلاف کعبہ کو پہنایا آپ نے ہی پہلے ریشمی غلام چڑھایا۔حضرت عباس نے اپنی وفات کے وقت سترہ غلام آزاد کیے، آپ نے بیاسی سال عمر پائی رجب     ۳۲؁ بتیس میں وفات ہوئی،جنت البقیع میں دفن ہوئے،فقیر نے قبر انور کی زیارت کی ہے۔آپ کی وفات بارہ ماہ رجب جمعہ کے دن ہوئی،جنگ بدر میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا تھا کہ کوئی عباس کو قتل نہ کرے وہ جبرًا فوج کفار میں لائے گئے ہیں۔

6158 -[24]

وَعَنْهُ قَالَ:قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْعَبَّاسِ: «إِذَا كَانَ غَدَاةَ الِاثْنَيْنِ فَأْتِنِي أَنْتَ وَوَلَدُكَ حَتَّى أَدْعُوَ لَهُمْ بِدَعْوَةٍ يَنْفَعُكَ اللَّهُ بِهَا وَوَلَدَكَ» فَغَدَا وَغَدَوْنَا مَعَهُ وَأَلْبَسَنَا كِسَاءَهُ ثُمَّ قَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْعَبَّاسِ وَوَلَدِهِ مَغْفِرَةً ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً لَا تُغَادِرُ ذَنْبًا اللَّهُمَّ احْفَظْهُ فِي وَلَدِهِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَزَادَ رَزِينٌ: «وَاجْعَلِ الْخِلَافَةَ بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ» وَقَالَ التِّرْمِذِيّ: هَذَا حَدِيث غَرِيب

روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے عباس سے فرمایا کہ جب پیر کا سویرا ہو تو تم اور تمہارے فرزند میرے پاس آؤ ۱؎ تاکہ میں تمہارے لیے ایسی دعا کروں جس سے الله تم کو اور تمہارے فرزند کو نفع دے چنانچہ وہ اور ان کے ساتھ ہم سب سویرے ہی گئے حضور نے ہم کو اپنا کمبل اوڑھایا ۲؎ پھر فرمایا الٰہی عباس اور ان کے بیٹے کی ظاہری و باطنی بخشش کر۳؎ جو کوئی گناہ نہ چھوڑے الٰہی ان کی حفاظت فرما ان کی اولاد میں۴؎ (ترمذی)اور رزین نے زیادہ کیا کہ الٰہی ان کی اولاد میں خلافت مقرر فرما۵؎  ترمذی نے کہا یہ حدیث غریب ہے۔

۱؎ معلوم ہوا کہ سوموار کے دن کی دعا زیادہ قبول ہوتی ہے ورنہ آپ ابھی اس وقت دعا کردیتے یا اس دن حضور کی کوئی خاص خوشی ہوگی،خوشی اور جوش کے وقت کی دعا بہت جلد قبول ہوتی ہے۔حضرت یعقوب علیہ السلام سے جب ان کے لڑکوں نے کہا" یٰۤاَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا"ابا جان ہمارے لیے بخشش کی دعا کرو تو آپ نے فرمایا"سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَکُمْ رَبِّیۡ"ابھی نہیں آئندہ دعا کروں گا یعنی جب میں یوسف علیہ السلام کو دیکھوں گا دل خوش ہوگا تب دعا کروں گا۔دعا کرانے اور دعا لینے میں بڑا فرق ہے یہاں ولد سے مراد ساری اولاد ہے۔

۲؎ لہذا حضرت عباس اور ان کے سارے لڑکے بھی اصحاب عبا ہیں کہ حضور انور نے انہیں اپنے کمبل شریف میں اپنے ساتھ لیا،یہ ہی واقعہ حضرت فاطمہ وحسنین کریمین کے ساتھ ہوا ۔اس سے معلوم ہوا کہ دوشنبہ کا دن اور دوشنبہ کا سویرا بہت اعلی دن اور اعلی وقت ہے،کیوں نہ ہو کہ یہ حضور انورصلی الله علیہ و سلم  کی ولادت پاک کا دن اور وقت ہے۔ہم کو بھی چاہیے کہ دو شنبہ کے دن صبح سویرے درود شریف اور دعاؤں کی کثرت کیا کریں،جس دن جس مہینہ جس وقت میں الله کی کوئی نعمت دنیا کو ملے وہ دن مہینہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن