30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چھوڑو،صحابہ کرام کے متعلق ارشاد ہے اصحابی کالنجوم بایہم اقتدیتم اھتدیتم۔ اہل بیت امت کے لیے کشتی ہیں صحابہ امت کے لیے تارے ہیں،سمندرکے سفر میں دونوں کی ضرورت ہے۔اس میں اشارۃً فرمایا گیا کہ اہل بیت رسول الله صلی الله علیہ و سلم خواہ ازواج پاک ہوں یا اولاد سب ہمیشہ ہدایت پر رہیں گے کبھی گمراہ یا بے راہ نہ ہوں گے۔بعض شارحین نے کہا کہ اہل بیت کی اطاعت ان احکام میں ضروری ہے جو خلاف شرع نہ ہوں مگر حق یہ ہے کہ وہ حضرات نہ تو خلاف شرع کوئی کام کرتے ہیں نہ اس کا حکم دیتے ہیں۔(مرقات)بعض جاہل کہتے ہیں کہ یہاں اہل بیت سے مراد قیامت تک کے سید ہیں مگر یہ غلط ہے۔سید کہلانے والے لوگ بعض مرزائی شیعہ وغیرہ ہیں بعض فساق پھر ان کی اطاعت کیسی ان لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی جاوے۔
|
6153 -[19] وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِّي تَارِكٌ فِيكُمْ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدِي أَحَدُهُمَا أَعْظَمُ مِنَ الْآخَرِ:كِتَابُ اللَّهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ وَعِتْرَتِي أَهْلُ بَيْتِي وَلَنْ يَتَفَرَّقَا حَتَّى يَرِدَا عَلَيَّ الْحَوْضَ فَانْظُرُوا كَيْفَ تَخْلُفُونِي فِيهِمَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ |
روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ میں تم میں وہ چیز چھوڑتا ہوں کہ اگر تم اسے تھامے رہو تو میرے بعد گمراہ نہ ہو گے ان میں سے ایک دوسری سے بڑی ہے ۱؎ الله کی کتاب جو آسمان سے زمین تک دراز رسی ہے۲؎ اور میری عترت یعنی میرے اہل بیت یہ دونوں جدا نہ ہوں گے حتی کہ میرے پاس حوض پر آجاویں۳؎ تو غورکرو تم ان دونوں سے میرے بعد کیا معاملہ کرتے ہو۔(ترمذی) |
۱؎ یعنی قرآن اہل بیت سے بڑا ہے اور عظمت والا ہے۔احدھما سے مراد قرآن کریم ہے اور آخر سے مراد اہل بیت ہیں۔ (مرقات)یہ مطلب نہیں کہ ان دونوں میں سے ہر ایک دوسرے سے بڑا،قرآن اہل بیت سے بڑا،اہل بیت قرآن سے بڑے ورنہ پھر تو کل واحد منہما ہوتا،یہاں بھی اہل بیت میں سارے گھر والے داخل ہیں خواہ ازواج پاک ہوں یا اولاد۔
۲؎ جیسے اوپر سے لٹکی ہوئی رسّی ترقی کا ذریعہ بھی ہوتی ہے تنزل کا ذریعہ بھی کہ اسی سے چڑھا جاتا ہے اسی سے اترا جاتا ہے ایسے ہی قرآن ہی کے ذریعہ اس پر عمل کرکے ترقی ہوگی قرآن چھوڑکر تنزل،قرآن الله کی امان ہے جس نے اسے پکڑ لیا الله کی امان میں آگیا۔(مرقات)یہ فرمان عالی اس کی دلیل ہے کہ قرآن اہل بیت سے افضل ہے کیونکہ وہ الله کی رسی ہے۔(مرقات)
۳؎ اس کے دو مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ قرآن اور اہل بیت آپس میں ایک دوسرے سے جدا نہ ہوں گے،اہل بیت ہمیشہ قرآن و حدیث پر عامل رہیں گے،قرآن ان کے دل و دماغ اور عمل میں رہے گا۔دوسرے یہ کہ قرآن اور اہل بیت کبھی مجھ سے جدا نہ ہوں گے حتی کہ یہ دونوں میرے پاس حوض پر پہنچ جاویں گے اور حضور کی بارگاہِ عالی میں انکی سفارش کریں گے جنہوں نے ان دونوں کا حق ادا کیا۔
|
6154 -[20] وَعَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَهُمْ وَسِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَهُمْ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے انہیں سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے جناب علی اور فاطمہ اور حسن و حسین سے فرمایا کہ جو ان سے لڑے میں ان سے لڑنے والا ہوں اور جو ان سے صلح کرے میں ان سے صلح جو ہوں ۱؎ (ترمذی) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع