دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6145 -[11]

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ قَالَ: سمعتُ عبدَ اللَّهِ بن عُمَرَ وَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنِ الْمُحْرِمِ قَالَ شُعْبَةُ أَحْسَبُهُ يَقْتُلُ الذُّبَابَ؟ قَالَ: أَهْلُ الْعِرَاقِ يَسْأَلُونِي عَنِ الذُّبَابِ وَقَدْ قَتَلُوا ابْنَ بِنْتُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «هُمَا رَيْحَانَّيَّ مِنَ الدُّنْيَا» . رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن ابی نعم ۱؎ سے فرماتے ہیں کہ میں نے جناب عبدالله ابن عمر کو سنا جب کہ آپ سے ایک شخص نے مُحرم کے متعلق پوچھا،شعبہ کہتے ہیں کہ مجھے خیال ہے کہ یہ پوچھا کہ مُحرم مکھی مار سکتا ہے ۲؎  تو فرمایا عراقی لوگ مجھ سے مکھی کے متعلق پوچھتے ہیں اور رسول الله کی دختر کے بیٹے کو قتل کرچکے ہیں،فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ وہ دونوں دنیا میں میرے پھول ہیں۳؎ (بخاری)

۱؎ آپ تابعی ہیں،بڑے عالم متقی درویش و صابر بندے تھے،فقروفاقہ پر قانع،ایک بار حجاج نے آپ کو تاریک جگہ بند کرکے دروازہ اینٹوں سے چن دیا پندرہ دن بعد نکالا اگر زندہ ہوں تو قتل کردو اگر وفات پاچکے ہوں تو دفن کردیا جاوے دروازہ کھولا تو آپ نماز پڑھ رہے تھے آخر آپ کو آزاد کردیا۔(اشعہ)

۲؎ کسی عراقی حاجی نے آپ سے پوچھا تھا کہ بحالت احرام محرم مکھی مار سکتا ہے یا نہیں،مکھی شکار ہے یا نہیں۔

۳؎ یعنی یہ لوگ مجھ سے مکھی کے قتل کا مسئلہ پوچھتے ہیں حالانکہ کربلا میں حضرت حسین کو شہید کرکے آئے ہیں وہاں نہیں پوچھا کہ قتل حسین جائز ہے یا نہیں۔اس فرمان نبوی کا مطلب یہ ہے کہ حضرت حسن و حسین دنیا میں جنت کے پھول ہیں جو مجھے عطا ہوئے ان کے جسم سے جنت کی خوشبو آتی ہے اس لیے حضور انہیں سونگھا کرتے تھے اور حضرت علی سے فرماتے تھے السلام علیك یا ابا ریحانین اے دو پھولوں کے والد،اس فرمان عالی کے اور بہت معنی کیے گئے۔اعلٰی حضرت نے فرمایا ہے    ؎

کیا بات رضا اس چمنستان کرم کی              زہرا ہے کلی جس میں حسین اور حسن پھول

6146 -[12]

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمْ يَكُنْ أَحَدٌ أَشْبَهَ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْحَسَنِ بن عليّ وَقَالَ فِي الْحسن أَيْضًا: كَانَ أَشْبَهَهُمْ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

روایت حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ جناب حسن ابن علی سے زیادہ کوئی بھی نبی صلی الله علیہ وسلم سے مشابہ نہ تھا ۱؎  اور جناب حسین کے بارے میں۲؎ بھی فرمایا کہ وہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے ہم شکل تھے۔(بخاری)

۱؎ یعنی حضرت حسین و حسن حضور صلی الله  علیہ وسلم کے ہم شکل تھے،حضرت حسن نصف بالائی جسم میں حضرت حسین نصف زیریں حصہ میں۔

۲؎ امام حسین کا نام شریف حسین ابن علی ابن ابی طالب ابن عبدالمطلب ہے،کنیت ابو عبدالله ہے،پانچ شعبان      ۴ھ؁ کو پیدا ہوئے اور جمعہ کے دن دس محرم     ۶۱ھ؁ کو کربلا میں شہید ہوئے،کربلا کوفہ بلا کے درمیان مشہور جگہ ہے،آپ کو سنان ابن انس نخعی نے شہید کیا یا شمر ابن ذالجوشن نے آپ کا سر مبارک خولی ابن یزید اشجعی نے تن شریف سے جدا کیا اور عبید الله ابن زیاد سے یہ اشعار پڑھ کر انعام مانگا۔

اوقرر کابی فضۃ ذھبا                                                                      انی قتلت الملك محجبا

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن