دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6139 -[5] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

وَعَن المِسور بْنِ مَخْرَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:«فَاطِمَةُ بَضْعَةٌ مِنِّي فَمَنْ أَغْضَبَهَا أَغْضَبَنِي» وَفِي رِوَايَةٍ: «يُرِيبُنِي مَا أَرَابَهَا وَيُؤْذِينِي مَا آذاها» .

روایت ہے حضرت مسور ابن مخرمہ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ فاطمہ میر اٹکڑا ہے ۱؎ جس نے انہیں ناراض کیا اس نے مجھے ناراض کیا ۲؎ اور ایک روایت میں ہے کہ جو چیز انہیں پریشان کرے وہ مجھے پریشان کرتی ہے اور جو انہیں تکلیف دے مجھے ستاتا ہے ۳؎(مسلم،بخاری)

۱؎ یعنی فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے یا میرے گوشت کا ٹکڑا،اس بناء پر جناب فاطمہ زہرا سب سے افضل ہیں بھلا حضور کے لخت جگر کی برابر کون ہوسکتا ہے،آپ کا نام فاطمہ کبریٰ کے لیے حضور کی سب سے چھوٹی بیٹی،۲ ہجری رمضان میں آپ کا نکاح جناب علی سے ہوا،ذی الحجہ میں رخصت،آپ کے چھ بچے ہوئے: حسن،حسین،محسن، زینب،ام کلثوم،رقیہ۔حضور صلی الله علیہ و سلم کی وفات کے چھ ماہ بعد وفات پائی،عمر شریف اٹھائیس سال ہوئی،آپ کو جناب علی کرم الله وجہہ نے غسل دیا آپ نے ہی نماز پڑھی اور شب میں دفن کیا۔(مرقات)مگر صحیح یہ ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق نے آپ کا جنازہ پڑھایا۔

۲؎  یعنی جو فاطمہ زہرا کو تکلیف دینے انہیں ستانے کے لیے کوئی کام یا کلام کرے اس نے مجھے ایذا پہنچائی یہ کلمات انصار صحابہ بلکہ ہر مؤمن کے لیے بھی آئے من ابغض الانصار ابغضہ الله،حب قریش ایمان و بغضہم کفر،حب العرب ایمان و بغضہم کفر،من ابغض العرب فقد ابغضنی۔(مرقات)خیال رہے کہ کسی سے حضرت سیدہ کا ناراض ہونا کچھ اور ہے اور ان کو ناراض کرنا کچھ اور،جب حضرت علی نے ابوجہل کی بیٹی سے نکاح کرنا چاہا تو آپ ناراض ہوئیں آپ کی شکایت حضور سے کی،حضرت ابوبکر صدیق سے اپنی میراث مانگی،آپ نے ایک حدیث سنا کر انکار کیا تو آپ اپنے مانگنے پر ناراض یعنی نادم ہوئیں،اس ناراضگی کی حیثیت کچھ اور ہے،قیامت میں اعلان ہوگا کہ تمام لوگ اپنے سرجھکالیں فاطمہ گزر رہی ہیں،جناب فاطمہ ستر ہزار حوران بہشتی کے ہمراہ بجلی کی کوند کی طرح گزریں گی۔ (صواعق،مرقات)

۳؎ غالبًا یہ فرمان عالی جب صادر ہوا جب کہ حضرت علی کرم الله وجہہ نے دوسرا نکاح کرنا چاہا اور جناب فاطمہ زہرا نے یہ شکایت حضور صلی الله علیہ و سلم سے کی۔اس سے معلوم ہوا کہ اگرکسی جائز بلکہ فرض کام سے حضور ناراض ہوں تو وہ کام حرام ہوجاتا ہے۔نکاح سنت ہے مگر فاطمہ زہرا کی موجودگی میں حضرت علی کے لیے حرام ہوگیا کہ یہ جناب فاطمہ کی تکلیف کا باعث تھا اور آپ کی تکلیف حضور کی تکلیف کا سبب۔خیال رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا ابوبکر صدیق پر ناراض نہ ہوئیں نہ ہوسکتی تھیں کیونکہ انہوں نے حضور صلی الله علیہ و سلم کی حدیث پیش کرکے میراث دینے سے معذرت کی تھی فرمان رسول پر ناراضی کسی مسلمان کا کام نہیں چہ جائیکہ حضرت فاطمہ۔

6140 -[6]

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا فِينَا خَطِيبًا بِمَاءٍ يُدْعَى: خُمًّا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَوَعَظَ وَذَكَّرَ ثُمَّ قَالَ: " أمَّا بعدُ أَلا أيُّها النَّاس فَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ يُوشِكُ أَنْ يَأْتِيَنِي رَسُولُ رَبِّي فَأُجِيبَ وَأَنَا تَارِكٌ فِيكُمُ الثَّقَلَيْنِ: أَوَّلُهُمَا كِتَابُ اللَّهِ فِيهِ الْهُدَى وَالنُّورُ فَخُذُوا بِكِتَابِ اللَّهِ وَاسْتَمْسِكُوا بِهِ " فَحَثَّ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ وَرَغَّبَ فِيهِ ثُمَّ قَالَ: «وَأَهْلُ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي أُذَكِّرُكُمُ اللَّهَ فِي أَهْلِ بَيْتِي» وَفِي رِوَايَة: «كتاب الله عز وَجل هُوَ حَبْلُ اللَّهِ مَنِ اتَّبَعَهُ كَانَ عَلَى الْهُدَى وَمَنْ تَرَكَهُ كَانَ عَلَى الضَّلَالَةِ» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم ایک دن ہم میں خطیب کھڑے ہوئے اس پانی پر جسے خم کہا جاتا ہے ۱؎ مکہ مدینہ کے بیچ تو الله کی حمدوثناء کی اور وعظ و نصیحت فرمائی پھر فرمایا کہ حمد کے بعد لوگو خبردار میں بشر ہوں۲؎ قریب ہے کہ میرے رب کا قاصد میرے پاس آجائے میں اس کا بلاوا قبول کرلوں۳؎ میں تم میں دو عظیم چیزیں چھوڑتا ہوں۴؎جن میں سے پہلی تو الله کی کتاب ہے جس میں ہدایت اور نور ہے۵؎ تم الله کی کتاب لو اسے مضبوط پکڑو ۶؎ پھر کتاب الله پر ابھارا اس کی رغبت دی۷؎ پھر فرمایا اور میرے اہل بیت۸؎ میں تم کو اپنے اہل بیت کے متعلق الله سے ڈراتا ہوں میں تم کو اپنے اہل بیت کے متعلق الله سے ڈراتا ہوں۹؎  اور ایک روایت میں ہے کہ الله کی کتاب الله کی رسی ہے۱۰؎ جس نے اس کی اتباع کی وہ ہدایت پر رہا جس نے اسے چھوڑ دیا وہ گمراہی پرہوا ۱۱؎ (مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن