30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۴؎ یہ خدمت پسند آگئی فرمایا طلحہ کے لیے جنت واجب ہوگئی اسی خدمت کی وجہ سے۔معلوم ہوا کہ لاکھوں نماز روزے سجدے سجود جہاد سے حضور کی خدمت افضل ہے،اسی غزوہ میں حضرت طلحہ نے اپنے جسم کو حضور کی ڈھال بنا کر اسی۸۰ زخم کھائے،یہ جنتی نہ ہوں تو کون ہو آپ اتنے زخم کھا چکنے کے بعد حضور انور کے نیچے سیڑھی بن کر بیٹھے تھے۔
|
6122 -[15] وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: نَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ: «مَنْ أَحَبَّ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى رَجُلٍ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ وَقَدْ قَضَى نَحْبَهُ فَلْيَنْظُرْ إِلَى هَذَا» .وَفِي رِوَايَةٍ:«مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى شَهِيدٍ يَمْشِي عَلَى وَجْهِ الْأَرْضِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ الله» رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے طلحہ ابن عبیدالله کی طرف دیکھا فرمایا جو اس شخص کو دیکھنا چاہے جو روئے زمین پر چل رہاہے اور اس نے اپناعہدو پیمان پورا کردیا تو انہیں دیکھے ۱؎ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جو اس شہید کو دیکھنا چاہے جو روئے زمین پر چل رہا ہے وہ طلحہ ابن عبیدالله کو دیکھے ۲؎ (ترمذی) |
۱؎ نحب بمعنی نذر بھی آتا ہے اور بمعنی موت بھی یہاں موت کی نذر مراد ہے۔ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ حضرت طلحہ غزوہ بدر میں شریک نہ ہوسکے تھے حضور صلی الله علیہ و سلم کے بھیجے ہوئے تھے ابوسفیان کے قافلہ کی تحقیقات کے لیے،جب واپس ہوئے تو افسوس کیا اور فرمایا کہ اب اگر کوئی غزوہ ہوا تو میں اس کا بدلہ کرکے دکھادوں گا،جنگ احد میں وہ کارنامے کرکے دکھائے کہ سبحان الله! قریبًا اسی زخم کھائے حضور کی حفاظت کرتے ہوئے حتی کہ آپ کا ایک ہاتھ خشک ہوگیا پھر حضور کے قدموں کے نیچے بیٹھے کہ حضور ان کی پشت پر قدم رکھ کر پتھر کی چٹان پر چڑھے،اس پر انعامات عطا ہوئے۔اس فرمان میں اس آیت کریمہ کی طرف اشارہ ہے کہ"مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ رِجَالٌ صَدَقُوۡا مَا عٰہَدُوا اللہَ عَلَیۡہِ فَمِنْہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحْبَہٗ"۔
۲؎ اس فرمان عالی کے تین مطلب ہوسکتے ہیں: ایک یہ کہ حضرت طلحہ جنگ احد میں درحقیقت شہید ہوچکے ہیں اب ان کی زندگی صرف ظاہری ہے جو اتنے کارنامے کرچکا ہو وہ شہید ہی ہے۔دوسرے یہ کہ آئندہ چل کر یہ جنگ جمل میں شہید ہوں گے یہ عندالله شہید ہیں ان کا نام شہداء کی فہرست میں ہے۔تیسرے یہ کہ ان کا جسم تو اس عالم شہادت میں ہے مگر ان کا دل عالم غیب میں پہنچ چکا ہے یہ روحانی جنانی شہید ہیں۔(مرقات)
|
6123 -[16] وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ أُذُنِي مِنْ فِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «طَلْحَةُ وَالزُّبَيْرُ جَارَايَ فِي الْجَنَّةِ».رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ میرے کانوں نے رسول الله صلی الله علیہ وسلم کو فرماتے ۱؎ سنا کہ طلحہ اور زبیر میرے جنت کے پڑوسی ہیں ۲؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے۔ |
۱؎ یہ حدیث مختلف الفاظ سے ابن ماجہ،ابن عساکر وغیرہم نے روایت کی،ریاض میں ہے کہ طلحہ کے بیٹے موسیٰ ابن طلحہ امیر معاویہ کے پاس پہنچے تو جناب امیر معاویہ نے ان سے فرمایا کیا میں تم کو خوشخبری نہ دوں میں نے حضور کو فرماتے سنا کہ طلحہ ان لوگوں میں سے ہیں جنہوں نے اپنی نذر موت پوری فرمادی۔(مرقات)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع