دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۴؎  ابو عبیدہ ابن جراح بڑے زاہد تارک الدنیا صحابی ہوئے ہیں،جب حضرت عمر شام سے واپس ہوئے تو لشکروں کے آفیسران آپ سے ملنے آئے آپ نے پوچھا میرے بھائی ابوعبیدہ کہاں ہیں تھوڑی دیر میں ابو عبیدہ بھی آگئے،حضرت عمر آپ سے گلے ملے اور فرمایا کہ میں تمہارے گھر ٹھہروں گا دیکھا تو ایک جھونپڑہ ہے جس میں سامان صرف تلوار ڈھال اور زین ہے،حضرت عمر نے فرمایا کہ کل سامان خانہ یہ ہی ہے عرض کیا مجھے میری منزل تک یہ ہی پہنچادے گا،فرمایا کچھ روٹی کھلاؤ تو آپ نے اپنے تھیلے سے کچھ سوکھے ٹکڑے نکال کر پیش کیے حضرت عمر بہت روئے اور فرمایا اے ابو عبیدہ تم کو دنیا اپنے میں پھنسا نہ سکی یہ تھے اسلام کے جرنیل اعظم۔آپ ساتویں دادا میں حضور سے مل جاتے ہیں،آپ خلافت فاروقی میں طاعون امواس میں فوت ہوئے، آپ پر نماز معاذ ابن جبل نے پڑھائی۔

۵؎  یعنی مقدمات کا فیصلہ کرنے کے علم میں حضرت علی سب سے اعلیٰ و افضل ہیں اس لیے حضرت عمر آپ کی رائے لیے بغیر کوئی فیصلہ نہ کرتے تھے،آپ کو حضور نے یمن کا گورنر بنایا تھا آپ کے فیصلے بہت عجیب عجیب مشہور ہیں۔خیال رہے کہ اس حدیث میں ہر جگہ اسم تفضیل ارشاد ہوا ہے جس میں بتایا گیا کہ یہ تمام صفات دیگر صحابہ میں بھی موجود ہیں مگر فلاں صحابی میں فلاں صفت کامل تر ہے۔اس فرمان عالی میں حضرت علی کے بہت سے فضائل ہیں کیونکہ صحیح فیصلے وہ ہی کرسکے گا جس کا علم کامل ہو،اسے اپنے نفس پر پورا اعتماد ہو،طبیعت میں اجتہادی ملکہ ہو یہ تمام صفات حضرت علی میں تھے۔

6121 -[14]

وَعَنِ الزُّبَيْرِ قَالَ: كَانَ عَلَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ دِرْعَانِ فَنَهَضَ إِلَى الصَّخْرَةِ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَقَعَدَ طَلْحَةُ تَحْتَهُ حَتَّى اسْتَوَى عَلَى الصَّخْرَةِ فَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَوْجَبَ طَلْحَةُ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت زبیر سے فرماتے ہیں کہ احد کے دن نبی صلی الله علیہ و سلم پر دو زرہیں تھیں ۱؎  آپ ایک چٹان پر چڑھنے لگے ۲؎ مگر نہ چڑھ سکے تو حضرت طلحہ آپ کے نیچے بیٹھ گئے حتی کہ حضور چٹان پر چڑھ گئے ۳؎  تو رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو میں نے فرماتے سنا کہ طلحہ نے جنت واجب کرلی ۴؎ (ترمذی)

۱؎  زرہ لوہے کی قمیض ہے جو جنگ میں پہنی جاتی تھی،یہ بہت وزنی ہوتی تھی،دو زرہ بہت بڑا طاقت ور ہی پہن سکتا تھا کہ اتنے وزن کو پہن کر چلنا دوڑنا معمولی کام نہ تھا۔

۲؎  یہ وہ وقت تھا جب مسلمانوں کے قدم اکھڑنے لگے تھے آپ اونچی جگہ کھڑے ہوکر جنگ کا حال اورمسلمانوں میں دوڑنے والے اور کھڑے رہنے والوں کو دیکھنا چاہتے تھے،اسی جنگ میں عتبہ ابن ابی وقاص نے آپ کے دانت پر تیر مارا جس سے آپ کا دانت شہید ہوا اور نیچا ہونٹ زخمی ہوگیا،عبدالله ابن شباب نے آپکا چہرہ زخمی کردیا،ابن حمیہ نے حضور کی کنپٹی زخمی کردی اس زرہ کے دوحلقے آپ کے سر میں گڑھ گئے،عامر نے ایک خفیہ گڑھا کھودا ہوا تھا اس میں حضور گر گئے،ابو سعید خدری نے حضور کے چہرہ کا خون چوسا حضور نے فرمایا کہ جو میرا خون اپنے خون سے ملادے وہ جنتی ہے۔(مرقات)

۳؎  یہ حضرت طلحہ کی انتہائی ہمت و قوت ہے کہ بار نبوت مع دو زرہوں کے اپنی پشت پر اٹھالیا یہ طاقت رب نے عطا فرمائی حضور انور دو زرہوں کا بوجھ لے کر اس چٹان پر نہ چڑھ سکے ابو طلحہ سیڑھی بن کر نیچے بیٹھ گئے اور حضور انور چٹان پر چڑھ گئے آپ کی پیٹھ پر قدم رکھ کر۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن