30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سے حصہ دیا،فاطمہ بنت خطاب یعنی حضرت عمر کی بہن آپ کے نکاح میں تھیں،آپ ہی کے ذریعہ سے حضرت عمر ایمان لائے، آپ کے والد حضرت زید ابن عمرو نے اسلام سے پہلے دین کی تلاش میں حضرت ورقہ ابن نوفل کے ساتھ بہت سفر کیے،حضرت ورقہ تو عیسائی ہوگئے مگر آپ نہ ہوئے آپ دین ابراہیمی پر رہے،مکہ والوں سے فرمایا کرتے تھے کہ اے قریشیو میرے سواء تم میں سے کوئی دین ابراہیمی پر نہیں،جب سنتے کہ فلاں جگہ زندہ بچی دفن کی جانے والی ہے تو وہ بچی آپ اس کے ماں باپ سے لے آتے اس کی پرورش کرتے،جوان ہوجانے پر اس کے ماں باپ سے پوچھتے تھے کہ اگر تم کو چاہیے تو لے جاؤ ورنہ اس کی بیاہ شادی سب میں اپنے خرچ سے کروں گا۔(بخاری شریف،مرقات)قرآن شریف نے تین شخصوں کے متعلق فرمایا کہ یہ لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی شرک و کفر سے بچے۔زید ابن عمرو ابن نفیل،ابو ذر،سلمان فارسی ان کے بارے میں یہ آیت ہے "وَالَّذِیۡنَ اجْتَنَبُوا الطّٰغُوۡتَ اَنۡ یَّعْبُدُوۡہَا"۔(مرقات)
|
6120 -[13] وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَرْحَمُ أُمَّتِي بِأُمَّتِي أَبُو بَكْرٍ وَأَشَدُّهُمْ فِي أَمْرِ اللَّهِ عُمَرُ وَأَصْدَقُهُمْ حَيَاءً عُثْمَانُ وَأَفْرَضُهُمْ زَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَقْرَؤُهُمْ أُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ وَأَعْلَمُهُمْ بِالْحَلَالِ وَالْحَرَامِ مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَمِينٌ وَأَمِينُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ» رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيح وروى مَعْمَرٍ عَنْ قَتَادَةَ مُرْسَلًا وَفِيهِ: «وَأَقْضَاهُمْ عَلِيٌّ» |
روایت ہے حضرت انس سے وہ نبی صلی الله علیہ و سلم سے راوی کہ فرمایا کہ میری امت میں میری امت پر بہت رحیم و کریم ابوبکر ہیں اور الله کی راہ میں سب سے زیادہ سخت عمر ہیں اور ان سب میں سچے جہاد والے عثمان ہیں اور زیادہ علم فرائض دان زید ابن ثابت ۱؎ سب میں بڑے قاری ابی ابن کعب ہیں۲؎ حرام و حلال کو بہت جاننے والے معاذ ابن جبل ہیں۳؎ ہر امت میں ایک امین ہوتا ہے اس امت کے امین ابو عبیدہ ابن جراح ہیں۴؎(احمد،ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن ہے صحیح ہے اور معمر نے قتادہ سے مرسلًا روایت کی اس میں یہ ہے کہ سب سے بڑھ کر فیصلہ فرمانے والے علی ہیں۵؎ |
۱؎ حضرت زید ابن ثابت گیارہ برس کی عمر میں ایمان لائے آپ علم فرائض(میراث)کے امام ہیں،آپ اس جماعت کے امیر تھے جس نے خلافت صدیقی و عثمانی میں قرآن جمع کیا،بہت مخلوق نے آپ سے روایات لیں،چھپن سال عمر پائی، ۴۵ھ پینتالیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔(مرقات)
۲؎ ابی ابن کعب انصاری خزرجی ہیں،حضور صلی الله علیہ و سلم کے زمانہ میں چھ شخصوں نے قرآن مجید حفظ کیا ان میں ایک آپ ہیں،آپ کی کنیت ابو المنذر ہے،حضورصلی الله علیہ و سلم نے آپ کو سید الانصار کا لقب دیا،آپ علم تجوید (قراءت) کے امام ہیں، ۱۹ انیس میں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔(مرقات)
۳؎ یعنی معاذ ابن جبل بڑے فقیہ ہیں،آپ کی کنیت ابو عبدالله ہے،انصاری خزرجی ہیں،آپ ان ستر انصاریوں میں سے ہیں جنہوں نے حضورصلی الله علیہ و سلم کے ہاتھ پر بیعت عقبہ کی،بدر اور تمام غزوات میں شامل ہوئے،حضورصلی الله علیہ و سلم نے آپ کو یمن کا قاضی بنایا پھر حضرت عمر نے جناب ابوعبیدہ کے بعد آپ کو شام کا حاکم مقرر کیا،اس سال امواس کی طاعون میں آپ کی وفات ہوئی یعنی ۱۸ اٹھارہ میں کل اڑتیس سال عمر ہوئی۔(مرقات)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع