دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

سے بعض حضرات بعض کے حق میں خلافت سے دست بردار ہوجائیں کیوں کہ تم مع میرے چھ ہو اور خلیفہ بنے گا ایک تو حضرت زبیر نے کہا کہ میں علی کے حق میں دست بردار ہوتا ہوں،سعد ابن وقاص آپ کے حق میں طلحہ جناب عثمان کے حق میں دست بردار ہوگئے،اب چھ میں تین رہ گئے عثمان علی اور عبدالرحمن ابن عوف پھر عبدالرحمن نے حضرت عثمان و حضرت علی سے فرمایا کہ تم دونوں میں سے ایک دوسرے کے حق میں دست بردار ہوجائے مگر وہ دونوں خاموش رہے تو آپ نے کہا اے علی و عثمان تم مجھے اختیار دو کہ میں جسے چاہوں خلیفہ بنا دوں دونوں نے کہا ہاں آپ مختار ہیں پھر بہت تحقیق و تلاش کے بعد آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو تنہائی میں بلا کر کہا کہ آپ کے فضائل روز روشن کی طرح عیاں ہیں اگر میں آپ کو خلیفہ بنادوں تو آپ عدل کرنا اگر عثمان کو بنادوں تو آپ ان کی اطاعت کرنا یہ ہی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا ان دونوں نے وعدہ کیا،پھر عثمان رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ہاتھ پھیلائیے میں تمہارے ہاتھ میں بیعت کرتا ہوں پھر سب لوگوں نے اور حضرت علی نے جناب عثمان سے بیعت کرلی اس کا پورا واقعہ مرقات،اشعۃ اللمعات اور کتب تواریخ میں ملاحظہ کرو۔

6109 -[2]

وَعَن قيس بن حازِم قَالَ: رَأَيْتُ يَدَ طَلْحَةَ شَلَّاءَ وَقَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ أُحُدٍ. رَوَاهُ البُخَارِيّ

روایت ہے حضرت قیس ابن ابی حازم سے ۱؎ فرماتے ہیں کہ میں نے جناب طلحہ کا ہاتھ شل دیکھا ۲؎ جس سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی احد کے دن حفاظت کی ۳؎ (بخاری)

۱؎  قوی یہ ہے کہ آپ تابعی ہیں،حضور انور کو زمانہ کفر میں دیکھا تھا،پھر جب اسلام کی بیعت کرنے حاضر ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی وفات ہوچکی تھی۔جن لوگوں نے آپ کو صحابی کہا ہے انہوں نے اس دیدار رسول سے دھوکا کھایا ہے جو آپ کو زمانہ کفر میں ہوا تھا۔آپ نے عشرہ مبشرہ میں سے نو صحابہ سے احادیث روایت کیں یہ کسی تابعی کو میسر نہیں ہوا،نہروان کے جہاد میں حضرت علی کے ساتھ تھے،آپ کی عمر سو برس سے زیادہ ہوئی،     ۹۸؁  اٹھانوے میں وفات ہوئی سوائے عبدالرحمن ابن عوف کے عشرہ مبشرہ میں سے سب سے روایات لیں۔(مرقات)

۲؎  آپ طلحہ ابن عبداللہ ہیں،کنیت ابو محمد ہے،قرشی ہیں،قدیم الاسلام سواء بدر کے سارے غزوات میں شریک ہوئے بدر کے موقعہ پر انہیں حضور انور نے ابو سفیان کے قافلہ کی تلاش کے لیے بھیجا ہوا تھا جب واپس آئے تو جہاد ہوچکا تھا۔ (مرقات)آپ کو اس غیر حاضری کا بہت صدمہ ہوا فرمایا کہ اچھا اب اگر کوئی غزوہ ہوا تو میں اپنے رب کو دکھادوں گا کہ میں کیسی خدمت اسلام کروں گا،اگلے سال احد میں آپ شریک ہوئے جب مسلمانوں کے پاؤں اکھڑ گئے اور کفار نے حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم کا خچر گھیر لیا تو آپ حضور کے آگے ڈھال بن کر کھڑے ہوگئے جو تیر،تلوار،نیزہ حضور پر آتا آپ اپنے جسم شریف پر لے لیتے حتی کہ پچھتر زخم کھائے،جب صحابہ غزوہ احد کا ذکر کرتے تو کہتے کہ وہ دن ابو طلحہ کا دن تھا،آپ نہایت حسین تھے،آپ جمعرات کو پچیس جمادی اولیٰ  ۳۶ھ؁  چھتیس جنگ جمل میں شہید ہوئے،چونسٹھ سال عمر پائی،بصرہ میں دفن ہوئے۔(مرقات و اشعہ)فقیر نے ان کے مزار کی زیارت کی ہے،آپ کے متعلق یہ آیت آئی:"فَمِنْہُمۡ مَّنۡ قَضٰی نَحْبَہٗ"انہوں نے اپنا مقصد حیات پورا کردیا نذر پوری کردی۔اشعہ نے فرمایا کہ آپ نے اسّی زخم کھائے حتی کہ ننگیز بھی زخمی ہوگیا تھا۔

۳؎  لوگ آپ کے اس سوکھے ہوئے ہاتھ شریف کی زیارت کرتے ہوں گے اس لیے فرمایا رایت۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن