30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۳؎ ابن جوزی نے کہا کہ یہ حدیث موضوع ہے مگر حق یہ ہے کہ موضوع نہیں۔یہ حدیث بہت اسنادوں سے مروی جو سب ضعیف ہیں،تعدد اسناد سے حدیث ضعیف بھی قوی ہوجاتی ہے اور فضائل میں حدیث ضعیف بھی معتبر ہے۔(مرقات)
|
6095 -[9] وَعَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ إِذَا سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطَانِي وَإِذَا سَكَتُّ ابْتَدَأَنِي. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ «حَسَنٌ غَرِيبٌ» |
روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں کہ میں جب رسول الله صلی الله علیہ و سلم سے مانگتا تھا تو آپ مجھے عطا فرماتے تھے ۱؎ اور جب میں خاموش ہوتا تو آپ مجھ سے کلام کی ابتداء فرماتے ۲؎ (ترمذی) اور فرمایا یہ حدیث حسن غریب ہے۔ |
۱؎ اگر سوال سے مراد ہے کچھ پوچھنا تو عطا سے مراد ہے جواب دینا اور اگر سوال سے مراد ہے کچھ مانگنا تو عطا سے مراد ہے عطا فرمانا دونوں احتمال درست ہیں۔خیال رہے کہ کسی اور سے مانگنا باعث شرم ہے مگر حضور صلی الله علیہ و سلم سے مانگنا باعث فخر ہے ہمارا ہاتھ دست سوال ہے حضورکے سامنے پھیلنے کے لیے حضورصلی اللہ علیہ و سلم کا ہاتھ دست عطا ہے ہمارے پھیلے ہوئے ہاتھوں کو بھرنے کے لیے۔
۲؎ اس جملہ کے بھی دو مطلب ہیں: جب میں خاموش رہتا کچھ نہ پوچھتا نہ بولتا تو حضور انور خود مجھ سے کلام کی ابتداء فرماتے تاکہ میں بولوں۔دوسرے یہ کہ اگر میں کچھ نہ مانگتا تو حضور خود بغیر مانگے مجھے عطا فرماتے حضورصلی اللہ علیہ و سلم بن مانگے دینے والے داتا ہیں صلی الله علیہ و سلم۔حضرت علی اس واقعہ سے اپنا قرب رسول بیان فرمارہے ہیں کہ مجھے اس بارگاہ میں بہت قرب تھا کیوں نہ ہوتا کہ علی نے آغوش رسول میں پرورش پائی تھی رضی الله عنہ۔
|
6096 -[10] وَعَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا دَارُ الْحِكْمَةِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَالَ: رَوَى بَعْضُهُمْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ شَرِيكٍ وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ عَنِ الصُّنَابِحِيِّ وَلَا نَعْرِفُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَحَدٍ مِنَ الثِّقَاتِ غَيْرَ شَرِيكٍ |
روایت ہے انہیں سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے کہ میں علم کا گھر ہوں علی اس کا دروازہ ہیں ۱؎ (ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث غریب ہے اور فرمایا کہ بعض محدثین نے یہ حدیث شریک سے روایت کی ہے اور اس میں صنابحی کا ذکر نہ کیا اور ہم یہ حدیث سوائے شریک کے کسی ثقہ سے نہیں پہچانتے ۲؎ |
۱؎ یعنی جیسے گھر کی جو چیز ملتی ہے دروازہ سے ملتی ہے ایسے ہی میرے علم سے جو کچھ جسے ملے گا علی کے ذریعے ملے گا۔ خیال رہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے علوم بہت ہیں اور ان علوم کے بہت دروازے ہیں۔حضرت علی ولایت اور قضا کے دروازہ ہیں کہ فرمایا و اقضاھم علی،حضرت ابی ابن کعب علم تجوید یعنی قراءت کے دروازے ہیں کہ فرمایا انہ اقراءکم اور حضرت زید ابن ثابت علم فرائض کے دروازہ ہیں کہ فرمایا انہ افرضکم اور حضرت معاذ ابن جبل علم حلال و حرام کے دروازہ ہیں کہ ھو اعلمکم بالحلال والحرام۔حضور کے علوم جنت سے زیادہ وسیع ہیں جب جنت کے دروازہ آٹھ ہیں لھا ثمانیۃ ابواب تو نہ معلوم حضورصلی اللہ علیہ و سلم کے علم کے کتنے دروازے ہیں جن میں سے ایک حضرت علی بھی ہیں،ہر صحابی حضور کے کسی نہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع