30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
6085 -[3] عَن ابْن عمر قَالَ: كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ:أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِي الله عَنْهُم. رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ |
روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ ہم حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی زندگی شریف میں کہا کرتے تھے ابو بکر،عمر،عثمان اللہ ان سے راضی رہے ۱؎ (ترمذی) |
۱؎ یعنی ہم حضور کی حیات شریف میں حضور کے سامنے ان تین صحابہ کو ایک ساتھ ذکر کرتے تھے اسی ترتیب کے ساتھ کہ پہلے حضرت ابوبکر صدیق کا نام پھر حضرت عمر کا پھر حضرت عثمان کا نام لیتے تھے ان کے مراتب میں بھی یہ ہی ترتیب ہے اور حضور انور ہماری یہ ترتیب سنتے اور خاموش رہتے تھے جس سے اس کی تائید ہوتی ہے۔
|
6086 -[4] عَن جابرن أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُرِيَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ صَالِحٌ كَأَنَّ أَبَا بَكْرٍ نِيطَ بِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنِيطَ عُمَرُ بِأَبِي بَكْرٍ وَنِيطَ عُثْمَانُ بِعُمَرَ» قَالَ جَابِرٌ: فَلَمَّا قُمْنَا مِنْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْنَا: أَمَّا الرَّجُلُ الصَّالِحُ فَرَسُولُ اللَّهِ وَأَمَّا نَوْطُ بَعْضِهِمْ بِبَعْضٍ فَهُمْ وُلَاةُ الْأَمْرِ الَّذِي بَعَثَ اللَّهُ بِهِ نَبِيَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ |
روایت ہے حضرت جابر سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ آج رات ایک نیک بندے کو خواب دکھایا گیا ۱؎ گویا ابوبکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ پیوستہ کیے گئے(جوڑے گئے)اور عمر ابوبکر کے ساتھ جوڑے اور عثمان عمر کے ساتھ جوڑے گئے ۲؎ حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس سے اٹھے تو ہم نے کہا کہ نیک بندے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہیں۳؎ رہا ان کے بعض کا بعض سے جوڑا جانا یہ وہ خلفاء دین ہیں جس دین کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو بھیجا ۴؎ (ابوداؤد) |
۱؎ رجل صالح سے مراد خود حضور انور کی اپنی ذات بابرکات ہے۔خیال رہے کہ صالح یا بنا ہے صلح سے بمعنی نیکی،یا صلاحیت سے بمعنی ہر کمال کی لیاقت و قابلیت یہاں دونوں معنی درست ہیں۔پھر مؤمنین کی صالحیت اور قسم کی اولیاء اللہ کی اور قسم کی،نبیوں کی اور قسم کی،پھر حضور کی صلاحیت اور ہی قسم کی ہے۔لفظ صالح ایک ہے مگر درجہ صالحیت میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔حضرات انبیاء کرام نے دعا کی تھی"تَوَفَّنِیۡ مُسْلِمًا وَّ اَلْحِقْنِیۡ بِالصّٰلِحِیۡنَ"۔بتاؤ یہاں صالح کے کیا معنی ہیں جس کی دعا وہ حضرات مانگ رہے ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع