دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۳؎  احلاس جمع ہے حلس کی۔حلس وہ کمبل جو اونٹ پر کاٹھی کے نیچے ڈالا جاتاہے اس کا ترجمہ پھول کرلو اور۔اقتاب جمع ہے قتب کی بمعنی پالان جس میں سواری کی جاتی ہے۔(مرقات و اشعہ)مطلب یہ ہے کہ سو اونٹ مع تمام سامان کے میں حاضر کرتا ہوں۔

۴؎  حضور انور نے تین بار چندہ کی اپیل کی ہر بار میں حضرت عثمان نے سو دو تین سو اونٹ کا مع سامان کے اعلان کیا کسی کو بولنے کا موقع ہی نہ دیا،چھ سو اونٹ مع سامان کا بھی اعلان کیا اور ایک ہزار اشرفیوں کا بھی جیساکہ دوسری روایات میں آرہا ہے۔خیال رہے کہ یہ تو ان کا اعلان تھا مگر حاضر کرنے کے وقت نو سو پچاس اونٹ پچاس گھوڑے اور ایک ہزار اشرفیاں پیش کیں پھر بعد میں دس ہزار اشرفیاں اور پیش کیں دیکھو مرقات۔ہم نے حضرت عثمان کی شان میں یہ واقعہ یوں عرض کیا ہے۔شعر

دست عطا کھل گیا دیکھا جو یہ ماجرا                           غازیان مصطفی بے سرو سامان ہیں

خیال رہے کہ آپ نے پہلی بار میں ایک سو کا اعلان کیا،دوسری بار سو کے علاوہ اور دو سو کا،تیسری بار اور تین سو کا کل چھ سو کا اعلان فرمایا۔(مرقات)

۵؎  اس عبارت میں پہلا ما نافیہ ہے ما علٰی عثمان اور دوسرا ما موصولہ ہے ما عمل بعد ھذہ،یعنی عثمان اب اس کے بعد جو کام بھی کریں انہیں مضر نہ ہوگا۔اس فرمان عالی کا منشاء یہ نہیں ہے کہ حضرت عثمان کو گناہوں کی اجازت دے دی گئی بلکہ یہ ایسا ہے جیسے پرندے کے پر کاٹ کر اس سے کہا جاوے کہ جا اڑتا پھر اب اڑے کاہے سے یوں ہی حضور انور نے ان کے دل پر اپنا ہاتھ رکھ لیا اب عثمان کے دل میں گناہ کرنے کا خیال بھی کیسے پیدا ہوسکتا ہے۔بعض شارحین نے فرمایا کہ یہاں عمل سے مراد نفلی عمل ہیں یعنی اگر اب عثمان کوئی نفلی عبادت نہ کریں تو مضر نہیں مگر یہ غلط ہے نقصان نہیں ہوتا،نفل تو ہوتا ہی وہ ہے جس کے نہ کرنے پر نقصان نہ ہو لہذا مطلب وہ ہی ہے جو ہم نے کہا کیونکہ عبادت نہ کرنے سے تو ہم کو بھی غرض کیا۔

6073 -[5]

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: جَاءَ عُثْمَانُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَلْفِ دِينَارٍ فِي كُمِّهِ حِينَ جَهَّزَ جَيْشَ الْعُسْرَةِ فَنَثَرَهَا فِي حِجْرِهِ فَرَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَلِّبُهَا فِي حِجْرِهِ وَيَقُولُ: «مَا ضَرَّ عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ الْيَوْمِ» مرَّتَيْنِ. رَوَاهُ أَحْمد

روایت ہے عبدالرحمان ابن سمرہ سے فرماتے ہیں کہ عثمان نے جب لشکر عسرت کو سامان دیا تو اپنی آستین میں ہزار اشرفیاں لائے انہیں حضور کی گود میں ڈال دیا ۱؎  میں نے نبی صلی الله علیہ و سلم کو دیکھا کہ آپ اپنی گود میں الٹ پلٹ رہے ہیں اور فرمارہے ہیں کہ آج کے بعد سے عثمان کو کوئی عمل جو وہ کریں نقصان نہ دے گا۲؎ (احمد)

۱؎  اس سے دو مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ صدقہ دینے میں جلدی کرے ٹال مٹول نہ کرے فورًا صدقہ دے۔دوسرے الله کی راہ کا صدقہ حضور کی بارگاہ میں پیش کردو وہ موقعہ بموقعہ خرچ کریں جس سے وہ صدقہ بارگاہِ الٰہی میں قبول ہوجائے۔دیکھو حضرت عثمان نے یہ اشرفیاں خود غازیوں پر صرف نہ کیں حضور کی بارگاہ میں پیش کیں،رب فرماتاہے:"خُذْ مِنْ اَمْوٰلِہِمْ صَدَقَۃً تُطَہِّرُہُمْ وَتُزَکِّیۡہِمۡ بِہَا"صدقہ کے ذریعہ حضور مسلمانوں کو پاک فرماتے ہیں اس لیے آج بھی ایصال ثواب کرتے وقت مسلمان کہتے ہیں نذر الله نیاز رسول اللہ۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن