دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱؎  یہ حدیث بہت اسنادوں اور مختلف الفاظ سے مروی ہے۔اس کثرت اسناد سے اس کا ضعف جاتا رہا،نیز ترمذی کی اسناد ضعیف ہے باقی اسنادیں صحیح ہیں۔چنانچہ یہ حدیث ابن عساکر نے حضرت ابوہریرہ سے،امام سیوطی نے جامع صغیر میں،ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ سے،ریاض میں حضرت زید ابن اسلم سے مختلف الفاظ سے روایت کی۔(مرقات)یوں ہی امام احمد نے حضرت طلحہ سے روایت کی۔

۳؎  منقطع حدیث وہ ہے جس کی اسناد میں ایک راوی یا دو راوی الگ الگ جگہ سے چھوٹ گئے ہوں اور اگر دو راوی مسلسل چھوٹ گئے ہوں تو اسے معضل کہتے ہیں۔ان شاء الله حدیث کے اقسام و احکام ہم شرح کے آخر میں لکھیں گے۔

6072 -[4]

وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ خَبَّابٍ قَالَ: شَهِدْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَحُثُّ عَلَى جَيْشِ الْعُسْرَةِ فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: يَا رَسُول الله عَلَيَّ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ حَضَّ عَلَى الْجَيْشِ فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: عَلَيَّ مِائَتَا بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ ثُمَّ حَضَّ فَقَامَ عُثْمَانُ فَقَالَ: عَلَيَّ ثَلَاثُمِائَةِ بَعِيرٍ بِأَحْلَاسِهَا وَأَقْتَابِهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَنَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْزِلُ عَنِ الْمِنْبَرِ وَهُوَ يَقُولُ: «مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ مَا عَلَى عُثْمَانَ مَا عَمِلَ بَعْدَ هَذِهِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت عبدالرحمن ابن خباب سے فرماتے ہیں ۱؎  کہ میں نبی صلی الله علیہ و سلم کی خدمت میں حاضر ہوا آپ عسرت کے لشکر پر رغبت دے رہے تھے۲؎  تو جناب عثمان کھڑے ہوکر بولے یا رسول الله میرے ذمہ الله کی راہ میں سو اونٹ ان کے کمبل اور پلان کے ساتھ۳؎ حضور نے اس لشکر کے متعلق پھر رغبت دی پھر جناب عثمان کھڑے ہوگئے عرض کیا میرے ذمہ دو سو اونٹ ہیں مع ان کے کمبل کے اور پلان کے حضور نے پھر رغبت دلائی تو عثمان کھڑے ہوگئے بولے میرے ذمہ الله کی راہ میں تین سو اونٹ ہیں مع ان کے کمبل و پالان کے۴؎ تو میں نے رسول الله صلی الله علیہ و سلم کو دیکھا کہ حضور انور منبر سے اتر رہے ہیں اور فرما رہے ہیں کہ اب اس کے بعد عثمان پر کوئی گناہ نہیں وہ جو بھی کریں اس کے بعد عثمان پر کوئی گناہ نہیں وہ جو بھی کر یں۵؎ (ترمذی)

۱؎  آپ حضرت خباب ابن ارت کے بیٹے ہیں،آپ خود تو تابعی ہیں مگر آپ کے والد خباب ابن ارت صحابی ہیں،آخر میں بصرہ میں قیام رہا وہاں ہی وفات ہوئی۔

۲؎  غزوہ عسرت غزوہ تبوک کا نام ہے اور اس غزوہ میں جانے والوں کو جیش عسرت کہتے ہیں کیونکہ یہ غزوہ مسلمانوں کی سخت تنگی نا داری بے سامانی کی حالت میں ہوا،گرمی سخت تھی تبوک جگہ بہت دور تھی۔چنانچہ خیبر مدینہ منورہ سے ایک سو ساٹھ میل ہے اور خیبر سے تبوک پانچ سو میل ہے تو تبوک مدینہ منورہ سے چھ سو ساٹھ۶۶۰ میل ہوا وہاں سے عمان وہاں سے بیت المقدس یہ سب ایک ہی راستہ پر ہیں،حضور انور نے لوگوں کو جہاد کے لیے چندہ دینے کا حکم دیا۔غزوہ تبوک حضور انور کا آخری غزوہ ہے جو      ۹ھ؁  میں ہوا،اس کے بعد حضورصلی الله علیہ و سلم نے کوئی غزوہ نہ کیا(مرقات) اس غزوہ میں لشکر اسلام بہت بڑا تھا۔خیال رہے کہ غزوہ بدر میں لشکر اسلام تین سو تیرہ تھا،احد میں سات سو،حدیبیہ میں پندرہ سو،فتح مکہ میں دس ہزار اور غزوہ حنین میں بارہ ہزار(مرقات)تبوک میں چالیس ہزار اور ستر ہزار کے درمیان تھا۔(مدارج)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن