دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

6045 -[11]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اللَّهُمَّ أَعِزَّ الْإِسْلَامَ بِأَبِي جَهْلِ بْنِ هِشَامٍ أَوْ بِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ» فَأَصْبَحَ عُمَرُ فَغَدَا عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَسْلَمَ ثُمَّ صَلَّى فِي الْمَسْجِدِ ظَاهرا. رَوَاهُ أَحْمد وَالتِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے وہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی کہ حضور نے فرمایا الٰہی اسلام کو عزت دے یا ابوجہل ابن ہشام سے یا عمر ابن خطاب کے ذریعہ ۱؎ تو جناب عمر نے سویرا کیا نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں صبح ہی حاضر ہوئے اسلام قبول کرلیا۲؎ پھر مسجد میں ظاہر ظہور نماز پڑھی گئی۳؎ (احمد و ترمذی)

۱؎  یعنی الٰہی ان دونوں میں سے ایک کو اسلام قبول کرنے کی توفیق دے تاکہ ان کے ذریعہ سے اسلام خوب پھیلے۔معلوم ہوا کہ عالم اسباب میں اسباب سے کام لینا جائز ہے۔حضرت عمر کا اسلام سبب بنا اشاعت اسلام کا،حضور انور نے اس کی دعا مانگی۔رب تعالٰی بھی حضرت عمر کے متعلق ارشاد فرماتاہے:"یٰۤاَیُّہَا النَّبِیُّ حَسْبُکَ اللہُ وَمَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْمُؤْمِنِیۡنَ"اے نبی آپ کو اللہ تعالٰی اور یہ مؤمن کافی ہے جس نے اب آپ کی اتباع کی ہے یعنی حضرت عمر۔آپ کے اسلام لانے پر فرشتوں نے ایک دوسرے کو مبارک بادیاں دیں۔غرضکہ سب طالب اسلام ہیں اور حضرت عمر مطلوب اسلام۔

۲؎ آپ کے اسلام لانے کا مختصر واقعہ یہ ہے کہ ابوجہل نے اعلان کیا کہ جو محمد(صلی اللہ علیہ وسلم )کو قتل کرے اسے ایک سو اونٹنیاں اور ایک سو اوقیہ چاندی انعام دوں گا،حضرت عمر نے اس سے کہا کہ کیا تو یہ وعدہ پورا کرے گا اس نے کہا ہاں نقد دوں گا ادھار نہ ہوگا،آپ تلوار لےکر دار ارقم کی طرف چل دیئے جہاں حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم مع مسلمانوں کے قیام فرما تھے،راستہ میں کسی نے کہا کہ عمر تم نے اگر ان کو قتل کردیا تو بنی ہاشم کے مقابلہ سے کیسے بچو گے،آپ نے فرمایا شاید تو بھی مسلمان ہوچکا ہے جو مجھے ڈراتا ہے اس نے کہا کہ اس سے عجیب یہ ہے کہ تمہاری بہن اور تمہارے بہنوئی بھی مسلمان ہوچکے ہیں،آپ کو غیرت آئی اپنی بہن کے گھر پہنچے تو گھر سے قرآن مجید کی تلاوت کی آواز آرہی تھی،حضرت سعید ابن زید جو ان دونوں کو قرآن پڑھا رہے تھے وہ چھپ گئے،آپ نے اپنے بہنوئی سے کہا میں نے سنا ہے تم مسلمان ہوچکے ہو یہ کہہ کر انہیں لپٹ گئے مارنے لگے،بہن چھڑانے لگیں تو انہیں بھی مارا،بہن بولیں اے عمر تم چاہے ہم کو ہلاک کردو ہم تو مسلمان ہوچکے ہیں،اس کلام نے اپنا کام کردیا دل پر چھری سی چل گئی،فرمایا وہ کلام مجھے بھی سناؤ جو تم پڑھ رہی تھیں،فرمایا پہلے غسل کرو آپ نے غسل کیا پھر کلام سنا سورہ طٰہٰ شریف تھی جب یہ آیت"اَللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ  لَہٗ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی"سنی تو نعرہ مار کر بولے کہ جس کی یہ صفت ہے وہ ہی لائق عبادت ہے۔اتفاقًا حضرت خباب ابن ارت وہاں پہنچے فرمایا اے عمر آج رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے تمہارے ایمان کی دعا مانگی ہے تم کو ایمان اس دعا کی برکت سے ملا پھر آپ حضرت خباب کے ساتھ حضور کے پاس بیت ارقم میں پہنچے    ؎

گر کے قدموں پر وہ قربان ہوگئے                            پڑھ لیا کلمہ مسلمان ہوگئے        (مرقات)

بعض لوگ کہتے ہیں کہ حضور نے یہ دعا نہ کی تھی کہ خدایا اسلام کو عمر کے ذریعہ عزت دے بلکہ دعا یہ کی تھی اللھم اعز عمر بالاسلام خدایا عمر کو بذریعہ اسلام عزت دے مگر یہ غلط ہے حضور نے یہ ہی دعا کی تھی کہ خدایا عمر کے ذریعہ اسلام کو عزت دے،یہ ایسا ہی ہے جیسے رب کا فرمانا"فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ"یا حضور فرماتے ہیں زینوا القرآن باصواتکم۔حضرت عمر نبوت کے پانچویں سال ایمان لائے،آپ سے چالیس مسلمانوں کا عدد پورا ہوا،آپ سے تین دن پہلے جناب حمزہ ایمان لائے تھے۔ (مرقات)

۳؎ یعنی جناب عمر کے اسلام سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ و سلم اور مسلمان چھپ کر نمازیں پڑھتے تھے آپ کے اسلام لانے پر مسلمانوں نے علانیہ مسجد حرام میں آکر نماز پڑھی۔یہاں نماز سے یہ نماز پنجگانہ فریضہ اسلام مراد نہیں کیونکہ حضرت عمر نبوت کے پانچویں سال ایمان لائے اور نماز پنج گانہ نبوت کے گیارہویں سال معراج میں فرض ہوئیں،بلکہ اس سے وہ نمازیں مراد ہیں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن