دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۱۵؎ یہ فرمان عالی گذشتہ  سارے مضمون کا تتمہ یا اس کی وجہ ہے الله تعالٰی نے حضور جیسا عزت والا کوئی پیدا ہی نہیں کیا،حضور نے جس پر نگاہ کرم کردیں وہ عزت والا ہوجاوے،خدا تعالٰی کے بعد حضور ہی عزت والے ہیں۔

5763 -[25]

وَعَن عَمْرو بن قَيْسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " نَحْنُ الْآخِرُونَ وَنَحْنُ السَّابِقُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَإِنِّي قَائِلٌ قَوْلًا غَيْرَ فَخْرٍ: إِبْرَاهِيمُ خَلِيلُ الله ومُوسَى صفي الله وَأَنا حبييب اللَّهِ وَمَعِي لِوَاءُ الْحَمْدِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَإِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي فِي أُمَّتِي وَأَجَارَهُمْ مِنْ ثَلَاثٍ: لَا يَعُمُّهُمْ بِسَنَةٍ وَلَا يَسْتَأْصِلُهُمْ عَدُوٌّ وَلَا يجمعهُمْ على ضَلَالَة ". رَوَاهُ الدَّارمِيّ

روایت ہے حضرت عمرو ابن قیس ۱؎ سے کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہم آخری ہیں اور ہم قیامت کے دن اول ہوں گے۲؎  اور میں ایک بات کہتاہوں مگر فخر نہیں کہ ابراہیم علیہ السلام الله کے خلیل ہیں،موسیٰ علیہ السلام الله کے برگزیدہ ہیں۳؎ اور میں الله کا محبوب ہوں قیامت کے دن حمد کا جھنڈا میرے پاس ہوگا۴؎ الله نے مجھے میری امت کے بارے میں وعدہ فرمالیا ہے اور انہیں تین آفتوں سے امان دی ہے ان پر عام قحط نہ بھیجے گا،انہیں کوئی دشمن جڑ سے نہ اکھیڑے گا،انہیں گمراہی پر جمع نہ کرے گا۵؎ (دارمی)

۱؎  آپ کا نام عبدالله ابن ام مکتوم ہے،آپ کے والد کا نام قیس ماں کا نام عاتکہ ہے جو حضرت خدیجۃ الکبریٰ کی خالہ ہیں، آپ مشہور صحابی ہیں،نابینا تھے،حضور انور نے بہت موقعوں پر مدینہ منورہ کا خلیفہ وقتی آپ کو بنایا،قوی یہ ہے کہ عہد فاروقی میں قادسیہ میں شہید ہوئے۔

۲؎ یعنی دنیا میں سب نبیوں سے آخر ہمارا ظہور ہوا،کتاب آخری یعنی قرآن ہم کو ملی،آخری کلمہ ہمارا جاری ہوا،آخری ملت آخری امت ہماری ہے،قیامت میں ہر جگہ اولیت کا سہرا ہمارے سر ہوگا،اول شفیع ہم،جنت میں پہلے داخلہ ہمارا پھر دوسرے نبیوں کا، ساری امتوں میں پہلے ہماری امت جنت میں جاوے گی پھر دوسری امتیں۔غرضکہ"ہُوَ الْاَوَّلُ وَ الْاٰخِرُ"مخلوق میں ہم ہیں اس کی تحقیق ہماری کتاب شان حبیب الرحمن میں ملاحظہ کرو۔

۳؎ یہاں صفی لغوی معنی میں ہے یعنی چنے ہوئے جنہیں الله تعالٰی نے اپنے کلام کے لیے چن لیا ورنہ صفی الله حضرت آدم علیہ السلام کا لقب ہے آپ کا لقب کلیم الله ہے۔

۴؎  ان تمام فرمانوں کی شرح ابھی کچھ پہلے ہم عرض کرچکے ہیں۔حمد سے مراد یا تو حامدیت ہے کہ سب سے زیادہ حمد الٰہی حضور کریں گے اس لیے آپ کا نام پاک احمد ہے،یا مراد محمودیت ہے کہ اس دن سب سے زیادہ حمد حضور ہی کی ہوگی اسی لیے آپ کا نام پاک محمد ہے صلی الله علیہ وسلم۔محمودیت کا ظہور دنیا میں بھی ہو رہا ہے،جتنی حمدوثناء حضور کی ہوئی اور ہو رہی ہے اتنی کسی کی نہ ہوئی،ہر زبان میں آپ کے نعتیہ قصیدے بھی ہیں اور نعتیہ کلام بھی۔

۵؎ یعنی میری امت میں اختلافات ہوں گے مگر سارے گمراہ نہ ہوں گے ایک جماعت ضرور حق پر رہے گی،وہ ہی سب پر غالب ہوگی،سواد اعظم یعنی بڑا گروہ وہ ہی ہوگا۔

5764 -[26]

وَعَنْ جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا قَائِدُ الْمُرْسَلِينَ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا خَاتَمُ النَّبِيِّينَ وَلَا فَخْرَ وَأَنَا أَوَّلُ شافعٍ وَمُشَفَّع وَلَا فَخر» . رَوَاهُ الدَّارمِيّ

روایت ہے حضرت جابر رضی الله عنہ سے کہ نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا میں رسولوں کا پیش رو ہوں ۱؎ فخریہ نہیں کہتا میں نبیوں میں آخری ہوں،فخریہ نہیں کہتا میں پہلا شفاعت والا اور مقبول الشفاعت ہوں فخریہ نہیں(دارمی)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن