30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱؎ عمر صفت مشبہ ہے اس کا مصدر عمران ہے بمعنی آباد ی،عمر کے معنی ہیں آباد رکھنے والا یا آباد کرنے والا۔حضرت عمر نے اسلام آباد کیا قدرت نے انہیں پہلے ہی عمر نام عطا فرمایا۔انسان کی زندگی کی عمر کو عمر کہتے ہیں یعنی جسم کی آبادی کا زمانہ جیساکہ روح اسے آباد رکھتی ہے۔آپ کی کنیت ابوحفص ہے،آپ کے فضائل بے شمار ہیں،آپ اسلام کے مطلوب ہیں کہ حضور انور نے رب سے دعا کرکے انہیں لیا،قرآن مجید کی بیس آیات سے زیادہ آپ کی رائے کے موافق آئیں،ان آیات کی تفصیل لمعات میں شیخ نے کی،اشعۃ اللمعات میں صرف تعداد بتائی آپ نے اپنے دس سالہ دور خلافت میں اسلام دور دور پھیلایا،جتنی فتوحات آپ کے زمانہ میں ہوئیں ان کی مثال ملنی مشکل ہے،آپ مدینہ منورہ کی زمین مسجد نبوی شریف محراب النبی میں نماز فجر پڑھاتے ہوئے شہید ہوئے،آپ ۲۶ چھبیس ذی الحجہ بدھ کے دن ۲۳ھ زخمی کیے گئے اور یکم محرم اتوار کے دن دفن کیے گئے،تریسٹھ سال عمر پائی۔
|
6035 -[1] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ كَانَ فِيمَا قَبْلَكُمْ مِنَ الْأُمَمِ مُحَدَّثُونَ فَإِنْ يَكُ فِي أمّتي أحدٌ فإِنَّه عمر» . |
روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ تم سے پہلی امتوں میں الہام والے لوگ تھے تو اگر میری امت میں کوئی ہوا تو وہ عمر ہیں ۱؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ اس فرمان عالی کے بہت مطلب ہوسکتے ہیں۔آسان مطلب یہ ہے کہ محدثون سے مراد ہیں صاحب وحی انبیاء کرام یعنی گزشتہ امتوں میں حضرات انبیاء کرام ہوتے تھے،اگر میری امت میں کوئی نبی ہوتے تو وہ عمر ہوتے،اس کی شرح وہ حدیث ہے لو کان بعدی نبی لکان عمر اگر میرے بعد نبی ہوتا تو جناب عمر نبی ہوتے ورنہ حضور کی امت میں ہر زمانہ میں ہزارہا الہام والے اولیاء اللہ ہوتے رہے اور ہوتے رہیں گے،تمام صحابہ خصوصًا حضرت عثمان و علی و صدیق صاحب الہام اولیاء اللہ تھے۔(از مرقات)
|
6036 -[2] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ: اسْتَأْذن عمر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدَهُ نِسْوَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ يُكَلِّمْنَهُ وَيَسْتَكْثِرْنَهُ عَالِيَةً أَصْوَاتُهُنَّ فَلَمَّا اسْتَأْذَنَ عُمَرُ قُمْنَ فَبَادَرْنَ الْحِجَابَ فَدَخَلَ عُمَرُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَضْحَكُ فَقَالَ: أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «عَجِبْتُ مِنْ هَؤُلَاءِ اللَّاتِي كُنَّ عِنْدِي فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ ابْتَدَرْنَ الْحِجَابَ» قَالَ عُمَرُ: يَا عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ أَتَهَبْنَنِي وَلَا تَهَبْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم؟ قُلْنَ: نَعَمْ أَنْتَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِيهٍ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ الشَّيْطَانُ سَالِكًا فَجًّا قَطُّ إِلَّا سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ». وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ: زَادَ الْبَرْقَانِيُّ بَعْدَ قَوْلِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ: مَا أَضْحَكَكَ |
روایت ہے حضرت سعد ابن ابی وقاص سے فرماتے ہیں حضرت عمر ابن خطاب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے حاضری کی اجازت مانگی حضور کے پاس قریش کی کچھ عورتیں تھیں ۱؎ جو آپ سے کلام کر رہی تھیں اور زیادہ مانگتی تھیں۲؎ اونچی آواز سے۳؎ تو جب حضرت عمر نے اجازت مانگی تو ان سب نے حجاب میں جلدی کی۴؎ تو عمر حاضر ہوئے اور رسول اللہ ہنس رہے تھے تو فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اللہ آپ کے دندان کو ہنستا رکھے۵؎ تو نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ میں ان عورتوں سے تعجب کرتا ہوں جو میرے پاس تھیں جب انہوں نے آپ کی آواز سنی تو پردے میں جلدی کی۶؎ حضرت عمر نے فرمایا اے اپنی جانوں کی دشمن۷؎ کیا تم مجھ سے ڈرتی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم سے نہیں ڈرتیں وہ بولی ہاں۸؎ آپ سخت طبیعت اور سخت گیر ہیں۹؎ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا خوب اے ابن خطاب اس کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے شیطان تم سے نہیں ملتا کسی راستہ میں چلتا ہوا مگر وہ آپ کی راہ کے سوا دوسرے راہ چلتا ہے۱۰؎ (مسلم،بخاری)حمیدی نے کہا کہ برقانی نے یارسول اللہ کے بعد ما أضحكك سے زیادہ کیا ۱۱؎ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع