دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

۲؎  یہاں عتیق بمعنی آزاد کرنے والا ہے،حضرت صدیق کے غلام بھی دوزخ سے آزاد ہیں  ؎

تو ہے آزاد سقر سے ترے بندے آزاد                     ہے یہ سالک بھی ترا بندہ بے زر صدیق

حضور کے سارے صحابہ ہی آگ سے آزاد ہیں"وَکُلًّا وَّعَدَ اللہُ الْحُسْنٰی"مگر جناب صدیق کی آزادی کسی خاص نوعیت کی ہے جیسے"لِیَغْفِرَ لَکَ اللہُ مَا تَقَدَّمَ مِنۡ ذَنۡۢبِکَ"۔

6032 -[14]

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُّ عَنْهُ الْأَرْضُ ثُمَّ أَبُو بَكْرٍ ثُمَّ عُمَرُ ثُمَّ آتِي أَهْلَ الْبَقِيعِ فَيُحْشَرُونَ مَعِي ثُمَّ أَنْتَظِرُ أَهْلَ مَكَّةَ حَتَّى أحشرَ بَين الْحَرَمَيْنِ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيّ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میں پہلا وہ شخص ہوں جس سے زمین کھولی جاوے گی پھر ابوبکر پھر عمر ۱؎  پھر میں بقیع والوں کے پاس آؤں گا تو وہ میرا ساتھ جمع کیے جائیں گے پھر میں مکہ والوں کا انتظار کروں گا ۲؎ حتی کہ ہم دونوں حرموں کے درمیان حشر کیے جائیں گے۳؎ (ترمذی)

۱؎  یعنی قیامت میں جب دوسری بار صور پھونکا جاوے گا تو پہلے قبر انور ہماری پھٹے گی ہم اٹھیں گے پھر ترتیب وار ان دونوں بزرگوں کی۔خیال رہے کہ ان دونوں بزرگوں کی اولیت یا تو اس امت کے لحاظ سے ہے یا ساری امتوں کے اولیاء کے لحاظ سے۔ (مرقات)ورنہ پہلے حضور کی قبر انور کھلے گی پھر دوسرے نبیوں کی قبور مگر گروہ اولیاء اللہ میں پہلے ان دونوں بزرگوں کی۔

۲؎  اس فرمان عالی سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور انور جنت بقیع والے مؤمنوں کے پاس خود تشریف لے جائیں گے پھر یہاں ہی مکہ کے جنت معلے کے مدفونین کا انتظار کریں گے،وہ لوگ یہاں ہی پہنچیں گے،پھر یہاں ہی حضور انور فلسطین کی زمین کی طرف چلیں گے جہاں محشر قائم ہوگی مگر بعض روایات میں ہے کہ یہ اجتماع حرمین طیّبین کے درمیان ہوگا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ حضور انور ادھر سے مکہ والوں کے لیے چلیں گے ادھر سے مکہ والے حضور انور کی طرف درمیان میں ملاقات ہوگی مگر پہلی روایت قوی ہے کہ اہل مکہ مدینہ منورہ میں پہنچے گے۔

۳؎  اس سے معلوم ہوا کہ حرمین طیّبین کی زمین میں دفن ہونا بڑی ہی خوش نصیبی ہے۔اللہ تعالٰی زمین مدینہ میں دفن نصیب کرے مجھے اور حضور کے سارے غلاموں کو۔شعر

کعبہ کے صدقہ دل کی تمنا مگر یہ ہے                      مرنے کے وقت منہ ہودشد کی طرف

اگر ایسی موت آئے تو کیا پوچھنا میرا                        ہوں خاک پر نگاہ دریار کی طرف

خیال رہے کہ ان دونوں قبرستانوں کے مدفون تو حضور کیساتھ یہاں ہی جمع ہوجائیں گے،دوسرے مسلمان محبت والے شام کی زمین یعنی محشر میں حضور انورکے ساتھ ہوجائیں گے۔حضور فرماتے ہیں من احب قوما حشر معھم جو جس قوم سے محبت کرے گا اسی کے ساتھ اس کا حشر ہوگا۔(مرقات)

6033 -[15]

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَتَانِي جِبْرِيلُ فَأَخَذَ بِيَدِي فَأَرَانِي بَابَ الْجَنَّةِ الَّذِي يَدْخُلُ مِنْهُ أُمَّتِي» فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَدِدْتُ أَنِّي كُنْتُ مَعَكَ حَتَّى أَنْظُرَ إِلَيْهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَمَا إِنَّكَ يَا أَبَا بَكْرٍ أَوَّلُ مَنْ يَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي» . رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میرے پاس جناب جبریل آئے میرا ہاتھ پکڑا پھر مجھے جنت کا وہ دروازہ دکھایا جس سے میری امت داخل ہوگی ۱؎ جناب ابوبکر نے کہا یارسول اللہ میری آرزو ہے کہ میں بھی آپ کے ساتھ ہوتا۲؎ حتی کہ اسے دیکھتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابوبکر تم وہ شخص ہو جو میری امت میں سے سب سے پہلے جنت میں جائے گا۳؎(ابوداؤد)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن