دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

موسیٰ ز ہوش رفت بہ یک پر تو صفات                   تو عین ذات می نگری درتبسمی

(۱۰)کلیم وہ جو جس کی راز دارانہ گفتگو محبوب کو سنا دی جاوے،حبیب وہ جس سے ہمکلامی کی باتیں کسی کو نہ بتائی جاویں(۱۱)کلیم وہ جس کا عصا غضب کا اژدھا ہو،حبیب وہ جس کا عصا گرتوں کا سہارا ہو    ؎

عصاءکلیم اژدھائے غضب تھا                                   گرتوں کا سہارا عصاء محمد

(۱۲)کلیم الله وہ جو رب سے عرض کرے"اَرِنِیۡۤ"اور رب فرمائے"لَنۡ تَرٰىنِیۡحبیب الله وہ جسے رب تقاضوں سے بلائے اپنا دیدار دکھائے ان کو یامحمد فرمائے     ؎

تو بدیں جمال و خوبی سر عرش گر خرامی                     ارنی بگوید آں کس کہ بگفت لن ترانی

(۱۳)روح الله وہ کہ جب اس کی پاک ماں کو تہمت لگے تو اس کے بچپن شریف کی میٹھی پیاری باتوں کے ذریعہ اس طیبہ طاہرہ کی عصمت بیان کی جائے یعنی اس کا گواہ بچہ ہو،حبیب وہ کہ جب اس کی زوجہ طیبہ طاہرہ کو تہمت لگے تو خود خالق گواہی دے (۱۴)روح الله وہ جس کا دم بے جان جسموں کو چند روز عارضی زندگی بخشے مگر حبیب الله وہ جس کا نام بے جان مردہ دلوں کو دائمی زندگی بخشے اور اس کا یہ فیض تاقیامت جاری رہے(۱۵)روح الله وہ جو مرے ہوئے انسانوں حیوانوں کو زندہ کرے،حبیب الله وہ جو خشک لکڑیوں کنکروں کو زندگی اور گویائی بخش کر ان سے اپنا کلمہ پڑھوائے(۱۶)صفی الله وہ جنہیں ایک بار فرشتے سجدہ کریں،حبیب الله وہ جن پر ہمیشہ الله تعالٰی اور فرشتے درود بھیجیں (۱۷)صفی الله وہ جو اجسام کے والد ہیں،حبیب الله وہ ارواح کے والد ہیں(۱۸)صفی الله وہ جو سارے انسانوں کے والد ہیں،حبیب الله وہ جو سارے عالم کی اصل ہیں جن کے نور سے عرش و فرش لوح قلم وغیرہ بنے(۱۹)صفی الله وہ جنہیں الله نے چیزوں کا نام سکھایا"وَعَلَّمَ اٰدَمَ الۡاَسْمَآءَ کُلَّہَاحبیب الله وہ جسے رحمن نے قرآن سکھایا " اَلرَّحْمٰنُ  عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ

۱۲؎ حلق جمع ہے حلقہ کی اور حلقہ کہتے ہیں چھلے یا زنجیر کی کڑی کو،یہ کڑیاں اور چھلے مل کر زنجیر بنتی ہے،زنجیر ہلانے سے مراد ہے دروازہ کھلوانا اپنی آمد کی اطلاع دے کر۔

۱۳؎ ہم پہلے عرض کرچکے ہیں کہ سارے نبی اور ان کی امتیں جنت کے دروازہ پر حضور انور سے پہلے پہنچ جائیں گے، حضور انور اپنے گنہگاروں کو بخشوانے،نیکیوں کے ہلکے پلے بھاری کرانے،صراط پر گرتوں کو سنبھالنے میں مصروف ہوں گے مگر دروازہ جنت بند ہوگا داروغہ جنت دروازے کے اندر ہوگا کسی کو زنجیر ہلانے بجانے کی جرأت  نہ ہوگی،ہمت و جرأت  والے نبی کا انتظار ہوگا حضور پہنچ کر دروازہ کھلوائیں گے۔

۱۴؎  اس فرمان عالی کی شرح وہ حدیث ہے کہ فقراء بمقابلہ اغنیاء کے پانچ سو سال پہلے جنت میں جائیں گے۔خیال رہے کہ یہاں فقیر سے مراد محتاج الی الخلق نہیں،یہ فقیری تو نفس کی ہے جس سے حضور انور نے پناہ مانگی ہے بلکہ اس سے مراد محتاج الی الله جسے حضور انور نے اپنے لیے فخر فرمایا الفقر فخری۔صوفیاء کہتے ہیں کہ فقیر وہ ہے جو عدم کے وقت صابر ہے وجود کے وقت باذل و سخی ہو۔(مرقات)لہذا اس سے لازم یہ نہیں آتا کہ حضرت عثمان غنی جنت میں آخر میں پہنچیں گے کیونکہ وہ مال کے غنی تھے دل کے فقر والے۔

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن