30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
السلام کی گھوڑی کی ٹاپ کے نیچے کی خاک سے سامری کے سونے کے بچھڑے میں جان پڑ گئی جو قرآن مجید سورۂ طٰہٰ میں بالتفصیل مذکور ہے"فَقَبَضْتُ قَبْضَۃً مِّنْ اَثَرِ الرَّسُوۡلِ"الخ۔
۴؎ یعنی اس ایک صحابی کی برکت سے ان کے توسل دعا سے فتح نصیب ہوگی،یہ مطلب نہیں کہ ان صحابی کی شجاعت و بہادری سے فتح ہوگی۔
۵؎ یعنی کسی تابعی کو جہاد میں ساتھ لے لو یا ان کے توسل سے دعاء فتح کرو۔اس سے معلوم ہوا کہ وسیلہ کے لیے اولیاء اللہ کی تلاش کرنا سنت مسلمین ہے حضور انور کو محبوب ہے۔
۶؎ اس حدیث کی وجہ سے بعض لوگوں نے کہا ہے جیسے صحابیت کے لیے صرف ایک نظر حضور کے چہرہ پر یا ایک آن کی صحبت کافی ہے،ایسے ہی تابعیت کے لیے صحابی کو ایک نظر دیکھ لینا یا ایک آن ان کی صحبت میں رہنا کافی ہے،ایسے ہی تبع تابعیت کے لیے مگر حق یہ ہے کہ صحابیت کی لیے تو حضور کو ایک نظر دیکھنا کافی ہے مگر تابعیت کے لیے بہت عرصہ صحابی کی صحبت میں رہنا ضروری ہے۔(اشعہ)خیال رہے کہ سارے تابعی یا تبع تابعی عادل و ثقہ نہیں ان میں فساق وفجار بھی ہیں اور ابرار و اخیار بھی، یزید حجاج وغیرہم تابعی ہیں مگر ہزارہا فاسقوں کے ایک فاسق ہیں۔خیال رہے کہ اولیاء اللہ سے توسل تاقیامت جاری رہے گا،حضور انور نے فرمایا کہ چالیس ابدال کی برکت سے بارشیں ہوں گی،نیز وفات یافتہ بزرگوں کا وسیلہ بھی حق ہے۔حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہ نے حضور کے روضہ انور کی چھت کھلوادی جس سے بارش ہوئی،یہاں منشا یہ ہے کہ جس لشکر میں صحابی یا تابعی ہوں تو ان کی برکت سے اللہ فتح دیتا ہے۔بہرحال یہ حدیث وفات یافتہ بزرگوں سے توسل کے خلاف نہیں۔
|
6010 -[4] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ) وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُ أُمَّتِي قَرْنِي ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ إِنَّ بَعْدَهُمْ قَوْمًا يَشْهَدُونَ وَلَا يُسْتَشْهَدُونَ وَيَخُونُونَ وَلَا يُؤْتَمَنُونَ وَيَنْذُرُونَ وَلَا يفون وَيَظْهَرُ فِيهِمُ السِّمَنُ» . وَفِي رِوَايَةٍ: «وَيَحْلِفُونَ وَلَا يستحلفون». |
روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میر ی امت میں بہترین میرا گروہ ہے ۱؎ پھر وہ لوگ جو اس سے قریب ہوں پھر وہ جو ان سے قریب ہوں ۲؎ پھر ان کے بعد ایسی قوم ہوگی جو گواہی دے گی حالانکہ گواہ بنائی نہ جائے گی۳؎ خیانت کرے گی امانت نہ کرے گی۴؎ نذر مانے گی اور نذر پوری نہ کرے گی۵؎ اور ان میں موٹاپا ظاہر ہوگا اور ایک روایت میں ہے کہ قسم کھائیں گےحالانکہ قسم نہ لئے جائیں گے۶؎ (مسلم،بخاری) |
۱؎ قرن کے لفظی معنی ہیں ملنا اسی سے ہے اقتران اور قرین،اصطلاح میں زمانہ کو بھی قرن کہتے ہیں اور زمانہ والوں کو بھی جو بیک وقت موجود ہوں یہاں قرن بمعنی اہل زمانہ ہیں یعنی ساتھی اس لیے آگے ہے ثم الذین یلونھم۔قرن بمعنی زمانہ میں گفتگو ہے کہ کتنے زمانہ کو قرن کہتے ہیں۔بعض نے کہا چالیس سال،بعض نے کہا اسی۸۰سال،بعض نے کہا سو سال،قوی یہ ہی ہے قرن مطلقًا زمانہ کو کہتے ہیں اس کی حد نہیں۔(مرقات)
۲؎ یہاں پہلے قرن سے مراد صحابہ کرام ہیں،دوسرے سے مراد تابعین،تیسرے سے مراد تبع تابعین ہیں۔خیال رہے کہ زمانہ صحابہ حضور کی ظہور نبوت سے ایک سوبیس سال تک رہا یعنی قریبًا ۱۰۰ سو ہجری تک اور زمانہ تابعین ۱۰۰ سے ۱۷۰ ایک سو
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع