دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

باب مناقب الصحابۃ

حضرات صحابہ کے فضائل   ۱؎

الفصل الاول

پہلی فصل

۱؎  مناقب جمع ہے منقبۃ کی بمعنی فضیلت و بزرگی۔(مرقات) صحابہ جمع ہے صاحب کی یا صحابی کی بمعنی ساتھی۔شریعت میں صحابی وہ انسان ہے جو ہوش و ایمان کی حالت میں حضور انور کو دیکھے یا صحبت میں حاضر ہو اور ایمان پر اس کا خاتمہ ہو جاوے، اگر درمیان میں مرتد ہوگیا پھر مسلمان ہوکر مَرا تب بھی صحابی ہے جیسے اشعث ابن قیس کے متعلق مشہور ہے۔(از اشعہ) جنات فرشتے یوں ہی حضرت ابراہیم ابن رسول اللہ صحابی نہیں۔صحابہ کی تعداد ان کے اقسام ہم ابھی کچھ پہلے عرض کرچکے ہیں۔صحابی تمام جہان کے مسلمانوں سے افضل،روئے زمین کے سارے ولی غوث قطب ایک صحابی کے گرد قدم کو نہیں پہنچتے۔صحابہ میں خلفاء راشدین بہ ترتیب خلافت افضل ہیں،پھر عشرہ مبشرہ،پھر بدر والے،پھر بیعت رضوان والے،پھر صاحب قبلتین۔کوئی صحابی فاسق نہیں سب عادل ہیں،رب فرماتاہے:"وَ اَلْزَمَہُمْ کَلِمَۃَ التَّقْوٰی وَ کَانُوۡۤا اَحَقَّ بِہَا"اور فرماتاہے:"وَ کَرَّہَ اِلَیۡکُمُ الْکُفْرَ وَ الْفُسُوۡقَ وَ الْعِصْیَانَصحابہ کے متعلق پوری بحث ہماری کتاب امیر معاویہ میں دیکھو۔

6007 -[1] (مُتَّفق عَلَيْهِ)

عَن أبي سعيدٍ الْخُدْرِيّ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي فَلَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا مَا بَلَغَ مُدَّ أَحَدِهِمْ وَلَا نصيفه».

روایت ہے حضرت ابوسعید خدری سے فرماتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے کہ میرے صحابہ کو برا نہ کہو کیونکہ اگر تم میں کا کوئی احد(پہاڑ)بھر سونا خیرات کرے تو ان کے ایک کے نہ مد کو پہنچے نہ آدھے کو  ۱؎ (مسلم،بخاری)

۱؎  چار مد کا ایک صاع ہوتا ہے اور ایک صاع ساڑھے چار سیر کا تو مد ایک سیر آدھ پاؤ ہوا یعنی میرا صحابی قریبًا سوا سیر جو خیرات کرے اور ان کے علاوہ کوئی مسلمان خواہ غوث و قطب ہو یا عام مسلمان پہاڑ بھر سونا خیرات کرے تو اس کا سونا قرب الٰہی اور قبولیت میں صحابی کے سوا سیر کو نہیں پہنچ سکتا،یہ ہی حال روزہ نماز اور ساری عبادات کا ہے۔جب مسجد نبوی کی نماز دوسری جگہ کی نمازوں سے پچاس ہزار گناہ ہے تو جنہوں نے حضورصلی اللہ علیہ و سلم کا قرب اور دیدار پایا ان کا کیا پوچھنا اور ان کی عبادات کا کیا کہنا یہاں قرب الٰہی کا ذکر ہے۔جس حدیث میں ہے کہ آخر زمانہ کے فلاں جہاد کے مجاہدین کی ایک جماعت کو فی کس پچاس صحابہ کے برابر ثواب ملے گا وہاں ثواب کا ذکر ہے قرب اور درجہ کا ذکر نہیں،درجہ اور ثواب میں بڑا فرق ہے۔اگر کسی سپاہی کو بادشاہ انعام دے دے تو وہ وزیر اعظم کے درجہ کو نہیں پہنچ سکتا۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حضرات صحابہ کا ذکر ہمیشہ خیر سے ہی کرنا چاہیے کسی صحابی کو ہلکے لفظ سے یاد نہ کرو۔یہ حضرات وہ ہیں جنہیں رب نے اپنے محبوب کی صحبت کے لیے چنا،مہربان باپ اپنے بیٹے کو بروں کی صحبت میں نہیں رہنے دیتا تو مہربان رب نے اپنے نبی کو بروں کی صحبت میں رہنا کیسے پسند فرمایا  ؎

رسول اللہ طیب ان کے سب ساتھی بھی طاہر ہیں                   چنیدہ بہرپا کاں حضرت فاروق اعظم ہیں

6008 -[2]

وَعَن أبي بردة عَن أَبيه قَالَ: رَفَعَ يَعْنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم رَأسه إِلَى السَّمَاء وَكَانَ كثيرا مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ إِلَى السَّمَاءِ. فَقَالَ: «النُّجُومُ أَمَنَةٌ لِلسَّمَاءِ فَإِذَا ذَهَبَتِ النُّجُومَ أَتَى السَّمَاءَ مَا توعَدُ وَأَنا أَمَنةٌ لِأَصْحَابِي فَإِذَا ذَهَبْتُ أَنَا أَتَى أَصْحَابِي مَا يُوعَدُونَ وَأَصْحَابِي أَمَنَةٌ لِأُمَّتِي فَإِذَا ذَهَبَ أَصْحَابِي أَتَى أُمتي مَا يُوعَدُون» . رَوَاهُ مُسلم

روایت ہے حضرت ابوبردہ سے وہ اپنے والد سے راوی ۱؎  کہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور آپ بہت دفعہ اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاتے تھے۲؎  فرمایا کہ تارے آسمان کے لیے امان ہیں جب تارے جاتے رہیں گے تو آسمان کو وہ پہنچے گا۳؎  جس کا وعدہ ہے اور میں اپنے صحابہ کے لیے امان ہوں۴؎  تو جب میں چلا جاؤں گا تو میرے صحابہ پر وہ گزرے گا جس کا ان سے وعدہ ہے۵؎  اور میرے صحابہ میری امت کے لیے امان ہیں تو جب میرے صحابہ چلے گئے تو میری امت کو وہ پہنچے گا جس کا ان سے وعدہ ہے۶؎ (مسلم)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن