30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وہ مکھی مچھر وغیرہ سے محفوظ رہے حضور اپنے سات لے جائیں۔دوسرے یہ کہ دواب سے مراد گھوڑے ہیں یعنی میں نے اپنے کمر بند سے کھانا باندھا تاکہ وہ گھوڑے کی پیٹھ سے گرنہ جائے۔(اشعہ)مگر پہلے معنی قوی ہیں کیونکہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم اور جناب صدیق اپنے گھر سے ہجرت کے وقت گھوڑے پر سوار نہ تھے پیدل گئے تھے،غار ثور سے نکل کر اونٹ پر سوار ہوئے تھے۔ مطلب یہ ہے کہ یہ لقب میرے لیے باعث فخر ہے میں نے اپنے کمربند سے حضور انور کی خدمت کی تھی کہ ہجرت کے وقت جلدی میں کوئی مجھے ڈوری یا چیز نہیں ملی تو میں نے اپنا کمر بند کاٹ کر اس سے حضور کے کھانے کا دسترخوان باندھ دیا دوسرا اپنے پاجامہ میں رکھا،حضور انور صلی الله علیہ وسلم نے محبت میں فرمایا کہ تم ذات النطاقین یعنی دو کمر بند والی ہو،اس دن سے میرا لقب یہ ہی ہوگیا اور مجھے اس لقب پر ناز ہے۔
۱۶؎ مبیر بنا ہے ابارۃ سے جس کا مادہ بور ہے بمعنی ہلاکت"کُنۡتُمْ قَوْمًۢا بُوۡرًا"۔یہاں مراد ہے قاتل ظالم سفاک واقعی حجاج جیسا ظالم قاتل کوئی نہ ہوا ہوگا یعنی جھوٹا نبی مسیلمہ کذاب تو ہم سب نے دیکھ لیا اسے عہد صدیقی میں فنا بھی کردیا مگر فسادی قاتل تو ہی معلوم ہوتا ہے چونکہ تو اسلامی لباس میں ہے اس لیے محفوظ و سلامت ہے۔
۱۷؎ یہ حضرت اسماء کی کرامت ہی سمجھو کہ حجاج جیسے ظالم نے یہ سب کچھ سنا اور جواب نہ دیا چپکا چلا گیا۔حضرت عبدالله ابن زبیر کی شہادت کے دس دن بعد بی بی اسماء کا انتقال ہوگیا غالبًا اسی صدمہ میں آپ کی عمر شریف ایک سو برس ہوئی کوئی دانت نہ گرا تھا۔ (مرقات)
|
6004 -[26] وَعَن نَافِع عَن ابْنَ عُمَرَ أَتَاهُ رَجُلَانِ فِي فِتْنَةِ ابْنِ الزُّبَيْرِ فَقَالَا: إِنَّ النَّاسَ صَنَعُوا مَا تَرَى وَأَنْتَ ابْنُ عُمَرَ وَصَاحِبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَمَا يَمْنَعُكَ أَنْ تَخْرُجَ؟ فَقَالَ: يَمْنعنِي أنَّ اللَّهَ حرم دَمَ أَخِي الْمُسْلِمِ. قَالَا: أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ:[وقاتلوهم حَتَّى لَا تكونَ فتْنَة] فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:قَدْ قَاتَلْنَا حَتَّى لَمْ تَكُنْ فِتْنَةٌ وَكَانَ الدِّينُ لِلَّهِ وَأَنْتُمْ تُرِيدُونَ أَنْ تُقَاتِلُوا حَتَّى تَكُونَ فِتْنَةٌ وَيَكُونَ الدِّينُ لغيرِ اللَّهِ. رَوَاهُ البُخَارِيّ |
روایت ہے حضرت نافع سے کہ حضرت ابن عمر کے پاس ابن زبیر کے فتنہ کے زمانہ میں دو آدمی آئے ۱؎ بولے کہ لوگ جو کر رہے ہیں وہ آپ دیکھتے ہیں اور آپ حضرت عمر کے بیٹے اور رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے صحابی ہیں آپ کو بغاوت سے کون چیز مانع ہے ۲؎ فرمایا کہ مجھے مانع یہ ہے کہ الله نے مجھ پر میرے مسلمان بھائی کا خون حرام کردیا ۳؎ وہ بولے کہ کیا الله نے یہ نہ فرمایا کہ ان سے جنگ کرو حتی کہ فتنہ نہ رہے ۴؎ ابن عمر بولے کہ وہ جنگ تو ہم کرچکے حتی کہ فتنہ نہ رہا ۵؎ اور دین الله کا ہوگیا اور تم لوگ چاہتے ہو کہ جنگ کرو حتی کہ فتنہ ہوجاوے اور دین غیر الله کا ہوجاوے ۶؎(بخاری) |
۱؎ ابھی حضرت ابن زبیر شہید نہیں ہوئے تھے بلکہ حجاج سے جنگ کی تیاری تھی اس وقت ان دونوں نے حضرت عبدالله ابن عمر سے یہ کہا۔
۲؎ یعنی آپ امام المرسلین صلی الله علیہ وسلم کے صحابی ہیں اور امیر المؤمنین فاروق اعظم کے فرزند آپ خلافت کے زیادہ مستحق ہیں،آپ خلافت کا اعلان فرمادیں اور حجاج کا مقابلہ کریں یا کم از کم حضرت عبدالله ابن زبیر کی امداد فرما دیں۔
۳؎ یعنی ان جنگوں میں دو طرفہ مسلمان ہیں میں جس کے ساتھ شریک ہوا تو میرے ہاتھ سے مسلمان ہی مارے جائیں گے اور قتل مسلم حرام ہے۔خیال رہے کہ حضرت ابن عمران صحابہ سے ہیں جو ان تمام جنگوں کو فتنہ سمجھتے تھے اور ان سے علیحدگی میں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع