30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
قافلہ سالار سفر کر گیا قافلہ کو زیر و زبر کر گیا
۲؎ یعنی مسلمان تمنا کریں گے کہ کوئی ہمارے گھر والوں اہل و عیال کو بمع مال ہم سے لے لے اور ہم کو ایک نظر حضور کا جمال دکھادے بلکہ خواب میں ہی دیدار کرادے،دیکھ لو آج مدینہ کی گلیوں کے لیے ہم لوگ ترستے ہیں۔میں نے مدینہ منورہ کے ایک جلسے میں اہلِ مدینہ کو خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مدینہ والوں تمہیں کیا خبر کہ مدینہ کیا ہے یہ تو ہم مہجوروں سے پوچھو سات آٹھ سال تک قرعہ میں نام نہیں نکلتا،جب خدا خدا کرکے نام نکلتا ہے تو ہم لوگوں کی عید ہوجاتی ہے پھر ہزاروں روپیہ خرچ کرکے مدینہ منورہ پہنچتے ہیں،صرف آٹھ دس دن کے بعد نکلنے کا حکم مل جاتا ہے تو تمہارا منہ تکتے ہوئے چلے جاتے ہیں،اس پر لوگ چیخیں مار کر رونے لگے۔ہمارا قصیدہ وداعیہ پڑھو ؎
دور سے آئے تھے پردیسی غلام عرض کرنے کو غلامانہ سلام
آستانہ سے وداع ہوتے ہیں اب یہ تو فرماؤ کہ بلواؤ گے کب
چشم رحمت سے نہ تم کریو جدا رکھیو اپنے سایہ میں ہم کو سدا
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع