30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رب فرماتا ہے:"یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَدْخُلُوۡا بُیُوۡتَ النَّبِیِّ اِلَّاۤ اَنۡ یُّؤْذَنَ لَکُمْ"اس حکم میں فرشتے بھی داخل ہیں۔ الذین امنوا میں کبھی صرف انسان مؤمن داخل ہوتے ہیں،کہیں جن و انس مسلمان اور کہیں جن و انس فرشتے سارے مؤمنین یہاں آخری صورت ہے،اس کی تحقیق ہماری تفسیر میں دیکھو۔
۱۰؎ حضرت ملک الموت کی یہ دوسری اجازت طلبی ہے پہلی اجازت دولت خانہ میں حاضری کی تھی اور یہ اجازت طلبی قبض روح کی ہے یہ اجازت سارے نبیوں سے لی جاتی ہے یہ فرق خیال میں رہے۔اترکہ میں ہ کامرجع روح ہے۔روح کے لیے ضمیر مذکر و مؤنث دونوں آتی ہیں۔(مرقات)خیال رہے کہ فرشتوں سے یہ سوال و جواب اس طرح ہوئے جو دوسروں کو محسوس نہ تھے یا حضور انور کو خبر ہوئی،یا ان فرشتوں کو یا حضور کے بتانے سے یا خاص کشف سے جو صاحبِ کشف صحابہ کو معلوم ہوئے لہذا اس حدیث پر یہ اعتراض نہیں کہ اس وقت تو صرف حضرت عائشہ حاضر تھیں جن کے سینہ پر حضور انور کا سر تھا وہ تو یہ روایات بیان نہیں فرماتیں جیسے ام المؤمنین کے بستر میں وحی آتی تھی انہیں خبر بھی نہ ہوتی تھی حضور فرماتے تھے کہ اے عائشہ تم کو جبریل سلام کہہ رہے ہیں ایسے ہی یہ گفتگو ہوئی۔بعض واعظین بیان کردیتے ہیں کہ ملک الموت سے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کی طویل گفتگو ہوئی کہ ملک الموت نے آنے کی اجازت مانگی جناب فاطمہ رضی اللہ عنھا نے انکار کیا،پھر بہت دراز گفتگو ہوئی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا فاطمہ کیا ہے آپ نے واقعہ بیان کیا،فرمایا یہ تیرے گھر کا ادب ہے جو وہ اجازت مانگ رہے ہیں،یہ ملک الموت ہیں کسی سے اجازت نہیں مانگا کرتے،یہ سب غلط ہے حضور اس وقت نہ تو فاطمہ زہرا کے گھر میں تھے نہ فاطمہ زہرا وہاں موجود تھیں اس روایت کا کہیں ثبوت نہیں۔
۱۱؎ یعنی کیا تم جان قبض کرنے نہ کرنے میں میری بات مانو گے میری اطاعت کرو گے۔
۱۲؎ حضور کا حضرت جبریل کو دیکھنا مشورہ لینے کے لیے تھا کہ بولو کیا رائے ہے چلیں یا یہیں رہیں۔
۱۳؎ یعنی رب تعالٰی کا آپ کو بلانا محبت خاص کی بنا پر ہے،رب تعالٰی کو آپ کی وہاں تشریف آوری کا شوق ہے۔خیال رہے کہ رب تعالٰی ہر جگہ سے ہر چیز کو دیکھتا ہے وہ حضور انور سے دور نہیں تھا کہ الله تعالٰی تو ہر وقت حضور سے قریب ہے"نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیۡہِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِیۡدِ"پھر مشتاق ہونے کے کیا معنی،اپنے گھراپنے قرب میں بلانے کا مشتاق تھا۔رب تعالٰی کو مشتاق کہا جاسکتاہے،یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ الله تعالٰی کو شوق ملاقات تھا اسے اشتیاق تھا۔
۱۴؎ قبض روح کی صورت پہلے مذکور ہوچکی کہ حضور کا ہاتھ دعا کے لیے اٹھا ہوا تھا کہ اچانک حضرت عائشہ صدیقہ کی گودمیں گر گیا جس سے پتہ چلا کہ وفات ہوگئی۔
۱۵؎ اس طرح کہ گوشہ گوشہ سے تعزیت کے پیغام آنے لگے۔تعزیت کے معنی ہیں پس ماندگان کو تسلی دینا۔تعزیت دفن سے پہلے بھی ہوتی ہے اور بعد دفن بھی،یہ تعزیت دفن سے پہلے تھی ابھی سرکار کا جسم اطہر گھر میں تھا۔
۱۶؎ یعنی آپ لوگ الله کو راضی کرنے کے لیے اس مصیبت عظمیٰ پر صبر کرو اس کا بڑا اجر ہے۔
۱۷؎ جس کسی کو رب تعالٰی وفات دیتا ہے تو اس کے پیچھے والوں کا خود انتظام فرماتا ہے ،اسکی بیوہ اس کے یتیموں کو خود سنبھالتا ہے یہ معنی ہیں خلیفہ کے۔حضورکی وفات سے امت یتیم رہ گئی الله تعالٰی اسے خود سنبھالے گا۔
۱۸؎ یعنی رب تعالٰی بندہ سے جب کوئی نعمت لے لیتا ہے تو اس کا عوض دنیا یا آخرت میں عطا فرماتا ہے بشرطیکہ بندہ صابر رہے ؎
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع