دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Miraat-ul-Manajeeh Sharah Mishkaat-ul-Masabeeh jild 8 | مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

book_icon
مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد ہشتم

5969 -[14]

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ [إِذَا جَاءَ نصر الله وَالْفَتْح] دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاطِمَةَ قَالَ: «نُعِيَتْ إِلَيَّ نَفْسِي» فَبَكَتْ قَالَ: «لَا تَبْكِي فَإِنَّكِ أَوَّلُ أَهْلِي لَاحِقٌ بِي» فَضَحِكَتْ فَرَآهَا بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْنَ:يَا فَاطِمَةُ رَأَيْنَاكِ بَكَيْتِ ثُمَّ ضَحِكْتِ.قَالَتْ: إِنَّهُ أَخْبَرَنِي أَنَّهُ قَدْ نُعِيَتْ إِلَيْهِ نَفْسُهُ فَبَكَيْتُ فَقَالَ لِي:لَا تبْكي فإِنك أوَّلُ أَهلِي لاحقٌ بِي فضحكتُ.وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:«إِذَا جَاءَ نصرُ الله وَالْفَتْح وَجَاءَ أَهْلُ الْيَمَنِ هُمْ أَرَقُّ أَفْئِدَةً وَالْإِيمَانُ يمانٍ وَالْحكمَة يَمَانِية» . رَوَاهُ الدَّارمِيّ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں کہ جب آیت اذا جاء نصر الله،الخ نازل ہوئی تو رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے جناب فاطمہ کو بلایا فرمایا مجھے اپنی موت کی خبر دے دی گئی ۱؎ وہ روئیں تو فرمایا مت روؤ کیونکہ میرے گھر والوں میں سے پہلے مجھ سے تم ملوگی ۲؎ آپ ہنس پڑیں۳؎ انہیں نبی صلی الله علیہ وسلم کی بعض بیویوں نے دیکھ لیا وہ بولیں اے فاطمہ ہم نے تم کو دیکھا کہ تم روئیں پھر ہنس پڑیں۴؎ آپ بولیں کہ حضور نے مجھے خبر دی کہ آپ کو آپ کی وفات کی خبر دی گئی تو میں رونے لگی تو فرمایا مت روؤ کیونکہ تم میرے سب گھر والوں سے پہلے مجھ سے ملوگی تو میں ہنس پڑی ۵؎ اور رسول الله نے فرمایا کہ اذا جاء نصر الله و الفتح،الخ اور یمن والے آئے ۶؎ وہ دلوں کے نرم ہیں ایمان تو یمن والوں کا ہے اور حکمت یمن والی ۷؎ (دارمی)

۱؎ یعنی اے فاطمہ یہ سورۃ کریمہ میری وفات کی خبر دے رہی ہے کیونکہ میرے دنیا میں تشریف لانے کا مقصد پورا ہو چکا یعنی دین کی تکمیل،مکہ معظمہ کی فتح،خانہ کعبہ کا بتوں سے پاک ہوجانا۔چنانچہ گذشتہ آسمانی کتب میں لکھا تھا کہ الله تعالٰی نبی آخر الزمان کو وفات نہ دے گا حتی کہ ان کے ذریعہ ٹیڑھی ملت کو سیدھا کردے گا یہ کام ہوچکا اب ہمارے یہاں رہنے کی کیا ضرورت ہے، مجھے حکم دیا گیا ہے کہ رب کی تسبیح وحمد وغیرہ میں مصروف ہوجاؤں یہ اس سفر کی تیاری ہے۔(ازمرقات)

۲؎ اس فرمان عالی سے چند مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ حضرت فاطمہ زہرا حضور انور کے اہلبیت میں سے ہیں ،ازواج پاک اہلبیت سکونت ہیں ،آپ اہلبیت ولادت۔دوسرے یہ کہ حضور انور نے  حضرت فاطمہ زہرا کے وقت وفات کی بھی خبر دی اور طریقہ وفات کی بھی،بعد وفات ان کے مقام کی بھی یعنی ہمارے گھر والوں میں سب سے پہلے تمہاری وفات ہوگی تم کو ایمان پر خاتمہ،قبر کے امتحان میں کامیابی عطا ہوگی،تمہارا مقام میرے پاس ہوگا،یہ ہے حضور کا علم غیب کلی کہ علوم خمسہ پر بھی مطلع فرمادیا گیا ہے   ؎

خدا مطلع ساخت برجملہ غیب                                    علی کل شیئ خبیر آمدی

۳؎ سبحان الله! حضرت فاطمہ زہرا کے لیے موت عید ہوگئی اپنی وفات کی خبر پر خوشی منارہی ہیں کیوں نہ ہو کہ یہ وفات حضور کی ملاقات کا ذریعہ ہے اس لیے بزرگوں کی وفات کو عرس کہتے ہیں یعنی برات اس کا ماخذ حضرت فاطمہ کی یہ خوشی ہے رضی الله عنہا۔

۴؎ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ سوال کرنے والی چند بیویاں ہیں،دوسری حدیث میں ہےکہ یہ سوال حضرت عائشہ صدیقہ نے کیا تھا،ہوسکتا ہے کہ سوال تو حضرت عائشہ نے کیا ہو دوسری ازواج پاک بھی سوال میں شریک ہوگئی ہوں لہذا یہ حدیث اس کے خلاف نہیں۔

۵؎ خیال رہے کہ حضرت فاطمہ زہرا نے یہ خبر حضور صلی الله علیہ وسلم کے پردہ فرمانے کے بعد دی آپ کی حیات شریف میں جواب دینے سے انکار کردیا،یہاں یہ ہی مراد ہے حضرت فاطمہ سیدہ نے حضور کی وفات کے بعد یہ فرمایا جب کہ دوبارہ ازواج پاک نے پوچھا،چنانچہ فاطمہ حضور کی وفات کے بعد قریبًا چھ ماہ زندہ رہیں۔

۶؎ یعنی اس سورۃ میں اشارہ ہے"وَ رَاَیۡتَ النَّاسَ یَدْخُلُوۡنَ فِیۡ دِیۡنِ اللہِ اَفْوَاجًا"تو یہاں الناس سے مراد اہل یمن ہیں کہ یہ لوگ فتح مکہ کے بعدجوق در جوق اسلام لائے۔خیال رہے کہ اس حدیث کا مقصد یہ نہیں ہے کہ یہاں الناس سے صرف اہل یمن ہی مراد نہیں بلکہ فتح مکہ کے دن ایمان لانے والے اور اس کے بعد حضور کی بارگاہ میں حاضری دے کر ایمان لانے والے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن